Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 26:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 کینہ پرور اِنسان اَپنے لبوں سے تو بھولی بھالی باتیں کہتاہے، لیکن اُس کا دِل دغا سے بھرا ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 کِینہ ور دِل میں دغا رکھتا ہے لیکن اپنی باتوں سے چِھپاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 नफ़रत करनेवाला अपने होंटों से अपना असली रूप छुपा लेता है, लेकिन उसका दिल फ़रेब से भरा रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 نفرت کرنے والا اپنے ہونٹوں سے اپنا اصلی روپ چھپا لیتا ہے، لیکن اُس کا دل فریب سے بھرا رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 26:24
17 حوالہ جات  

بدی کے منصُوبے باندھنے والوں کے دِل میں دغا ہوتی ہے، لیکن جو صُلح کا مشورہ دیتے ہیں خُوش ہوتے ہیں۔


جو اَپنی عداوت کو چھُپاتا ہے اُس کے ہونٹ جھُوٹے ہوتے ہیں، اَور تہمت لگانے والا احمق ہے۔


جَب کویٔی میری عیادت کو آتا ہے، تو وہ جھُوٹ بَکتا ہے اَور اُس کا دِل بدی کی باتوں سے بھرا ہوتاہے؛ تَب وہ باہر جا کر اُس کا ذِکر کرتا ہے۔


ہوشیاروں کی حِکمت یہ ہے کہ اَپنی روِشوں پر غور کریں، لیکن احمقوں کی حماقت دغا دینا ہے۔


صادق گواہ سچّی گواہی دیتاہے، لیکن جھُوٹا گواہ جھُوٹ بولتا ہے۔


صادقوں کے منصُوبے راست ہوتے ہیں، لیکن بدکاروں کی صلاح پُر فریب ہوتی ہے۔


دغا کے ترازو سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، لیکن صحیح وزن والے باٹ اُس کی خُوشی کا باعث ہیں۔


کیونکہ وہ اَیسا آدمی ہے جو دِل کا کنجوس ہے وہ تُم سے کہتاہے، ”کھائیے اَور پیجئے!“ لیکن یہ بات اُس کے دِل سے نہیں، صِرف مُنہ سے نکلتی ہے۔


”اِس لیٔے قادرمُطلق یُوں فرماتے ہیں۔ اَپنے دوستوں سے خبردار رہو؛ اَپنی برادری پر بھی اِعتماد نہ کرو۔ کیونکہ ہر بھایٔی دغاباز ہے، اَور ہر دوست غیبت کرنے والا ہے۔


تَب یعقوب کے بیٹوں نے شِکیمؔ اَور اُس کے باپ حمُورؔ سے بات کرتے ہُوئے فریب سے جَواب دیا، چونکہ اُن کی بہن دینؔہ کو بےحُرمت کیا تھا۔


اَور شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”یہ میری بڑی بیٹی میربؔ ہے۔ مَیں اُسے تُم سے بیاہ دُوں گا۔ بس بہادری سے میری خدمات سَر اَنجام دیتے رہو اَور یَاہوِہ کی جنگیں لڑو۔“ شاؤل نے اَپنے دِل میں سوچا تھا، ”میں داویؔد کے خِلاف ہاتھ نہیں اُٹھاؤں گا بَلکہ یہ کام تو فلسطینیوں کی ذمّہ داری ہے!“


تَب اَبشالومؔ نے کہا، ”اگر نہیں تو براہِ کرم میرے بھایٔی امنُونؔ کو ہی میرے ساتھ جانے دیں۔“ بادشاہ نے اُس سے پُوچھا، ”کیا اُس کا جانا ضروُری ہے؟“


لیکن جَب اَبشالومؔ ضِد کرنے لگا تو اُس نے امنُونؔ اَور دیگر بادشاہ کے شہزادوں کو اُس کے ساتھ بھیج دیا۔


یُوآبؔ نے عماساؔ سے کہا: ”بھایٔی! تُم خیریت سے ہو؟“ اَور ساتھ ہی عماساؔ کو چُومنے کے لیٔے اَپنے داہنے ہاتھ سے اُس کی داڑھی پکڑ لی۔


سنبلّطؔ اَور گیشمؔ نے مُجھے یہ پیغام بھیجا: ”بڑا اَچھّا ہوگا اگر ہم اُونوؔ کے میدان کے کسی گاؤں میں باہم مُلاقات کر سکیں۔“ مگر حقیقت یہ تھی کہ وہ مُجھے ضرر پہُنچانے کے منصُوبے باندھ رہے تھے۔


یَاہوِہ تمام خُوشامدی لبوں کو اَور ہر شیخی باز زبان کو کاٹ ڈالیں گے۔


مُجھے اُن بدکار لوگوں کے عذاب میں شامل نہ کریں، جو بدکاری کرتے رہتے ہیں، جو اَپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں لیکن اَپنے دِلوں میں عداوت رکھتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات