Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 25:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 جو آدمی اَپنے ہمسایہ کے خِلاف جھُوٹی گواہی دیتاہے، وہ ہتھوڑے یا تلوار، یا تیز تیر کی مانند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 جو اپنے ہمسایہ کے خِلاف جُھوٹی گواہی دیتا ہے وہ گُرز اور تلوار اور تیز تِیر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 जो अपने पड़ोसी के ख़िलाफ़ झूटी गवाही दे वह हथौड़े, तलवार और तेज़ तीर जैसा नुक़सानदेह है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 جو اپنے پڑوسی کے خلاف جھوٹی گواہی دے وہ ہتھوڑے، تلوار اور تیز تیر جیسا نقصان دہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 25:18
12 حوالہ جات  

میں شیر ببروں کے درمیان ہُوں، میں بھُوکے درندوں کے درمیان پڑا ہُوا ہُوں۔ یعنی اَیسے اِنسانوں کے درمیان جِن کے دانت گویا نیزے اَور تیر ہیں، اَور جِن کی زبانیں تیز تلواروں کی مانند ہیں۔


بےہوُدہ باتیں تلوار کی مانند چھیدتی ہیں، لیکن دانشمند کی زبان شفا بخشتی ہے۔


زبان بھی ایک آگ کی مانند ہے۔ زبان ہمارے اَعضا میں ناراستی کا ایک عالَم ہے جو سارے جِسم کو داغ دار کردیتی ہے۔ اَور ساری زندگی میں آگ لگا دیتی ہے اَور خُود جہنّم کی آگ سے جلتی رہتی ہے۔


اُن کی زبان ایک مہلک تیر ہے؛ جو دغا کی باتیں بولتی ہیں۔ اَپنے مُنہ سے تو ہر ایک اَپنے ہمسایہ سے نہایت ہی خُوش اَخلاقی سے پیش آتا ہے، لیکن باطِن میں اُس کی گھات میں لگا رہتاہے۔


”وہ اَپنی زبان کو کمان کی مانند جھُوٹ کے تیر چلانے کے لئے تیّار کرتے ہیں؛ اگر وہ مُلک میں فتح مند ہو گئے ہیں، تو سچّائی کی بِنا پر نہیں۔ وہ گُناہ پر گُناہ کئے جاتے ہیں؛ اَور وہ مُجھے جانتے ہی نہیں،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَپنے ہمسایہ کے خِلاف بلاوجہ گواہی نہ دینا، اَور نہ اَپنے ہونٹ دغابازی کے لیٔے اِستعمال کرنا۔


وہ اَپنی زبانوں کو سانپ کی مانند تیز کرتے ہیں؛ اَور اُن کے لبوں پر افعی کا زہر ہوتاہے۔


اَے دغاباز تمہاری زبان محض تباہی کے منصُوبے بناتی ہے، وہ ایک تیز اُسترے کی مانند ہے۔


اُس کی تقریر مکھّن کی مانند چکنی ہے، تو بھی اُس کے دِل میں جنگ ہے؛ اُس کی باتیں تیل سے زِیادہ تسکین بخش ہیں، مگر وہ ننگی تلواریں ہیں۔


تُم اَپنے پڑوسی کے خِلاف جھُوٹی گواہی نہ دینا۔


ہمسایہ کے گھر میں زِیادہ آنا جانا ٹھیک نہیں، اَیسا کرنے سے وہ تُم سے نفرت کرنے لگے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات