Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 25:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 سُننے والے کان کے لیٔے دانشمند کی ملامت سُنہری بالی یا خالص سونے کے گہنے کے مانند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 دانا ملامت کرنے والے کی بات سُننے والے کے کان میں سونے کی بالی اور کُندن کا زیور ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 दानिशमंद की नसीहत क़बूल करनेवाले के लिए सोने की बाली और ख़ालिस सोने के गुलूबंद की मानिंद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 دانش مند کی نصیحت قبول کرنے والے کے لئے سونے کی بالی اور خالص سونے کے گلوبند کی مانند ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 25:12
16 حوالہ جات  

اگر راستباز شخص مُجھے مارے تو یہ مہربانی ہوگی؛ اگر وہ مُجھے تنبیہ کرے تو یہ میرے سَر کا روغن بَن جائے گی۔ جِس سے میرا سَر اِنکار نہ کرےگا، پھر بھی میری دعا ہمیشہ بدکرداروں کے اعمال کے خِلاف ہوگی۔


احمق اَپنے باپ کی تربّیت کو حقیر جانتا ہے، لیکن تنبیہ کو ماننے والا ہوشیاری سے کام لیتا ہے۔


سُننے والے کان اَور دیکھنے والی آنکھیں۔ اُن دونوں کو یَاہوِہ نے بنایا ہے۔


ٹھٹّھےباز کو مت ڈانٹو، اَیسا نہ ہو وہ تُم سے نفرت کرنے لگے؛ لیکن دانشمند کو ڈانٹ تو وہ تُم سے مَحَبّت رکھےگا۔


ایُّوب کے تمام بھایٔی اَور بہنیں اَور ہر کویٔی جو اُن کو پہلے سے جانتے تھے آئے اَور اُنہُوں نے ایُّوب کے گھر میں اُن کے ساتھ کھانا کھایا اَور اُن تمام بَلاؤں کے لیٔے جو یَاہوِہ نے ایُّوب پر بھیجی تھیں اُن کو تسلّی دی۔ اَور ہر ایک نے ایُّوب کو چاندی کا ایک ایک سِکّہ اَور سونے کی ایک ایک انگُوٹھی دی۔


اَچھّا آدمی اَپنے اَندر کے اَچھّے خزانہ سے اَچھّی چیزیں باہر نکالتا ہے اَور بُرا آدمی اَپنے اَندر کے بُرے خزانہ سے بُری چیزیں باہر لاتا ہے۔


اَہرونؔ نے اُن سے کہا، ”تمہاری بیویوں اَور بیٹوں اَور بیٹیوں کے کانوں میں جو سونے کی بالیاں ہیں، اُنہیں اُتار کر میرے پاس لے آؤ۔“


اَور مَرد اَور عورتیں سَب کے سَب خُوشی خُوشی آئے اَور سونے کے تمغے، سونے کی بالیاں، انگُشتریاں اَور آرائِش کی دیگر اَشیا لایٔے اَور اُن سَب نے ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر اَپنا سونا یَاہوِہ کو پیش کیا۔


”اَے اِسرائیل کی بیٹیو، شاؤل کے لیٔے آنسُو بہاؤ، جِس نے تُمہیں شاندار اَور اَرغوانی کپڑے پہنائے، اَور جِس نے تمہارے لباس کو سونے کے زیورات سے آراستہ کیا۔


نہ سونا نہ بِلّوری شیشہ سے اُس کا مُقابلہ کیا جا سَکتا ہے، نہ ہی اُسے جواہرات کے عوض حاصل کیا جا سَکتا ہے۔


دانِشور کی سرزنش پر کان دھرنا، احمقوں کا نغمہ سُننے سے بہتر ہے۔


تیری ناک میں نتھ اَور تیرے کانوں میں بالیاں پہنائیں اَور ایک خُوبصورت تاج تیرے سَر پر رکھّا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات