Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 24:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 اَپنے ہمسایہ کے خِلاف بلاوجہ گواہی نہ دینا، اَور نہ اَپنے ہونٹ دغابازی کے لیٔے اِستعمال کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 بے سبب اپنے ہمسایہ کے خِلاف گواہی نہ دینا اور اپنے لبوں سے فریب نہ دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 बिलावजह अपने पड़ोसी के ख़िलाफ़ गवाही मत दे। या क्या तू अपने होंटों से धोका देना चाहता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 بلاوجہ اپنے پڑوسی کے خلاف گواہی مت دے۔ یا کیا تُو اپنے ہونٹوں سے دھوکا دینا چاہتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




امثال 24:28
24 حوالہ جات  

پس جھُوٹ بولنا چھوڑکر ہر شخص اَپنے پڑوسی سے سچ بولے، کیونکہ ہم سَب ایک ہی بَدن کے اَعضا ہیں۔


جو آدمی اَپنے ہمسایہ کے خِلاف جھُوٹی گواہی دیتاہے، وہ ہتھوڑے یا تلوار، یا تیز تیر کی مانند ہے۔


لیکن کُتّے، جادُوگر، زناکار، قاتل، بُت پرست اَور جھُوٹ بولنے والے اَور جھُوٹ کو پسند کرنے والے، یہ سَب اُس شہر سے باہر ہی رہ جایٔیں گے۔


مگر بُزدِلوں، بےاِعتقادو، گھِنونوں، قاتلوں، زناکاروں، جادُوگروں، بُت پرستوں اَور سَب جھوٹوں کی جگہ آگ اَور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی۔ یہ دُوسری موت ہے۔“


ایک دُوسرے سے جھُوٹ مت بولو، کیونکہ تُم نے اَپنی پُرانی فطرت کو اُس کی بُری عادتوں سمیت اُتار پھینکا ہے


لیکن یہ اِس لیٔے ہُوا کہ اُن کی شَریعت میں لِکھّا ہُوا قول پُورا ہو جائے: ’اُنہُوں نے مُجھ سے بِلا وجہ دُشمنی رکھی۔‘


”آخِر کیوں؟ یِسوعؔ نے کون سا جُرم کیا ہے؟“ پِیلاطُسؔ نے اُن سے پُوچھا۔ لیکن سَب لوگ مزید طیش میں چِلّاکر بولے، ”اِسے مصلُوب کرو!“


جھُوٹا گواہ ہلاک ہو جائے گا، لیکن جو کویٔی سچّائی سے واقف ہے وہ چُپ نہ رہے گا۔


جھُوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا، اَورجو جھُوٹ بولتا ہے وہ فنا ہو جائے گا۔


جھُوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا، اَور جھُوٹی باتیں کہنے والا رِہائی نہ پایٔےگا۔


سچّا گواہ دھوکا نہیں دیتا، لیکن جھُوٹا گواہ صرف جھُوٹ ہی اُگلتا ہے۔


اَے زبردست اِنسان، آپ بدی پر فخر کیوں کرتے ہیں؟ تُم جو خُدا کی نظر میں ذلیل ہو، دِن بھر شیخی کیوں بگھارتے ہو؟


سنگدل گواہ میرے خِلاف اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں؛ اَور مُجھ سے اَیسی باتوں کے متعلّق پُوچھتے ہیں جنہیں میں نہیں جانتا۔


کیونکہ اُنہُوں نے بلاوجہ میرے لیٔے جال بچھایا ہے اَور ناحق میرے لیٔے گڑھا کھودا ہے،


تَب یَاہوِہ نے شیطان سے پُوچھا، ”کیا تُونے میرے خادِم ایُّوب پر غور کیا ہے؟ کیونکہ پُوری زمین پر اُس کی مانند کامل اَور راستباز شخص کویٔی نہیں ہے جو خُدا سے ڈرتا اَور بدی سے دُور رہتا ہو۔ اَور وہ اَپنی راستبازی پر ابھی تک قائِم ہے، حالانکہ تُونے مُجھے بلاوجہ اُسے برباد کرنے کے لیٔے اُکسایا تھا۔“


”تُم جھُوٹی خبریں نہ پھیلانا اَور نہ جھُوٹی گواہی دینے کے لیٔے کسی مُجرم کی مدد کرنا۔


تُم اَپنے پڑوسی کے خِلاف جھُوٹی گواہی نہ دینا۔


”اگر کویٔی اَپنے پڑوسی کے خِلاف گُناہ کرے اَور یَاہوِہ سے دغا کرے اَور اَپنے پڑوسی کی اَمانت یا جو چیز اُس کے سُپرد کی گئی ہو، واپس نہ کرے، یا اَپنے پڑوسی کو لُوٹے یا اُس پر ظُلم کرے۔


یا اگر اُسے کوئی کھوئی ہُوئی چیز مِل گئی ہو، لیکن وہ اُس کے متعلّق جھُوٹ بول کر لوگ جھُوٹی قَسم کھائے، یعنی اِن میں سے کسی بھی کام کو کرکے کویٔی گُناہ کرے؛


” ’تُم چوری نہ کرنا۔ ” ’تُم جھُوٹ مت بولنا۔ ” ’اَور نہ ایک دُوسرے کو دھوکا دینا۔


وَیسے ہی وہ آدمی ہے جو اَپنے ہمسایہ کو دھوکا دے کر کہتاہے اَور کہتے ہیں، ”میں تو مذاق کر رہاتھا!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات