Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 24:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 جو خطاکار سے کہے، ”تُم بے قُصُور ہو،“ لوگ اُس پر لعنت کریں گے اَور قومیں اُس سے نفرت کریں گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 جو شرِیر سے کہتا ہے تُو صادِق ہے لوگ اُس پر لَعنت کریں گے اور اُمّتیں اُس سے نفرت رکھّیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 जो क़ुसूरवार से कहे, “तू बेक़ुसूर है” उस पर क़ौमें लानत भेजेंगी, उस की सरज़निश उम्मतें करेंगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 جو قصوروار سے کہے، ”تُو بےقصور ہے“ اُس پر قومیں لعنت بھیجیں گی، اُس کی سرزنش اُمّتیں کریں گی۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 24:24
11 حوالہ جات  

مُلزم کو بَری کرنا اَور صادق کو مُلزم قرار دینا؛ دونوں یَاہوِہ کے نزدیک مکرُوہ ہیں۔


جو رشوت لے کر مُجرم کو تو بَری کر دیتے ہیں، لیکن بے قُصُور کے ساتھ اِنصاف نہیں کرتے۔


جو اَپنا اناج جمع کرکے بیچتا نہیں لوگ اُس پر لعنت بھیجتے ہیں، لیکن جو اُسے بیچتا ہے وہ برکت کا تاج پہنے گا۔


جو مُحتاجوں کی مدد کرتا ہے، اُسے کچھ کمی نہ ہوگی، لیکن جو اُن کی طرف سے اَپنی آنکھیں بند کر لیتا ہے، بڑا ملعُون ہوتاہے۔


چونکہ تُم نے اَپنی دروغ گوئی سے راستبازوں کا دِل توڑ دیا جَب کہ مَیں نے اُنہیں کویٔی غم نہ دیا اَور تُم نے بدکاروں کی ہمّت اَفزائی کی تاکہ وہ اَپنی بدی سے باز نہ آئیں اَور اِس طرح اَپنی جانیں بچا لیں۔


”پھر وہ نکل کر اُن لوگوں کی لاشوں پر نظر ڈالیں گے جنہوں نے مُجھ سے بغاوت کی تھی۔ اُن کا کیڑا نہ مَرے گا، نہ اُن کی آگ بُجھےگی اَور وہ تمام بنی آدمؔ کے لیٔے نہایت نفرت اَنگیز ہوں گے۔“


افسوس اُن پرجو بدی کو نیکی اَور نیکی کو بدی کہتے ہیں، جو تاریکی کو نُور اَور نُور کو تاریکی قرار دیتے ہیں، اَور کڑوے کو میٹھا اَور میٹھے کو کڑوا جانتے ہیں۔


”خادِم پر اُس کے آقا کے سامنے تہمت نہ لگاؤ، اَیسا نہ ہو کہ وہ تُم پر لعنت کرے اَور تُمہیں نتیجہ بھگتنا پڑے؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات