Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 24:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 کیونکہ اُن کے دِل تشدّد کے منصُوبے بناتے ہیں، اَور اُن کے ہونٹوں پر شرارت کا ذِکر رہتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ اُن کے دِل ظُلم کی فِکر کرتے ہیں اور اُن کے لب شرارت کا چرچا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 क्योंकि उनका दिल ज़ुल्म करने पर तुला रहता है, उनके होंट दूसरों को दुख पहुँचाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کیونکہ اُن کا دل ظلم کرنے پر تُلا رہتا ہے، اُن کے ہونٹ دوسروں کو دُکھ پہنچاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 24:2
21 حوالہ جات  

اُس کا مُنہ لعنت، فریب اَور ظُلم سے بھرا رہتاہے؛ شرارت اَور بدی اُس کی زبان پر ہیں۔


جو شخص بدی کا مُجسّمہ اَور شرارت کا پتلا ہو، اُس سے جھُوٹ ہی پیدا ہوتاہے۔


مُجھے اُن بدکار لوگوں کے عذاب میں شامل نہ کریں، جو بدکاری کرتے رہتے ہیں، جو اَپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں لیکن اَپنے دِلوں میں عداوت رکھتے ہیں۔


کویٔی اِنصاف طلب نہیں کرتا؛ اَور کویٔی سچّائی سے اَپنا مُقدّمہ نہیں لڑتا۔ وہ بے معنی دلیلوں پر اِعتماد کرلیتے ہیں اَور جھُوٹ بولتے ہیں؛ اُن کا حَمل بدچلنی کا ہوتاہے جِس سے بدی جنم لیتی ہے۔


وہ بدی کے حامل ہوتے ہیں اَور اُن سے بدی پیدا ہوتی ہے؛ اُن کے بطن میں فریب پرورِش پاتاہے۔“


”اَے اِبلیس کے فرزند اَور تو ہر اُس چیز کا دُشمن ہے جو صحیح ہے! تو تمام طرح کی عیّاری اَور مکّاری سے بھرا ہُواہے۔ کیا تو خُداوؔند کی سیدھی راہوں کو بگاڑنے سے کبھی نہیں باز آئے گا؟


جَب داویؔد کو مَعلُوم ہُوا کہ شاؤل اُس کے خِلاف سازش کر رہاہے تو داویؔد نے ابیاترؔ کاہِنؔ سے کہا، ”افُود لاؤ۔“


اُن کے دونوں ہاتھ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ حاکم تحفے طلب کرتے ہیں، مُنصِف رشوت لیتا ہے، زبردست جو چاہتے ہیں، اُن سے کرواتے ہیں۔ وہ سَب مِل کر سازش کرتے ہیں۔


جو اَپنے دِل میں مکر رکھ کر بُرے منصُوبے باندھتا ہے۔ اَور ہمیشہ فتنہ برپا کرتا ہے۔


جو اَپنے دِل میں بُرے منصُوبے باندھتے ہیں اَور ہر روز جنگ برپا کرتے ہیں۔


وہ اَپنے بِستر پر بھی بُرائی کے منصُوبے باندھتا ہے؛ اَور گُناہ آلُودہ راہ اِختیار کرتا ہے اَور بدکاری سے باز نہیں آتا۔


جو کوئی بُرے منصُوبے باندھتا ہے وہ فتنہ اَنگیز کہلائے گا۔


جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ اَپنے جال بچھاتے ہیں، جو مُجھے نُقصان پہُنچانا چاہتے ہیں وہ میری بربادی کی باتیں کرتے ہیں؛ اَور دِن بھر مکر و فریب کے منصُوبے باندھتے ہیں۔


بدی کے منصُوبے باندھنے والا دِل، شرارت کے لیٔے تیزرَو پاؤں،


اِس لیٔے اِسرائیل کے قُدُّوس یُوں فرماتے ہیں: ”چونکہ تُم نے اِس پیغام کو مُسترد کر دیا، اَور ظُلم پر اِعتماد رکھا اَور فریب کا سہارا لیا،


”لیکن تمہاری آنکھیں اَور دِل ناجائز منافع کی طرف، اَور بےگُناہوں کا خُون بہانے اَور ظُلم و سِتم ڈھانے میں لگے ہُوئے ہیں۔“


اَے میرے بیٹے! اگر گُناہ آلُودہ لوگ تُمہیں پھُسلائیں، تو تُم اُن کی باتوں میں نہ آنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات