Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 24:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 کیونکہ راستباز سات بار گِرے تو بھی اُٹھ کھڑا ہوتاہے، لیکن بدکار آفت میں مُبتلا ہوکر پڑے ہی رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 کیونکہ صادِق سات بار گِرتا ہے اور پِھر اُٹھ کھڑا ہوتا ہے لیکن شرِیر بلا میں گِر کر پڑا ہی رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 क्योंकि गो रास्तबाज़ सात बार गिर जाए तो भी हर बार दुबारा उठ खड़ा होगा जबकि बेदीन एक बार ठोकर खाकर मुसीबत में फँसा रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 کیونکہ گو راست باز سات بار گر جائے توبھی ہر بار دوبارہ اُٹھ کھڑا ہو گا جبکہ بےدین ایک بار ٹھوکر کھا کر مصیبت میں پھنسا رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 24:16
30 حوالہ جات  

خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں، تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛


اگر وہ ٹھوکر بھی کھائے تو گرتا نہیں، کیونکہ یَاہوِہ اُسے اَپنے ہاتھ سے تھامے رہتے ہیں۔


خُدا تُمہیں چھ آفتوں سے بچائیں گے؛ اَور اگر سات بھی ہُوں تو بھی تُمہیں چھُونے نہ پائیں گی۔


جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔


جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں، لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔


بدکار ایلچی مُصیبت میں مُبتلا ہو جاتا ہے، لیکن قابلِ اِعتماد سفیر کی آمد صحت بخشتی ہے۔


کنواری اِسرائیل گِر گئی اَور پھر کبھی نہیں اُٹھے گی، وہ اَپنے ہی مُلک میں تنہا چھوڑ دی گئی اَور کویٔی اُس کو اُٹھانے والا نہیں۔


یقیناً خُدا تُجھے ہمیشہ کے لیٔے برباد کر ڈالیں گے؛ وہ تُمہیں تمہارے خیمہ میں سے پکڑکر نکال دیں گے؛ اَور تُجھے زندوں کی زمین سے اُکھاڑ ڈالیں گے۔


داویؔد نے کہا، ”یَاہوِہ کی حیات کی قَسم، یَاہوِہ خُود ہی اُسے ماریں گے یا اُس کے اِنتقال کا وقت آئے گا اَور وہ مَر جائے گا، یا وہ جنگ میں جائے گا اَور فنا ہو جائے گا۔


جو مُصیبت کھڑی کرتا ہے اُلٹی اُسی پر آ پڑےگی؛ اُس کا تشدّد اُسی کے سَر پر اُترے گا۔


پس اُنہُوں نے ہامانؔ کو اُسی سُولی پر ٹانگ دیا جو اُس نے مردکیؔ کے لیٔے تیّار کروائی تھی۔ تَب کہیں بادشاہ کا غُصّہ ٹھنڈا ہُوا۔


چونکہ، ہیرودیسؔ نے خُدا کی تمجید نہ کی اِس لیٔے اُس پر اُسی دَم خُداوؔند کے فرشتہ کی اَیسی مار پڑی کہ اُس کے جِسم کو کیڑے کھاگئے اَور وہ مَر گیا۔


جو لوگ سامریہؔ کے خطا کی قَسم کھا کر کہتے ہیں، ’دانؔ کے معبُود کے حیات کی قَسم،‘ یا ’بیرشبعؔ کے معبُود کے حیات کی قَسم،‘ وہ اَیسے گریں گے گویا پھر کبھی نہ اُٹھیں گے۔“


تَب شاؤل نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”اَپنی تلوار کھینچ اَور میرے جِسم میں گھونپ دے ورنہ وہ نامختون آکر مُجھے چھید کر بے عزّت کر دیں گے۔“ لیکن اُس کا سلاح بردار خوف اَور دہشت کے باعث اَیسا نہ کر سَکا۔ لہٰذا شاؤل نے اَپنی تلوار لی اَور اُس پر جا گرا۔


بدی بدکار لوگوں کو ہلاک کرےگی؛ اَور راستباز کے حریف مُجرم قرار دیئے جایٔیں گے۔


اَے خُداوؔند، ہمارے ہمسایوں نے جو لعنتیں آپ پر برسائی ہیں خُدا اُنہیں سات گُنا بڑھا کر اُن ہی کے دامن میں ڈال دیں۔


اِس لیٔے اُس پر آفت ناگہاں آ پڑےگی؛ وہ بغیر کسی علاج کے یک لخت تباہ ہو جائے گا۔


کیونکہ اُن دونوں کی طرف سے ناگہاں مُصیبت نازل ہوتی ہے، اَور اُس مُصیبت کا اَندازہ کون لگا سَکتا ہے؟


”اُن سے کہو، ’یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے: ” ’کیا لوگ گِر کر پھر نہیں اُٹھتے؟ یا جَب کویٔی شخص راہ بھٹک جاتا ہے تو کیا وہ پھر صحیح راہ پر لَوٹ کر نہیں آتا؟


میں اُنہیں بادِ مشرق کی طرح، اُن کے دُشمنوں کے سامنے پراگندہ کر دُوں گا؛ اَور اُن کی مُصیبت کے دِن میں اُنہیں اَپنا چہرہ نہیں بَلکہ پیٹھ دِکھاؤں گا۔“


چنانچہ اُس رات کو بھی اُنہُوں نے اَپنے باپ کو انگوری شِیرہ پِلایا اَور چُھوٹی بیٹی جا کر اُن کے ساتھ لیٹی اَور اَب کی بار بھی لَوطؔ کو پتا نہ چلا کہ وہ کب لیٹی اَور کب اُٹھی۔


”لیکن اگر تُم اَیسا نہ کروگے تو یَاہوِہ کے گُنہگار ٹھہروگے اَور یقین جانو کہ تمہارا گُناہ تُمہیں پکڑ لے گا۔


آفت گُنہگاروں کا تعاقب کرتی ہے، لیکن اِقبالمندی صادقوں کا اجر ہے۔


”یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’آفت! ایک نئی آفت آ رہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات