Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 24:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَے میرے بیٹے! شہد کھاؤ کیونکہ وہ اَچھّا ہوتاہے؛ اَور شہد کا چھتّا بھی جو تالُو کو میٹھا لگتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اَے میرے بیٹے! تُو شہد کھا کیونکہ وہ اچھّا ہے اور شہد کا چھتّا بھی کیونکہ وہ تُجھے مِیٹھا لگتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 मेरे बेटे, शहद खा क्योंकि वह अच्छा है, छत्ते का ख़ालिस शहद मीठा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 میرے بیٹے، شہد کھا کیونکہ وہ اچھا ہے، چھتے کا خالص شہد میٹھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 24:13
12 حوالہ جات  

اَور جَب تک وہ بدی سے اِنکار اَور نیکی کو تسلیم کرنا نہیں جانے گا وہ دہی اَور شہد کھاتا رہے گا۔


اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، اَب مَیں اَپنے باغ میں داخل ہو گیا ہُوں؛ مَیں نے اَپنا مُر اَپنے بلسان سمیت جمع کر لیا ہے۔ مَیں نے اَپنا شہد سمیت چھتّہ بھی کھا لیا ہے؛ مَیں نے اَپنی مَے اَور اَپنا دُودھ پی لیا ہے۔ اَے دوستوں! کھاؤ اَور پیو؛ اَے عزیزوں! مَحَبّت کے نشے میں چور ہو جاؤ۔


اگر تُم نے شہد پایا، تو اُسے حَد سے زِیادہ مت کھانا، اگر زِیادہ کھا لوگے تو اُسے تُم اُگل دوگے۔


اَے میری دُلہن، شہد کے چھتّہ کی مانند تمہارے لبوں سے شہد ٹپکتا ہے؛ دُودھ اَور شہد تمہاری زبان تلے رہتے ہیں، اَور تمہاری پوشاک کی خُوشبو لبانونؔ کی خُوشبو کی مانند ہے۔


آپ کے اقوال کا ذائقہ کس قدر شیریں ہے، وہ میرے مُنہ میں شہد سے بھی زِیادہ میٹھے لگتے ہیں!


وہ قوانین سونے سے بیش قیمت ہیں، بَلکہ کندن سے بھی زِیادہ، وہ شہد سے بھی زِیادہ شیریں ہیں، بَلکہ چھتّے سے ٹپکتے ہُوئے شہد سے بھی زِیادہ شیریں۔


حضرت یُوحنّا اُونٹ کے بالوں سے بُنا لباس پہنتے تھے اَور اُن کا کمربند چمڑے کا تھا۔ اَور اُن کی خُوراک ٹِڈّیاں اَور جنگلی شہد تھی۔


زِیادہ شہد کھانا اَچھّا نہیں ہوتا، نہ ہی خُود اَپنی بُزرگی کے راگ گاتے رہنے سے عزّت بڑھتی ہے۔


دِل پسند باتیں شہد کا چھتّا ہیں، وہ جان کے لیٔے میٹھی اَور ہڈیّوں کے لیٔے شفا بخش ہوتی ہیں۔


جو آدمی سیر ہو چُکاہے، اُسے شہد بھی اَچھّا نہیں لگتا، لیکن بھُوکے اِنسان کے لیٔے کڑوی شَے بھی میٹھی ہوتی ہے۔


جسے اُس نے اَپنے ہاتھوں سے نکال لیا اَور اُس کا شہد کھاتا ہُوا چل دیا۔ جَب وہ اَپنے ماں باپ سے مِلا تو اُنہیں بھی تھوڑا سا دیا اَور اُنہُوں نے بھی کھایا۔ لیکن اُس نے اُنہیں یہ نہ بتایا کہ وہ شہد اُس نے شیر کے لاش میں سے نکالا تھا۔


لیکن یُوناتانؔ نے یہ بات نہ سُنی تھی کہ اُس کے باپ نے لوگوں کو قَسم دے کر پابند کیا ہُواہے۔ لہٰذا اُس نے اُس عصا کے سِرے کو جو اُس کے ہاتھ میں تھا شہد کے چھتّے میں بھونک دیا اَور اُسے شہد میں تر کرکے اَپنے مُنہ سے لگا لیا جِس سے اُس کی آنکھوں میں تازگی پیدا ہو گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات