Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 24:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اگر تُم مُصیبت کے ایّام میں ڈگمگانے لگتے ہو، تو تمہاری قُوّت کتنی کم ہے!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اگر تُو مُصِیبت کے دِن بے دِل ہو جائے تو تیری طاقت بُہت کم ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 अगर तू मुसीबत के दिन हिम्मत हारकर ढीला हो जाए तो तेरी ताक़त जाती रहेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اگر تُو مصیبت کے دن ہمت ہار کر ڈھیلا ہو جائے تو تیری طاقت جاتی رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 24:10
11 حوالہ جات  

لہٰذا، میں درخواست کرتا ہُوں کہ تُم میری اِن مُصیبتوں کے سبب سے، جو میں تمہاری خاطِر سَہتا ہُوں، ہِمّت نہ ہارو، کیونکہ وہ تمہارے لیٔے جلال کا باعث ہیں۔


جَب مُلک میں افواہیں سُنایٔی دیں، تو تمہارا دِل نہ گھبرائے، نہ ہی تُم ڈرو؛ اِس سال ایک افواہ آتی ہے تو اگلے سال دُوسری، مُلک میں تشدّد کی افواہیں اَور ایک حاکم کے دُوسرے کے خِلاف لڑنے کی افواہیں۔


لیکن داویؔد نے اَپنے دِل میں سوچا کہ، ”کسی نہ کسی دِن میں شاؤل کے ہاتھوں مارا جاؤں گا۔ لہٰذا میرے لیٔے یہی بہتر ہوگا کہ میں بچ کر فلسطینیوں کی سرزمین کو نکل جاؤں۔ تَب شاؤل نا اُمّید ہوکر اِسرائیل میں ہر جگہ میری جُستُجو کرنا چھوڑ دے گا اَور مَیں اُس کے ہاتھ سے بچ جاؤں گا۔“


پس، جَب ہم نے خُدا کی مہربانی کی بدولت یہ خدمت پائی ہے، تو ہم ہِمّت نہیں ہارتے۔


لیکن اَب جَب آپ پر آفت آئی تو آپ نے ہمّت ہار دی؛ اُس نے آپ کو ہاتھ لگایا اَور آپ پریشان ہو گئے۔


اَور تو صبر کرتے ہویٔے میرے نام کی خاطِر مُصیبت پر مُصیبت اُٹھانے کے باوُجُود نہیں تھکا بَلکہ ثابت قدم رہا۔


میں جانتا ہُوں کہ جہاں تُم رہتے ہو وہ شیطان کی تخت گاہ ہے لیکن پھر بھی تُم میرے نام کے وفادار رہے۔ اَور تُم نے اُن دِنوں میں بھی مُجھ پر ایمان رکھنے سے اِنکار نہ کیا جِن دِنوں میں میرا وفادار گواہ انِتپاسؔ تمہارے شہر میں اُس جگہ قتل کیا گیا تھا جہاں شیطان کی حُکومت ہے۔


(کیونکہ یِسوعؔ کے شاگرد کھانا مول لینے شہر گیٔے ہویٔے تھے۔)


تَب فَوجی افسران یہ بھی کہیں، ”جو آدمی ڈرپوک یا بُزدل ہے وہ بھی گھر لَوٹ جائے تاکہ اُس کے بھائیوں کے حوصلے بھی پست نہ ہو جائیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات