Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 23:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 شرابیوں اَور کبابیوں کی صحبت سے دُور رہنا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 تُو شرابِیوں میں شامِل نہ ہو اور نہ حرِیص کبابِیوں میں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 शराबी और पेटू से दरेग़ कर,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 شرابی اور پیٹو سے دریغ کر،

باب دیکھیں کاپی




امثال 23:20
17 حوالہ جات  

شراب میں متوالے نہ بنو، کیونکہ یہ اِنسان کو بدچلن بنا دیتی ہے۔ بَلکہ، پاک رُوح سے معموُر رہا کرو۔


”پس تُم خبردار رہو۔ کہیں اَیسا نہ کہ تمہارے دِل عیّاشی، نشہ بازی اَور اِس زندگی کی فِکروں سے سُست پڑ جایٔیں اَور وہ دِن تُم پر پھندے کی طرح اَچانک آ پڑے۔


اَور دِن کی رَوشنی کے لائق شائِستگی سے زندگی گُزاریں جِس میں ناچ رنگ، نشہ بازی، جنسی بدفعلی، شہوت پرستی، لڑائی جھگڑے اَور حَسد وغیرہ نہ ہو۔


افسوس اُن پرجو مَے نوشی میں اُستاد اَور شراب میں آمیزش کرنے میں ماہر کہلاتےہیں،


اَور اَپنے ساتھیوں کو مارنے پیٹنے لگے اَور شرابیوں کے ساتھ کھانا پینا شروع کر دے۔


”ایک بڑا اَمیر آدمی تھا جو اَرغوانی اَور نفیس قِسم کے سُوتی کپڑے اِستعمال کرتا تھا اَور ہر روز عیش و عشرت میں مگن رہتا تھا۔


”تھوڑے دِنوں بعد، چُھوٹے بیٹے نے اَپنا سارا مال و متاع جمع کیا، اَور دُور کسی دُوسرے مُلک کو روانہ ہو گیا اَور وہاں اَپنی ساری دولت عیش و عشرت میں اُڑا دی۔“


لیکن دیکھو، یہاں تو خُوشی اَور عیش و عشرت، جانوروں کو ذبح کرنا اَور بھیڑوں کو حلال کرنا، اَور گوشت خواری اَور مَے خواری ہی جاری ہے! ”آؤ، کھایٔیں اَور پیئیں،“ تُم کہتے ہو، ”کیونکہ کل تو ہمیں مَرنا ہی ہے!“


افسوس اُن پرجو صُبح جلد اُٹھتے ہیں تاکہ جامِ شراب کے مزے لیں، اَور رات کو دیر تک جاگتے ہیں یہاں تک کہ شراب کے نشہ میں چُور ہو جاتے ہیں۔


ہدایات پر عَمل کرنے والا بیٹا صاحبِ فہم کہلاتا ہے، لیکن کھاؤ لوگوں کا ساتھی اَپنے باپ کو رُسوا کرتا ہے۔


مَے مضحکہ خیز ہوتی ہے اَور شراب ہنگامہ برپا کرتی ہے؛ اَورجو کویٔی اُن کی وجہ سے بہک جاتا ہے وہ دانا نہیں ہے۔


اَور اُس کے والدین شہر کے بُزرگوں سے کہیں، ”ہمارا یہ بیٹا ضِدّی اَور باغی ہے۔ وہ ہمارے حُکموں پر نہیں چلتا۔ وہ پیٹو اَور شرابی ہے۔“


اَور اگر تُم کھانے کے شوقین ہو تو اَپنے گلے پر چھُری رکھو۔


عیش و عشرت کو پسند کرنے والا مُفلس بَن جائے گا؛ اَور مَے اَور روغن کا شوقین دولتمند نہ ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات