Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 23:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 تمہارا دِل گُنہگاروں پر رشک نہ کرے، بَلکہ تُم ہمیشہ یَاہوِہ کے خوف میں زندگی گُزارو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 تیرا دِل گُنہگاروں پر رشک نہ کرے بلکہ تُو دِن بھر خُداوند سے ڈرتا رہ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 तेरा दिल गुनाहगारों को देखकर कुढ़ता न रहे बल्कि पूरे दिन रब का ख़ौफ़ रखने में सरगरम रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 تیرا دل گناہ گاروں کو دیکھ کر کُڑھتا نہ رہے بلکہ پورے دن رب کا خوف رکھنے میں سرگرم رہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 23:17
15 حوالہ جات  

مُبارک ہے وہ آدمی جو سدا خُدا کا خوف رکھتا ہے، لیکن جو اَپنا دِل سخت کر لیتا ہے، مُصیبت میں پڑ جاتا ہے۔


اَور جَب تُم اَے باپ کہہ کر خُدا سے دعا کرتے ہو، جو بغیر طرفداری کے ہر شخص کے عَمل کے مُوافق اُس کا اِنصاف کرتا ہے تو تُم بھی دُنیا میں اَپنی مُسافرت کا زمانہ خوف کے ساتھ گُزارو۔


عزیزو! جَب کہ ہم سے اَیسے وعدے کیٔے گیٔے ہیں، تو آؤ ہم اَپنے آپ کو ساری جِسمانی اَور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں، اَور خُدا کے خوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پہُنچائیں۔


پریشانی کے ساتھ رکھے ہُوئے بڑے خزانے سے تھوڑی سِی پُونجی جو یَاہوِہ کے خوف کے ساتھ رکھی جائے، کہیں بہتر ہے۔


تَب تمام یہُودیؔہ، گلِیل اَور سامریہؔ میں جماعت کو اَمن نصیب ہُوا، وہ مضبُوط ہوتی گئی خُداوؔند کے خوف و عقیدت میں زندگی گُزارنے اَور پاک رُوح کی حوصلہ اَفزائی سے جماعت کی تعداد میں اِضافہ ہوتا چلا گیا۔


خوابوں کی کثرت اَور محض باتیں ہی باتیں باطِل ہیں۔ لہٰذا خُدا کا خوف کرو۔


کسی ہمسایہ ظالِم پر رشک نہ کرنا نہ اُس کی کویٔی راہ اِختیار کرنا۔


یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے؛ اُن کے اَحکام پر عَمل کرنے والے دانشمند ہیں۔ یَاہوِہ کی ہی سِتائش اَبد تک ہوتی رہے۔


بدکاروں پر رشک نہ کرنا، اَور نہ اُن کی صحبت کی خواہش رکھنا؛


بدکرداروں کے باعث پریشان نہ ہو اَور بدکاروں پر رشک نہ کرو،


اَے میرے بیٹے! یَاہوِہ کا اَور بادشاہ کا خوف مانو، اَور باغی اہلکاروں کی صحبت میں نہ رہنا،


تمہارا مُنہ تُم سے گُناہ نہ کروائے اَور ہیکل کے کاہِنؔ سے مت کہو، ”میری مِنّت ایک غلطی تھی۔“ خُدا تمہاری بات سے کیوں ناراض ہو اَور تمہارے ہاتھوں کے کام کو تباہ کر دے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات