Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 22:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 فروتنی اَور یَاہوِہ کے خوف سے؛ دولت، عزّت اَور زندگی حاصل ہوتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 دَولت اور عِزّت و حیات خُداوند کے خَوف اور فروتنی کا اجر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 फ़रोतनी और रब का ख़ौफ़ मानने का फल दौलत, एहतराम और ज़िंदगी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 فروتنی اور رب کا خوف ماننے کا پھل دولت، احترام اور زندگی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 22:4
17 حوالہ جات  

لیکن پہلے تُم خُدا کی بادشاہی اَور راستبازی کی تلاش کرو تو یہ ساری چیزیں بھی تُمہیں مِل جایٔیں گی۔


خُداوؔند کے سامنے خُود کو حلیم کر دو تو وہ تُمہیں سربُلند کرےگا۔


جو آدمی راستی اَور شفقت کی پیروی کرتا ہے زندگی، اِقبالمندی اَور عزّت پاتاہے۔


کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔


اُس کے داہنے ہاتھ میں لمبی عمر ہے؛ اَور بائیں ہاتھ میں دولت اَور عزّت ہے۔


مگر وہ تو ہمیں اَور زِیادہ فضل بخشتا ہے۔ چنانچہ خُدا کا کلام فرماتا ہے: ”خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔“


وہ تمہارے زمانہ کے لیٔے محکم بُنیاد ہوگا، نَجات، حِکمت اَور عِرفان کا بھرپُور ذخیرہ؛ اَور یَاہوِہ کا خوف اِس خزانہ کی کُنجی ہے۔


کیونکہ جِسمانی مشقّت سے تھوڑا فائدہ تو ہوتاہے لیکن خُدا پرستی سَب چیزوں کے لیٔے فائدہ مند ہوتی ہے کیونکہ اِس میں نہ صِرف مَوجُودہ زندگی کا بَلکہ مُستقبِل زندگی کا وعدہ بھی مَوجُود ہے۔


دانشمند اِنسان کے گھر میں مرغوب خُوراک اَور روغن کے خزانے ہوتے ہیں، لیکن احمق اُنہیں اُڑا دیتاہے۔


ہوشیار آدمی خطرہ دیکھ کر پناہ ڈھونڈ لیتا ہے، لیکن نادان آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اَور نُقصان اُٹھاتے ہیں۔


بدکار کی راہ میں کانٹے اَور پھندے ہوتے ہیں، لیکن جو اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے وہ اُن سے دُور رہتاہے۔


اِنسان کی مغروُری اُسے پست کرتی ہے، لیکن فروتن رُوح والا اِنسان عزّت پاتاہے۔


حُسن دھوکا ہے اَور جمال ناپائیدار ہے؛ لیکن یَاہوِہ کا خوف رکھنے والی عورت قابل تعریف ہے۔


اُسی وقت میری عقل مُجھ میں بحال کر دی گئی، اَور میری بادشاہت کے جاہ و جلال کے لیٔے میری عزّت اَور شان و شوکت بھی بحال کی گئی۔ اَور میرے مُشیروں اَور میرے اُمرا نے مُجھے پھر سے ڈھونڈ نکالا اَور مُجھے دوبارہ تخت نشین کیا اَور میری عظمت پہلے سے زِیادہ ہو گئی۔


یَاہوِہ کا خوف زندگی بخشتا ہے، خُدا ترس مطمئن رہتاہے اَور بدی میں مُبتلا نہیں ہوتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات