Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 22:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اگر تُم اُنہیں اَپنے دِل میں رکھو، اَور وہ سَب تمہارے لبوں پر رہیں، تو یہ نہایت ہی خُوشی کی بات ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 کیونکہ یہ پسندِیدہ ہے کہ تُو اُن کو اپنے دِل میں رکھّے اور وہ تیرے لبوں پر قائِم رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क्योंकि अच्छा है कि तू उन्हें अपने दिल में महफ़ूज़ रखे, वह सब तेरे होंटों पर मुस्तैद रहें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 کیونکہ اچھا ہے کہ تُو اُنہیں اپنے دل میں محفوظ رکھے، وہ سب تیرے ہونٹوں پر مستعد رہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 22:18
23 حوالہ جات  

جَب خُدا کا کلام نازل ہُوا تو مَیں نے اُسے کھا لیا؛ وہ میرے دِل کی خُوشی اَور میرے لیٔے راحت تھا، کیونکہ اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا، مَیں آپ کے نام سے جانا جاتا ہُوں۔


کیونکہ حِکمت تمہارے دِل میں داخل ہوگی، اَور علم تمہاری جان کو فرحت بخشےگا۔


دانشمندوں کے لب علم پھیلاتے ہیں، لیکن احمقوں کے دِل اَیسا نہیں کرتے۔


راستباز کے ہونٹ بہُتوں کو تقویّت دیتے ہیں، لیکن احمق نادانی کمی کے سبب مَرتے ہیں۔


سُنو، کیونکہ میرے پاس کہنے کو قابلِ اِعتماد باتیں ہیں؛ میں راستی کی بات کہنے کے لیٔے اَپنے لب کھولتی ہُوں۔


آپ کے اقوال کا ذائقہ کس قدر شیریں ہے، وہ میرے مُنہ میں شہد سے بھی زِیادہ میٹھے لگتے ہیں!


چنانچہ ہم یِسوعؔ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔


جو کویٔی مُجھ پر ایمان لاتا ہے، جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: اُس کے اَندر سے آبِ حیات کے دریا جاری ہو جایٔیں گے۔“


جو بات مُناسب وقت پر کہی جائے وہ چاندی کی رکابی میں سونے کے سیب کی مانند ہوتی ہے۔


دانا دِل والے اہلِ بصیرت کہلایٔیں گے، اَور شیریں زبانی سے علم کو فروغ ملتا ہے۔


صاحبِ فہم کے لبوں پر حِکمت پائی جاتی ہے، لیکن کم عقل کی پیٹھ کے لیٔے لٹھ ہے۔


اُس کی راہیں خُوشگوار راہیں ہیں، اَور اُس کے سَب راستے پُراَمن ہیں۔


میرے لبوں سے ہمیشہ آپ کی سِتائش نکلے، کیونکہ آپ مُجھے اَپنے قوانین سِکھاتے ہیں۔


جَیسے کویٔی لُوٹ کا مال پا کر خُوش ہوتاہے وَیسے ہی مَیں آپ کے وعدہ کے سبب سے خُوش ہُوں۔


آپ کی شہادتیں میری اَبدی مِیراث ہیں؛ وہ میرے دِل کا سُرور ہیں۔


آپ کے مُنہ سے نِکلا ہُوا تمام آئین کا بَیان، میرے لبوں پر رہتاہے۔


وہ قوانین سونے سے بیش قیمت ہیں، بَلکہ کندن سے بھی زِیادہ، وہ شہد سے بھی زِیادہ شیریں ہیں، بَلکہ چھتّے سے ٹپکتے ہُوئے شہد سے بھی زِیادہ شیریں۔


کیونکہ لازِم ہے کہ کاہِنؔ کے لب تعلیم کو محفوظ رکھیں اَور اُس کے مُنہ سے لوگ ہدایت حاصل کریں، کیونکہ وہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا پیغمبر ہے۔


مَیں نے آج کے دِن تُمہیں ہاں تُم ہی کو یہ دانشمندی کی باتیں سِکھائی ہیں، تاکہ تمہارا توکّل یَاہوِہ پر ہو۔


اَے میرے بیٹے! میں جو کچھ کہتا ہُوں اُس پر توجّہ کرو؛ میرے کلام پر کان لگاؤ۔


اُسے اَپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دینا، بَلکہ اُنہیں اَپنے دِل میں رکھنا؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات