Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 21:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 آنکھوں کا غُرور اَور دِل کا تکبُّر، بدکاروں کا عروج، گُناہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 بُلند نظری اور دِل کا تکُبّر اور شرِیروں کی اِقبال مندی گُناہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मग़रूर आँखें और मुतकब्बिर दिल जो बेदीनों का चराग़ हैं गुनाह हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مغرور آنکھیں اور متکبر دل جو بےدینوں کا چراغ ہیں گناہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 21:4
20 حوالہ جات  

اِسی طرح اَے جَوانوں، تُم بھی اَپنے بُزرگوں کے تابع رہو۔ بَلکہ سَب کے سَب ایک دُوسرے کی خدمت کے لیٔے فروتنی سے کمربستہ رہو، کیونکہ، ”خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔“


مغروُر آنکھیں، جھُوٹی زبان، بے قُصُور کا خُون بہانے والے ہاتھ،


اِنسان کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا اَور لوگوں کا غُرور پست کیا جائے گا؛ اَور اُس دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوں گے۔


یَاہوِہ کا خوف ماَننا، بدی سے عداوت رکھناہے، مُجھے غُرور، شیخی، بُرے چال چلن اَور کجگو مُنہ سے نفرت ہے۔


لیکن جو کسی چیز کے بارے میں شک کرتا ہے اَور پھر بھی اُسے کھاتا ہے وہ اَپنے آپ کو مُجرم ٹھہراتا ہے۔ اِس لیٔے کہ وہ اِعتقاد سے نہیں کھاتا ہے اَورجو اِعتقاد سے نہیں، وہ گُناہ ہے۔


”میں تُم سے کہتا ہُوں کہ یہ آدمی، اُس دُوسرے سے، خُدا کی نظر میں زِیادہ راستباز ٹھہر کر اَپنے گھر گیا۔ کیونکہ جو کویٔی اَپنے آپ کو بڑا بنائے گا وہ چھوٹا کیا جائے گا اَورجو اَپنے آپ کو حلیم بنائے گا، وہ بڑا کیا جائے گا۔“


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”صِیّونؔ کی عورتیں مغروُر ہیں، جو گردن اکڑا کر چلتی ہیں، اَور اَپنی آنکھیں مٹکاتی ہیں، اَور وہ پائلوں کی جھنکار کے ساتھ، مٹک مٹک کر چلتی ہیں۔


بدکار کی قُربانی خُدا کے لئے بڑی نفرت اَنگیز ہوتی ہے۔ خصوصاً جَب وہ بُری نیّت سے چڑھائی جائے۔


یَاہوِہ کو بدکاروں کی قُربانی سے نفرت ہے، لیکن راستباز کی دعا اُنہیں پسند آتی ہے۔


بدکار آدمی اَپنے تکبُّر میں خُدا کو نہیں ڈھونڈتا؛ اُس کے ذہن میں یہی خیالات ہیں: کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔


مغروُر اِنسان کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گی اَور بنی آدمؔ کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا؛ اَور اُن کا دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوگا۔


اَیسے لوگ بھی ہیں جِن کی آنکھوں میں ہمیشہ گھمنڈ سمایا رہتاہے، اَور جِن کی نگاہوں سے حقارت برستی ہے؛


تیرے بَدن کا چراغ تیری آنکھ ہے۔ جَب تیری آنکھ سالِم ہے تو تیرا پُورا بَدن بھی رَوشن ہے؛ اگر خَراب ہے تو تیرا بَدن بھی تاریک ہے۔


کیونکہ بدکردار کے لیٔے کویٔی اُمّید باقی نہیں، اَور بدکاروں کا چراغ بُجھا دیا جائے گا۔


”بدکار کا چراغ بُجھا دیا جاتا ہے؛ اُس کی آگ کا شُعلہ بُجھ کر رہ جاتا ہے۔


اُس کے خیمہ کی رَوشنی تاریک ہو جاتی ہے؛ اُس کا چراغ خاموش ہو جاتا ہے۔


اگر کویٔی شخص درپردہ اَپنے ہمسایہ کی غیبت کرےگا، تو میں اُسے خاموش کر دُوں گا؛ جِس کی نظر میں تکبُّر اَور دِل میں غُرور ہوگا، اُسے میں برداشت نہ کروں گا۔


اَے یَاہوِہ، میرا دِل مغروُر نہیں ہے، اَور نہ میری آنکھیں گھمنڈی ہیں؛ میں بڑے بڑے مُعاملوں سے کویٔی سروکار نہیں رکھتا اَور نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہوں۔


چھ باتوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، بَلکہ سات ہیں جِن سے اُنہیں کراہیّت ہے:


جَب یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور یروشلیمؔ میں اَپنا تمام کام کر چُکے گا، ”تَب وہ کہے گا کہ مَیں شاہِ اشُور کو اُس کے دِل کے گھمنڈ اَور اُس کے آنکھوں کے غُرور کی سزا دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات