Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 21:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 کویٔی حِکمت، کویٔی بصیرت، اَور کویٔی منصُوبہ اَیسا نہیں جو یَاہوِہ کے مقابل ٹھہر سکے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 کوئی حِکمت کوئی فہم اور کوئی مشوَرت نہیں جو خُداوند کے مُقابِل ٹھہر سکے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 किसी की भी हिकमत, समझ या मनसूबा रब का सामना नहीं कर सकता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 کسی کی بھی حکمت، سمجھ یا منصوبہ رب کا سامنا نہیں کر سکتا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 21:30
20 حوالہ جات  

لیکن اگر یہ خُدا کی طرف سے ہے، تو تُم اِن آدمیوں کا کُچھ بھی نہ بِگاڑ سکوگے؛ بَلکہ خُدا کے خِلاف لڑنے والے ٹھہروگے۔“


اِنسان کے دِل میں کیٔی منصُوبے ہوتے ہیں، لیکن صِرف یَاہوِہ کا اِرادہ ہی قائِم رہتاہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”نہ تو دانشمند اَپنی دانائی پر اَور نہ طاقتور اَپنی طاقت پر اَور نہ اَمیر اَپنی دولت پر فخر کرے،


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ قصد کر لیا ہے، اُسے کون منسُوخ کر سَکتا ہے؟ اُن کا ہاتھ بڑھایا گیا ہے، اَب اُسے کون روک سَکتا ہے؟


اَور ”ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان بَن گیا۔“ وہ اِس لیٔے ٹھوکر کھاتے ہیں کیونکہ وہ کِتاب مُقدّس پر ایمان نہیں لاتے ہیں اَور یہی سزا خُدا نے اُن کے لیٔے بھی مُقرّر کی ہے۔


پھر بھی ملّاح نے جہاز کو ساحِل تک لے جانے کی اَپنی پُوری کوشش کی مگر وہ ساحِل تک لے جانے میں کامیاب نہیں ہُوئے کیونکہ سمُندر پہلے سے بھی زِیادہ موجزن ہوتا جا رہاتھا۔


لہٰذا، میں تو تُم سے یہی کہُوں گا: کہ اِن آدمیوں سے دُور ہی رہو! اُن سے کویٔی کام نہ رکھو! اَور اِنہیں جانے دو کیونکہ اگر یہ تدبیر یا یہ کام اِنسانوں کی طرف سے ہے، تو خُود بخُود برباد ہو جائے گا۔


جو کچھ بھی مَوجُود ہے اُس کا نام رکھا جا چُکاہے، اَور یہ بھی مَعلُوم ہے کہ اِنسان کیا ہے؛ کویٔی بھی آدمی خُود سے زِیادہ زورآور کے ساتھ مُقابلہ نہیں کر سَکتا۔


”افسوس اُس پرجو اَپنے خالق سے جھگڑتا ہے، اَورجو زمین کے ٹھیکروں میں سے محض ایک ٹھیکرا ہے۔ کیا مٹّی کُمہار سے کہتی ہے، ’تُو کیا بنا رہاہے؟‘ کیا تیری دستکاری کہتی ہے، ’اُس کے ہاتھ نہیں ہیں؟‘


یریحوؔ کے بادشاہ کو خبر مِلی، ”دیکھو، آج کی رات چند اِسرائیلی مُلک کی جاسُوسی کرنے کے لیٔے یہاں آئے ہُوئے ہیں۔“


لیکن اورِیّاہؔ شاہی محل کے مدخل پر ہی اَپنے مالک کے سَب خادِموں کے ساتھ سو گیا اَور اَپنے گھر نہ گیا۔


لہٰذا جَب اخیاہؔ نے دروازہ پر اُس کے قدموں کی آہٹ سُنی تو کہا، ”اَے یرُبعامؔ کی بیوی اَندر آ جا۔ تُم کیوں اَپنا حُلیہ بدل کر دُوسری عورت ہونے کا دِکھاوا کر رہی ہو؟ کیونکہ میرے پاس تمہارے لیٔے بُری خبر ہے۔


اُس کے ایک افسر نے جَواب دیا، ”میرے مالک بادشاہ! ہم میں سے تو کویٔی بھی نہیں ہے لیکن الِیشعؔ نبی جو بنی اِسرائیل میں ہے، وہ شاہِ اِسرائیل کو آپ کی اُن باتوں کی بھی خبر دیتاہے جو آپ اَپنی خواب گاہ میں فرماتے ہیں۔“


کیا تُم اُس کی ناک میں رسّی ڈال سکتے ہو، یا اُس کا جَبڑا کانٹے سے چھید سکتے ہو؟


تُم کہتے ہو کہ میرے پاس جنگ کی مصلحت بھی ہے اَور فَوجی قُوّت بھی ہے مگر یہ محض باتیں ہی ہیں۔ آخِر کس پر اِعتماد رکھ کر تُم نے مُجھ سے بغاوت کی ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات