Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 21:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 جو آدمی راستی اَور شفقت کی پیروی کرتا ہے زندگی، اِقبالمندی اَور عزّت پاتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 جو صداقت اور شفقت کی پَیروی کرتا ہے زِندگی اور صداقت و عِزّت پاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 जो इनसाफ़ और शफ़क़त का ताक़्क़ुब करता रहे वह ज़िंदगी, रास्ती और इज़्ज़त पाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 جو انصاف اور شفقت کا تعاقب کرتا رہے وہ زندگی، راستی اور عزت پائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 21:21
19 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ جنہیں راستبازی کی بھُوک اَور پیاس ہے، کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔


اِس لیٔے میرے عزیز بھائیو اَور بہنوں، ثابت قدم رہو اَور خُداوؔند کی خدمت میں ہمیشہ سرگرم رہو، کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند میں تمہاری محنت بے فائدہ نہیں ہے۔


فروتنی اَور یَاہوِہ کے خوف سے؛ دولت، عزّت اَور زندگی حاصل ہوتی ہے۔


سَب کے ساتھ کوشش کرکے صلاح و سلامتی سے رہو اَور اُس پاکیزگی کے طالب رہو جِس کے بغیر کویٔی خُداوؔند کو نہ دیکھے گا۔


مگر اَے مَرد خُدا! تُو اِن سَب باتوں سے بھاگ اَور راستبازی، خُدا پرستی، مَحَبّت، صبر اَور نرمی کا طالب ہو۔


یَاہوِہ کو بدکار کی روِش سے نفرت ہے لیکن وہ راستبازی کی پیروی کرنے والوں سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔


جَوانی کی بُری خواہشوں سے بھاگ۔ اَورجو لوگ پاک دِل سے خُداوؔند سے دعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ مِل کر راستبازی، ایمان، مَحَبّت اَور صُلح کا طالب ہو۔


اَے لوگو، تُم جو راستبازی کے پیروی کرتے ہو اَور یَاہوِہ کے طالب ہو، میری سُنو: جِس چٹّان میں سے تُم کاٹے گیٔے اَور جِس کان میں سے تُم کھودے اَور تراشے گیٔے، اُس پر نظر کرو:


اَور یہ آزمائشیں اِس لیٔے آئی ہیں تاکہ تمہارے ثابت ایمان کی صداقت آگ میں تپے ہویٔے فانی سونے سے بھی زِیادہ قیمتی ہو، اَور یِسوعؔ المسیح کے ظاہر ہونے کے وقت تعریف، جلال اَور عزّت کے لائق ٹھہرے۔


آؤ ہم اِن باتوں کی جُستُجو میں رہیں جو اَمن اَور باہمی ترقّی کا باعث ہوتی ہیں۔


ہر بات کو آزماؤ، جو اَچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔


اِس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اُس مقصد کو پاچُکا ہُوں یا کامِل ہو چُکا ہُوں، بَلکہ میں اُس مقصد کو پانے کے لیٔے دَوڑا چلا جا رہا ہُوں جِس کے لیٔے المسیح یِسوعؔ نے مُجھے پکڑا تھا۔


آؤ ہم یَاہوِہ کو قبُول کریں؛ آؤ ہم اُنہیں قبُول کرنے کی کوشش کریں۔ جِس طرح آفتاب کا طُلوع ہونا یقینی اَمر ہے، اِسی طرح وہ ظاہر ہوں گے؛ وہ موسمِ سرما کے مینہ کی مانند ہمارے پاس آئیں گے، گویا موسمِ بہار کی برسات کی مانند جو زمین کو سیراب کرتی ہے۔


وہ تمہارے لیٔے زندگی، اَور تمہارے گلے کے لیٔے زینت ثابت ہوں گی۔


تاریکی میں بھی راستبازوں کے لیٔے نُور چمکتا ہے، وہ رحیم و کریم اَور صادق ہے۔


صادقوں کی کمائی اُن کے لیٔے زندگی کا باعث ہوتی ہے، لیکن بدکاروں کی آمدنی اُن کے لیٔے بُرائی لاتی ہے۔


راستی پر چلنے والا زندگی پاتاہے، لیکن بدی کا پیرو اَپنی موت سے ہمکنار ہوتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات