Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 21:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 دانشمند اِنسان کے گھر میں مرغوب خُوراک اَور روغن کے خزانے ہوتے ہیں، لیکن احمق اُنہیں اُڑا دیتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 قِیمتی خزانہ اور تیل داناؤں کے گھر میں ہیں لیکن احمق اُن کو اُڑا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 दानिशमंद के घर में उम्दा ख़ज़ाना और तेल होता है, लेकिन अहमक़ अपना सारा माल हड़प कर लेता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 دانش مند کے گھر میں عمدہ خزانہ اور تیل ہوتا ہے، لیکن احمق اپنا سارا مال ہڑپ کر لیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 21:20
20 حوالہ جات  

اُس کا گھر مال و دولت سے بھرا رہتاہے، اَور اُس کی راستبازی ہمیشہ قائِم رہتی ہے۔


اِس کے علاوہ جَب خُدا کسی آدمی کو دولت کے ساتھ صحت بھی عطا کرتے ہیں تاکہ وہ اَپنی دولت کا لُطف اُٹھا سکے۔ تو اُسے چاہئے کہ اَپنے کام میں خُوش رہے اَور زندگی میں اَپنے حِصّہ کو قبُول کرے کیونکہ یہ بھی خُدا کی طرف سے ایک بخشش ہے۔


حِکمت، مِیراث کی مانند ایک اَچھّی چیز ہے اَور اُنہیں جو زندہ ہیں، فائدہ پہُنچاتی ہے۔


راستباز کے گھر میں بہت بڑا خزانہ ہوتاہے، لیکن بدکاروں کی آمدنی اُن کے لیٔے مُصیبت کھڑی کردیتی ہے۔


یَاہوِہ کی برکت دولت بخش ہے، اَور وہ اُس کے ساتھ دُکھ نہیں مِلاتا۔


پھر یِسوعؔ نے اَپنے شاگردوں سے کہا: ”کسی اَمیر آدمی کا ایک مُنشی تھا۔ اُس کے لوگوں نے اُس کے مالک سے شکایت کی، کہ وہ تیرا مال غبن کر رہاہے۔


جَب سَب کُچھ خرچ ہو گیا تو اُس مُلک میں ہر طرف سخت قحط پڑا اَور وہ مُحتاج ہو گیا۔


آپ میرے دُشمنوں کے رُوبرو میرے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہیں۔ آپ نے میرے سَر پر تیل مِلا ہے؛ میرا پیالہ لبریز ہوتاہے۔


اَچھّا آدمی اَپنے دِل کے اَچھّے خزانہ سے اَچھّی چیزیں نکالتا ہے اَور بُرا آدمی بُرے خزانہ سے بُری چیزیں باہر لاتا ہے کیونکہ جو دِل میں بھرا ہوتاہے وُہی اُس کے مُنہ پر آتا ہے۔


اَور بےوقُوف کنواریوں نے عقلمند کنواریوں سے کہا، ’اَپنے تیل میں سے کُچھ ہمیں بھی دے دو کیونکہ ہماری مشعلیں بُجھی جا رہی ہیں۔‘ “


لیکن اُن میں سے دس آدمیوں نے اِشمعیل سے اِلتجا کی، ”ہمیں قتل نہ کر! کیونکہ ہم نے گیہُوں اَور جَو، تیل اَور شہد کے ذخیرہ کھیتوں میں چھُپا رکھّے ہیں۔“ لہٰذا اُس نے اُنہیں چھوڑ دیا اَور دُوسروں کے ساتھ قتل نہ کیا۔


ضیافت ہنسنے کے لیٔے کی جاتی ہے، اَور مَے جان کو خُوش کرتی ہے، لیکن دولت سے سَب مقصد پُورے ہو جاتے ہیں۔


جو چیز اُس نے مشقّت سے حاصل کی اُسے بغیر کھائے واپس کر دے گا؛ نہ ہی وہ اَپنے کاروبار کے منافع سے مستفید ہوگا۔


اُس نے جو دولت نگل رکھی ہے، اُسے اُگل دے گا؛ خُدا اُس کے پیٹ کو اُسے باہر نکالنے پر مجبُور کرےگا۔


اَورجو مُجھ سے مَحَبّت رکھتے میں اُن کو مالا مال کرتی اَور اُن کے خزانے بھر دیتی ہُوں۔


دانشمندوں کی دولت اُن کا تاج ہے، لیکن احمقوں کی حماقت سے حماقت ہی پیدا ہوتی ہے۔


فروتنی اَور یَاہوِہ کے خوف سے؛ دولت، عزّت اَور زندگی حاصل ہوتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات