Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 21:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اِنسان اَپنی تمام روِشوں کو راست سمجھتا ہے، لیکن یَاہوِہ دِلوں کو جانچتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اِنسان کی ہر ایک روِش اُس کی نظر میں راست ہے پر خُداوند دِلوں کو جانچتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 हर आदमी की राह उस की अपनी नज़र में ठीक लगती है, लेकिन रब ही दिलों की जाँच-पड़ताल करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ہر آدمی کی راہ اُس کی اپنی نظر میں ٹھیک لگتی ہے، لیکن رب ہی دلوں کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 21:2
18 حوالہ جات  

اِنسان کو اَپنی تمام روِشیں اَپنی نظر میں پاک نظر آتی ہیں، لیکن یَاہوِہ ہی اُس کے ضمیر کو جانچتے ہیں۔


اَیسی راہ بھی ہے جو اِنسان کو راست مَعلُوم ہوتی ہے، لیکن اُس کا اَنجام موت ہے۔


اُس نے اُن سے کہا، ”تُم وہ جو لوگوں کے سامنے اَپنے آپ کو بڑے راستباز ٹھہراتے لیکن خُدا تمہارے دِلوں کو جانتا ہے کیونکہ جو چیز آدمیوں کی نظر میں اعلیٰ ہے وہ خُدا کی نظر میں مکرُوہ ہے۔


”میں یَاہوِہ، دِل کو جانچتا اَور دماغ کو آزماتا ہُوں، تاکہ ہر اِنسان کو اُس کی روِش کے مُوافق، اَور اُس کے کاموں کے پھل کے مُطابق اجر دُوں۔“


بعض اَیسے لوگ ہیں جو اَپنی نگاہ میں تو پاک ہیں لیکن پھر بھی اَپنی گندگی سے پاک نہیں ہو پایٔے؛


لیکن یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، ”اُس کی ظاہری شکل و صورت اَور اُس کے دراز قد ہونے کا خیال نہ کر کیونکہ مَیں نے اُسے ردّ کر دیا ہے۔ اِس لیٔے کہ یَاہوِہ اُن باتوں کو اَیسے نہیں دیکھتے جَیسے اِنسان دیکھتا ہے۔ اِنسان ظاہری شکل و صورت کو دیکھتا ہے لیکن یَاہوِہ دِل کو دیکھتے ہیں۔“


اگر تُم یُوں کہو، ”ہمیں اُس کا بالکُل علم نہ تھا۔“ تو کیا خُدا جو تمہارے دِلوں کو جانچنے والے یہ نہیں سمجھتے؟ اَور کیا تمہاری جان کے نگہبان یہ نہیں جانتے؟ کیا وہ ہر آدمی کو اُس کے اعمال کے مُطابق بدلہ نہ دیں گے؟


صِرف کلام کے سُننے والے نہ بنو، بَلکہ کلام پر عَمل کرنے والے بنو۔ ورنہ تُم خُودی کو فریب دے رہے ہو۔


کیونکہ وہ خُود اَپنی نظر میں اَپنے آپ کو خُوش قِسمت سمجھتا ہے کہ اُس کا گُناہ نہ تو فاش ہوگا اَور نہ مکرُوہ ہی سمجھا جائے گا۔


اگر کویٔی اَپنے آپ کو کچھ سمجھتا ہے لیکن کچھ بھی نہیں ہے، تو وہ خُود کو دھوکا دیتاہے۔


اکثر آدمی دعویٰ کرتے ہیں کہ اُن کی لافانی مَحَبّت ہے، لیکن وفادار آدمی کسے ملے گا؟


میں اُس کے فرزندوں کو ہلاک کر دُوں گا۔ تَب تمام جماعتوں کو مَعلُوم ہو جائے گا کہ دِلوں اَور ذہنوں کو جانچنے والا مَیں ہی ہوں، اَور مَیں تُم میں سے ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافق بدلہ دُوں گا۔


احمق کو اَپنی روِش دُرست نظر آتی ہے، لیکن دانشمند نصیحت کو سُنتا ہے۔


تو خُدا مُجھے صحیح ترازو میں تو لیں۔ تاکہ وہ جان لیں کہ میں بےگُناہ ہُوں۔


چاندی کے لیٔے کُٹھالی اَور سونے کے لیٔے بھٹّی ہوتی ہے، لیکن دِل کو یَاہوِہ ہی پرکھتے ہیں۔


”تقیل‏یعنی آپ ترازو میں تَولے گئے اَور وزن میں کم نکلے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات