Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 20:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 راستباز آدمی نیک زندگی گزارتا ہے؛ اُس کے بعد اُس کے بچّے مُبارک ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 راست رَو صادِق کے بعد اُس کے بیٹے مُبارک ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जो रास्तबाज़ बेइलज़ाम ज़िंदगी गुज़ारे उस की औलाद मुबारक है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جو راست باز بےالزام زندگی گزارے اُس کی اولاد مبارک ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 20:7
18 حوالہ جات  

اُس کی پُشت مُلک میں زورآور ہوگی؛ راستبازوں کی نَسل برکت پایٔے گی۔


دیندار لوگ ہمیشہ فیّاضی سے پیش آتے ہیں اَور فراخدلی سے قرض دیتے ہیں، اَور اُن کی اَولاد برکت پایٔے گی۔


میں اُن کو یکدل اَور یک روِش بنا دُوں گا تاکہ وہ اَپنی اَور اَپنے بعد اَپنی اَولاد کی نیکی کے لیٔے ہمیشہ میرا خوف مانیں۔


ہمیں فخر ہے: ہمارا ضمیر وفاداری سے گواہی دیتاہے کہ ہم لوگ دُنیا والوں کے اَور خاص طور پر، تمہارے ساتھ تعلّقات میں، خُدا داد پاکیزگی اَور سچّائی کے ساتھ پیش آتے رہے ہیں۔ جو دُنیوی حِکمت کی نہیں بَلکہ خُدا کے فضل کی بدولت ہے۔


اِس لیٔے یہ وعدہ تُم سے اَور تمہاری اَولاد سے ہے اَور اُن سَب سے بھی ہے جو اُس سے دُور ہیں جنہیں خُداوؔند ہمارا خُدا اَپنے پاس بُلائے گا۔“


ایک مُفلس آدمی جو سیدھی راہ چلتا ہے، اُس احمق سے بہتر ہے جو ہمیشہ جھُوٹ بولتا ہے۔


نیک آدمی اَپنے پوتوں کے لیٔے مِیراث چھوڑتا ہے، لیکن خطاکار کی دولت صادقوں کے لیٔے فراہم کی جاتی ہے۔


راست یَاہوِہ سے ڈرتا ہے، لیکن جِس کی راہیں ٹیڑھی ہیں وہ اُس کی حقارت کرتا ہے۔


اَور جِس کا کِردار بے اِلزام ہے، وہ جو راستبازی پر چلتا ہے، اَور اَپنے دِل سے سچ بولتا ہے،


میں اَپنے اَور تمہارے درمیان اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کے درمیان اُن کی آئندہ پُشتوں کے لیٔے اَپنا عہد باندھوں گا جو اَبدی عہد ہوگا کہ میں تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کا خُدا رہُوں گا۔


وہ دونوں خُدا کی نظر میں راستباز تھے اَور خُداوؔند کے سَب اَحکام اَور قوانین پر پُوری طرح بے عیب عَمل کرتے تھے۔


اَے یَاہوِہ، میرا اِنصاف کریں، کیونکہ مَیں نے پاک زندگی گزاری ہے؛ مَیں نے پس و پیش کئے بغیر یَاہوِہ پر توکّل کیا ہے۔


وہ جو راست رَو اَور راست گو ہے، جو جبراً حاصل کئے ہُوئے نفع کو ٹھکراتا ہے اَور اَپنے ہاتھوں کو رشوت سے دُور رکھتا ہے، جو قتل کی خبریں سُننے سے اَپنے کان بند کر لیتا ہے اَور اَپنی آنکھیں موند لیتا ہے تاکہ بُرائی نہ دیکھے


لیکن مَیں بے عیب زندگی گزارتا ہُوں؛ مُجھے چھُڑا لیں اَور مُجھ پر رحم فرمائیں۔


عُوضؔ کی سرزمین میں ایُّوب نام کے ایک شخص رہتے تھے۔ وہ کامل اَور راستباز اِنسان تھے، ایُّوب خُدا سے ڈرتے اَور بدی سے دُور رہتے تھے۔


یَاہوِہ کا خوف رکھنے والے کے لیٔے یَاہوِہ محفوظ قلعہ ہے، اَور اُس کی اَولاد کے لیٔے وہ پناہ گاہ ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات