Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 20:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 کوڑوں کی سزا بدی کو دھو ڈالتی ہے، اَور تازیانوں کی مار سے باطِن دُھل جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 کوڑوں کے زخم سے بدی دُور ہوتی ہے اور مار کھانے سے دِل صاف ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 ज़ख़म और चोटें बुराई को दूर कर देती हैं, ज़रबें बातिन की तह तक सब कुछ साफ़ कर देती हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 زخم اور چوٹیں بُرائی کو دُور کر دیتی ہیں، ضربیں باطن کی تہہ تک سب کچھ صاف کر دیتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 20:30
8 حوالہ جات  

ہمارے جِسمانی باپ تو تھوڑے دِنوں کے لیٔے اَپنی سمجھ کے مُطابق ہمیں تنبیہ کرتے تھے لیکن خُدا ہمارے فائدہ کے لیٔے ہمیں تنبیہ کرتا ہے تاکہ ہم اُس کی پاکیزگی میں شریک ہونے کے لائق بَن جایٔیں۔


حماقت بچّہ کے دِل سے وابستہ رہتی ہے، لیکن تربّیت کی چھڑی اُسے اُس سے دُور کر دے گی۔


ٹھٹھّےباز کو کوڑے لگا تو سادہ لَوح بھی ہوشیار ہو جائے گا؛ صاحبِ فہم کو تنبیہ کر تو وہ علم حاصل کرےگا۔


لیکن وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کیا گیا، اَور ہماری بداعمالی کے باعث کُچلا گیا؛ جو سزا ہماری سلامتی کا باعث ہُوئی وہ اُن پرائی، اَور اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفایاب ہُوئے۔


اِس لیٔے اُس سے یعقوب کی بدکاری کا کفّارہ ہوگا، اَور اُس کے گُناہ دُور ہونے کا کُل نتیجہ یہ ہوگا کہ جَب وہ مذبح کے تمام پتّھروں کو چُونا بنانے کے پتّھروں کی طرح ریزہ ریزہ کرےگا، اُس وقت اشیراہؔ کا کویٔی سُتون یا بخُور جَلانے کا کویٔی مذبح باقی نہ رہے گا۔


وہ خُود ہمارے گُناہوں کو اَپنے بَدن پر لیٔے ہویٔے صلیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے لیٔے مُردہ اَور راستبازی کے لیٔے زندہ ہو جایٔیں۔ اَور اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شفا پائی ہے۔


تو میں اُن کے جُرم کی سزا چھڑی سے، اَور اُن کی بدکاری کی سزا کوڑوں سے دُوں گا؛


جو زخم عزیز دوست کے ہاتھ سے لگیں، اُن پر بھروسا کیا جا سَکتا ہے، لیکن دُشمن کے بوسے شُمار میں زِیادہ ہوتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات