Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 20:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جھگڑے سے دُور رہنے میں اِنسان کی عزّت ہے، لیکن ہر احمق جھگڑنے کے لیٔے تیّار رہتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 جھگڑے سے الگ رہنے میں آدمی کی عِزّت ہے لیکن ہر ایک احمق جھگڑتا رہتا ہے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 लड़ाई-झगड़े से बाज़ रहना इज़्ज़त का तुर्राए-इम्तियाज़ है जबकि हर अहमक़ झगड़ने के लिए तैयार रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 لڑائی جھگڑے سے باز رہنا عزت کا طُرۂ امتیاز ہے جبکہ ہر احمق جھگڑنے کے لئے تیار رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 20:3
17 حوالہ جات  

صبر سے کام لینے والا پہلوان سے، اَور اَپنے غُصّہ پر قابُو پانے والا شہر پر قبضہ کرنے والے سے بہتر ہوتاہے۔


جھگڑے کا آغاز کرنا بند میں سوراخ کرنے کی مانند ہے؛ اِس لیٔے اِس سے پہلے کہ جھگڑا پیدا ہو، مُعاملہ کو رفع دفع کر دو۔


اَور ہر ایک کے ساتھ مہربانی اَور نرم دِلی سے پیش آؤ، جِس طرح خُدا نے المسیح میں تمہارے قُصُور مُعاف کیٔے ہیں، تُم بھی ایک دُوسرے کے قُصُور مُعاف کر دیا کرو۔


آدمی کی حِکمت اُسے صبر عطا کرتی ہے؛ اَور خطا سے دَرگُذر کرنے میں اُس کی شان ہے۔


صَابر آدمی بڑے فہم کا مالک ہوتاہے، لیکن زُود رنج سے حماقت ہی سرزد ہوتی ہے۔


تمہارے درمیان لڑائیاں اَور جھگڑے کہا سے آتے ہیں؟ کیا اُن خواہشوں سے نہیں جو تمہارے جِسم کے اَعضا میں فساد پیدا کرتی ہیں؟


احمق کے لب اُس کے لیٔے فتنہ برپا کرتے ہیں، اَور اُس کا مُنہ تھپّڑ کھانا چاہتاہے۔


لیکن اگر تُم اَپنے دِل میں سخت جلن اَور خُود غرضی رکھتے ہو تو حق کے خِلاف شیخی نہ مارو، اَور نہ ہی جھُوٹ بولو۔


مغروُر اَور متکبّر آدمی جو ”ٹھٹّھےباز“ کہلاتا ہے؛ نہایت تکبُّر سے پیش آتا ہے۔


تنک مِزاج حماقت کے کام کرتا ہے، اَور بداندیش آدمی قابل نفرت ہوتاہے۔


لیکن شاہِ اِسرائیل یہُوآشؔ نے شاہِ یہُودیؔہ اماضیاہؔ کو پیغام بھیجا: ”لبانونؔ کی ایک کٹیلی جھاڑی نے لبانونؔ کے مضبُوط دیودار کو پیغام بھیجا، ’اَپنی بیٹی کی شادی میرے بیٹے سے کر دو۔‘ اِتنے میں لبانونؔ کا ایک جنگلی حَیوان اُدھر سے گُزرا جِس نے اُس جھاڑی کو پاؤں تلے روند ڈالا۔


اَور اَبرامؔ کے اَور لَوطؔ کے چرواہوں میں جھگڑا ہُوا کرتا تھا۔ اُن دِنوں کنعانی اَور پَرزّی بھی اُس مُلک میں رہتے تھے۔


چنانچہ اَبرامؔ نے لَوطؔ سے فرمایا، ”تمہارے اَور میرے درمیان اَور تمہارے چرواہوں اَور میرے چرواہوں کے درمیان جھگڑا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ ہم رشتہ دار ہیں۔


جو راہ گیر پرائے جھگڑے میں دخل اَنداز ہوتاہے وہ اُس آدمی کی مانند ہے جو کُتّے کو کان سے پکڑتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات