Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 20:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 بادشاہ کا غضب شیر کی گرج کے مانند ہوتاہے؛ جو کویٔی اُسے غُصّہ دِلاتا ہے اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 بادشاہ کا رُعب شیر کی گرج کی مانِند ہے۔ جو کوئی اُسے غُصہ دِلاتا ہے اپنی جان سے بدی کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 बादशाह का क़हर जवान शेरबबर की दहाड़ों की मानिंद है, जो उसे तैश दिलाए वह अपनी जान पर खेलता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 بادشاہ کا قہر جوان شیرببر کی دہاڑوں کی مانند ہے، جو اُسے طیش دلائے وہ اپنی جان پر کھیلتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 20:2
10 حوالہ جات  

بادشاہ کا غُصّہ شیر کی گرج کی مانند ہے، لیکن اُس کی نظرِ عنایت اَیسی ہے جَیسی گھاس پر شبنم۔


اگر کسی حاکم کو تُم پر غُصّہ آئے، تو تُم اَپنی جگہ نہ چھوڑنا؛ کیونکہ برداشت بڑے بڑے گُناہوں کو دبا دیتی ہے۔


لیکن جو مُجھے نہیں پاتا، وہ اَپنا ہی نُقصان کرتا ہے؛ اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں، وہ سَب موت سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔“


تَب شُلومونؔ بادشاہ نے یَاہوِہ کی قَسم کھا کر فرمایا: ”اگر ادُونیّاہؔ اِس درخواست کے لیٔے قتل نہ کیا جائے تو خُدا میرے ساتھ اَیسا ہی بَلکہ اِس سے بھی بُرا سلُوک کرے۔


وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے؛ وہ شیرببر کی طرح گرجیں گے۔ اَور جَب وہ گرجیں گے، تَب اُن کے بچّے تھرتھراتے ہُوئے مغرب سے آئیں گے۔


تُونے بہت قوموں کی بربادی کا منصُوبہ بنایا، اَور اَپنے گھر کو رُسوا کیا اَور اَپنی جان کو گنوایا۔


جَب شیر گرجتا ہے۔ تو کون ہے جو خوف نہ کھائے گا؟ یَاہوِہ قادر نے کلام کیا ہے۔ تُو کون ہے جو نبُوّت نہ کرےگا؟


وہ اُن آدمیوں کے بخُوردان ہیں جنہوں نے اَپنی ہی جان سے دُشمنی کرکے گُناہ کیا تھا۔ اُن بخُوردانوں کو پِیٹ پِیٹ کر پترے بنالو تاکہ وہ مذبح پر منڈھے جایٔیں کیونکہ اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور رکھا گیا تھا۔ اِس لیٔے وہ پاک ہیں۔ وہ بنی اِسرائیل کے لیٔے ایک نِشان ٹھہریں گے۔“


اَور اَب زندہ یَاہوِہ کی قَسم جِس نے مُجھے میرے باپ داویؔد کے تخت پر بِٹھایا اَور اَپنے وعدہ کے مُطابق میری لیٔے ایک شاہی خاندان کی بُنیاد رکھی، بے شک ادُونیّاہؔ آج ہی قتل کیا جایٔےگا!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات