Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 20:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 مَے مضحکہ خیز ہوتی ہے اَور شراب ہنگامہ برپا کرتی ہے؛ اَورجو کویٔی اُن کی وجہ سے بہک جاتا ہے وہ دانا نہیں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 مَے مسخرہ اور شراب ہنگامہ کرنے والی ہے اور جو کوئی اِن سے فریب کھاتا ہے دانا نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 मै तानाज़न का बाप और शराब शोर-शराबा की माँ है। जो यह पी पीकर डगमगाने लगे वह दानिशमंद नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 مَے طعنہ زن کا باپ اور شراب شور شرابہ کی ماں ہے۔ جو یہ پی پی کر ڈگمگانے لگے وہ دانش مند نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 20:1
21 حوالہ جات  

تاکہ اَپنے آپ کو جِسم فروشی، اَور پرانی اَور نئی مَے کے حوالہ کر سکیں، جِس سے میرے لوگوں کی دانش جاتی رہے۔


شراب میں متوالے نہ بنو، کیونکہ یہ اِنسان کو بدچلن بنا دیتی ہے۔ بَلکہ، پاک رُوح سے معموُر رہا کرو۔


اَور یہ بھی مےخواری سے ڈگمگاتے اَور مَے سے لڑکھڑاتے ہیں: کاہِنؔ اَور نبی بھی نشہ میں چُور اَور مَے سے مخمور ہیں، وہ نشہ میں جھومتے ہیں، اَور رُویا دیکھتے وقت بھٹک جاتے ہیں اَور اِنصاف کرتے وقت ٹھوکر کھاتے ہیں۔


بادشاہوں کو، اَے لموایلؔ۔ بادشاہوں کو مےخواری زیب نہیں دیتی، نہ حاکموں کو شراب نوشی،


نہ چور، نہ لالچی، نہ شرابی، نہ گالی بکنے والے، نہ ظالِم خُدا کی بادشاہی کے وارِث ہوں گے۔


بُغض، نشہ بازی، ناچ رنگ اَور اِن کی مانِند دیگر کام۔ اِن کی بابت مَیں نے پہلے بھی تُمہیں خبردار کیا تھا، اَور اَب پھر کہتا ہُوں کہ اَیسے کام کرنے والے خُدا کی بادشاہی میں کبھی شریک نہ ہوں گے۔


اَور داویؔد کے بُلانے پر اُس نے اُس کے حُضُور میں کھایا پیا اَور داویؔد نے اُسے خُوب پلا کر متوالا کر دیا۔ لیکن شام کو اورِیّاہؔ اَپنے مالک کے خادِموں کے درمیان اَپنی چٹائی پر سونے کے لیٔے باہر گیا پر اَپنے گھر نہ گیا۔


ہر ایک پُکارتا ہے: ”آؤ، میں مے لاتا ہُوں! ہم شراب پی کر مست ہو جایٔیں گے! اَور کل بھی آج ہی کی طرح ہوگا، بَلکہ اِس سے بھی بہت بہتر!“


افسوس اُن پرجو مَے نوشی میں اُستاد اَور شراب میں آمیزش کرنے میں ماہر کہلاتےہیں،


ہمارے بادشاہ کے جَشن کے دِن اُمرا مَے سے مخمور ہو گئے، اَور اُس نے مسخروں سے ہاتھ مِلائے۔


اَبشالومؔ نے اَپنے آدمیوں کو حُکم دیا کہ، ”سُنو! جَب امنُونؔ مَے پی کر بے خُود ہو جائے اَور مَیں تُمہیں کہُوں کہ امنُونؔ کو مارو تو تُم اُسے مار ڈالنا۔ اَور خوف نہ کرنا۔ کیا مَیں تُمہیں حُکم نہیں دے رہا ہُوں؟ پس ہمّت سے کام لینا اَور بہادر بننا۔“


”تُم اَور تمہارے بیٹے انگوری شِیرہ پی کر یا نشہ کرکے کبھی خیمہ اِجتماع کے اَندر داخل نہ ہونا ورنہ تمہاری موت ہو جایٔےگی۔ یہ دائمی فرمان پُشت در پُشت قائِم رہے گا۔


شرابیوں اَور کبابیوں کی صحبت سے دُور رہنا،


بے شک شراب دھوکا دیتی ہے؛ وہ ضِدّی ہے اَور کبھی سکون نہیں پاتا۔ کیونکہ وہ قبر کی طرح لالچی ہے اَور موت کی طرح کبھی آسُودہ نہیں ہوتا، وہ سَب قوموں کو اَپنے پاس جمع کر لیتا ہے اَور سَب لوگوں کو جمع کر لیتا ہے۔


افسوس اُن پرجو صُبح جلد اُٹھتے ہیں تاکہ جامِ شراب کے مزے لیں، اَور رات کو دیر تک جاگتے ہیں یہاں تک کہ شراب کے نشہ میں چُور ہو جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات