Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 2:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور تُم اُسے چاندی کی مانند ڈھونڈو اَور کسی پوشیدہ خزانہ کی مانند اُس کی تلاش کرو،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور اُس کو اَیسا ڈھُونڈے جَیسے چاندی کو اور اُس کی اَیسی تلاش کرے جَیسی پوشِیدہ خزانوں کی

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 उसे यों तलाश कर गोया चाँदी हो, उसका यों खोज लगा गोया पोशीदा ख़ज़ाना हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اُسے یوں تلاش کر گویا چاندی ہو، اُس کا یوں کھوج لگا گویا پوشیدہ خزانہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 2:4
20 حوالہ جات  

”آسمان کی بادشاہی کسی کھیت میں چھپے ہویٔے اُس خزانہ کی مانِند ہے جسے کسی شخص نے پا کر پھر سے کھیت میں چھُپا دیا پھر خُوشی کے مارے جا کر اَپنا سَب کُچھ بیچ کر اُس کھیت کو خرید لیا۔


اَور جِس کسی نے میری خاطِر گھروں یا بھائیوں یا بہنوں یا ماں یا باپ یا بیوی یا بچّوں یا کھیتوں کو چھوڑ دیا ہے وہ اِن سے سَو گُنا پایٔےگا اَور اَبدی زندگی کا وارِث ہوگا۔


حِکمت حاصل کرنا سونے کے حُصُول سے، اَور فہم حاصل کرنا چاندی کے حُصُول سے کہیں بہتر ہے۔


جو موت کا نہایت ہی بے تابی سے اِنتظار کرتے ہیں لیکن اُنہیں نصیب نہیں ہوتی، وہ اُسے پوشیدہ خزانہ سے بھی زِیادہ تلاش کرتے ہیں، مگر پاتے نہیں،


”مالک نے اُس چالاک مُنشی کی تعریف کی، اِس لیٔے کہ اُس نے بڑی عیّاری سے کام لیا تھا کیونکہ اِس دُنیا کے فرزند دُنیا والوں کے ساتھ سودے بازی میں نُور کے فرزندوں سے زِیادہ عیّار ہیں۔


ایک آدمی بالکُل تنہا تھا؛ اُس کا نہ تو کویٔی بیٹا اَور نہ ہی کویٔی بھایٔی تھا۔ اُس کی محنت و مشقّت کی کویٔی اِنتہا نہ تھی، پھر بھی اُس کی آنکھیں اُس کی دولت سے مطمئن نہ تھیں۔ اُس نے پُوچھا، ”میں کس کے لیٔے محنت و مشقّت کر رہا ہُوں، اَور مَیں کیوں اَپنے آپ کو عیش و عشرت سے محروم رکھے ہُوئے ہُوں؟“ یہ بھی باطِل ہے۔ اَور بڑے دُکھ کی بات ہے!


سچّائی کو خرید لو اَور اُسے فروخت نہ کرنا؛ اَور حِکمت، تربّیت اَور فہم کو حاصل کرنا۔


چونکہ مَیں آپ کے اَحکام کو سونے سے بَلکہ خالص سونے سے بھی زِیادہ عزیز رکھتا ہُوں،


آپ کے مُنہ کے آئین میرے لیٔے چاندی اَور سونے کے ہزاروں سِکّوں سے زِیادہ افضل ہے۔


مُجھے آپ کی شہادتوں کو بجا لانے سے وَیسی ہی مسرّت حاصل ہوتی ہے، جِتنا کہ ہر طرح کی دولت سے ہوتی ہے۔


وہ قوانین سونے سے بیش قیمت ہیں، بَلکہ کندن سے بھی زِیادہ، وہ شہد سے بھی زِیادہ شیریں ہیں، بَلکہ چھتّے سے ٹپکتے ہُوئے شہد سے بھی زِیادہ شیریں۔


اَور اگر تُم بصیرت کے لیٔے پُکارو اَور فہم کے لیٔے آواز بُلند کرو،


جو مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہیں، میں اُن سے مَحَبّت رکھتی ہُوں، اَورجو مُجھے ڈھونڈتے ہیں، وہ مُجھے پا لیتے ہیں۔


اُس دِن اِصحاقؔ کے خادِموں نے آکر اُن سے اُس کنوئیں کا ذِکر کیا جسے اُنہُوں نے کھودا تھا۔ اُنہُوں نے کہا، ”ہمیں پانی مِل گیا ہے۔“


حِکمت اعلیٰ ترین شَے ہے اِس لیٔے حِکمت حاصل کرو۔ خواہ تمہاری ساری پُونجی خرچ ہو جائے تو بھی فہم حاصل کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات