Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 2:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 لیکن بدکار زمین پر سے کاٹ ڈالے جایٔیں گے، اَور بدکار اُس مُلک میں سے اُکھاڑ پھینکے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 لیکن شرِیر زمِین پر سے کاٹ ڈالے جائیں گے اور دغاباز اُس سے اُکھاڑ پھینکے جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 लेकिन बेदीन मुल्क से मिट जाएंगे, और बेवफ़ाओं को उखाड़कर मुल्क से ख़ारिज कर दिया जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 لیکن بےدین ملک سے مٹ جائیں گے، اور بےوفاؤں کو اُکھاڑ کر ملک سے خارج کر دیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 2:22
20 حوالہ جات  

یقیناً خُدا تُجھے ہمیشہ کے لیٔے برباد کر ڈالیں گے؛ وہ تُمہیں تمہارے خیمہ میں سے پکڑکر نکال دیں گے؛ اَور تُجھے زندوں کی زمین سے اُکھاڑ ڈالیں گے۔


کیونکہ یَاہوِہ صادقوں کی پسندوں کو عزیز رکھتے ہیں اَور وہ اَپنے وفادار بندوں کو ترک نہیں کریں گے۔ اُن کی ہمیشہ حِفاظت کی جائے گی، لیکن بدکار لوگوں کی اَولاد کاٹ ڈالی جائے گی؛


یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن قوموں کو تمہارے سامنے سے رفتہ رفتہ دُور کر دیں گے۔ وہ تُمہیں اُنہیں ایک ہی دَم خارج کرنے نہ دیں گے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ تمہارے اِردگرد جنگلی جانوروں کی تعداد بڑھ نہ جائے۔


صادقوں کو کبھی جنبش نہ ہوگی، لیکن بدکار مُلک میں باقی نہ رہیں گے۔


یَاہوِہ اُن سَب کی حِفاظت کرتے ہیں، جو اُن سے مَحَبّت رکھتے ہیں، لیکن وہ سَب بدکار لوگوں کو فنا کر دیں گے۔


گُنہگار رُوئے زمین پر سے مِٹ جایٔیں، اَور بدکار لوگ باقی نہ رہیں۔ میری جان، یَاہوِہ کو مُبارک کہہ۔ یَاہوِہ کی حَمد کرو۔


کہ بُرا آدمی بھی آفت کے دِن تک بچا رہتاہے، اَور غضب کے دِن حاضِر کیا جاتا ہے۔


جنہیں یَاہوِہ برکت دیں گے وہ مُلک کے وارِث ہوں گے، لیکن جِن پر وہ لعنت کریں گے وہ ہلاک کر دیئے جایٔیں گے۔


لیکن بدکار نِیست و نابود ہو جایٔیں گے: یَاہوِہ کے دُشمن کھیتوں کی شادابی کی مانند ہوں گے، وہ دھوئیں جَیسے دفعتاً غائب ہو جایٔیں گے۔


اَور یَاہوِہ نے قہرِ شدید اَور اَپنے بڑے غضب میں اُنہیں اُن کے مُلک سے اُکھاڑ پھینکا اَور جَلاوطن کر دیا جَیسا کہ آج کے دِن تک ظاہر ہے۔“


راستبازوں کی راستی اُن کی رہنمائی کرتی ہے، لیکن دغاباز اَپنی ریاکاری کے باعث تباہ ہو جاتے ہیں۔


لیکن یَاہوِہ اُسے ہرگز مُعاف نہ کریں گے بَلکہ اُن کا غضب اَور غیرت اُن تمام اَشخاص پر نازل ہوگا۔ اَور اِس کِتاب میں درج کی ہُوئی سَب لعنتیں اُن پر آ پڑیں گی اَور یَاہوِہ آسمان کے نیچے سے اُن سَب کا نام و نِشان مٹا دیں گے۔


”اِس کے علاوہ آج ہی یَاہوِہ بنی اِسرائیل میں سے اَپنے لیٔے ایک بادشاہ پیدا کریں گے جو یرُبعامؔ کے خاندان کا صفایا کر دے گا۔ یہ واقعہ آج ہی اَور ابھی مُکمّل ہو جایٔےگا۔


شاؤل اِس لیٔے مَرا کہ اُس نے دغا کی تھی اَور یَاہوِہ کے حُکم کی خِلاف ورزی کی تھی یہاں تک کہ اُس نے اَپنی رہنمائی کے لیٔے اَرواح کو طلب کرنے والی عورت سے مشورہ کیا۔


”دیکھو، یہ وُہی آدمی ہے جِس نے خُدا کو اَپنی محکم قلعہ بنانے کی بجائے اَپنی دولت کی فراوانی پر بھروسا کیا اَور دُوسروں کو تباہ کرکے خُود مضبُوط بَن گیا!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات