Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 19:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اِنسان کی اَپنی حماقت اُس کی زندگی تباہ کردیتی ہے، اَور اُس کا دِل یَاہوِہ سے بیزار ہو جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 آدمی کی حماقت اُسے گُمراہ کرتی ہے اور اُس کا دِل خُداوند سے بیزار ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 गो इनसान की अपनी हमाक़त उसे भटका देती है तो भी उसका दिल रब से नाराज़ होता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 گو انسان کی اپنی حماقت اُسے بھٹکا دیتی ہے توبھی اُس کا دل رب سے ناراض ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 19:3
21 حوالہ جات  

یَاہوِہ کے سامنے خاموشی سے کھڑے رہو اَور صبر سے اُن کی آس رکھیں؛ جَب لوگ اَپنی روِشوں میں کامیاب ہُوں، اَور اَپنے بُرے منصُوبے پایۂ تکمیل تک پہُنچائیں، تَب آپ پریشان نہ ہوں۔


راستبازوں کی راستی اُن کی رہنمائی کرتی ہے، لیکن دغاباز اَپنی ریاکاری کے باعث تباہ ہو جاتے ہیں۔


بدکرداروں کے باعث پریشان نہ ہو، اَور خطاکاروں پر رشک نہ کرو۔


اَور ابھی الِیشعؔ اُن سے یہ باتیں کر ہی رہے تھے کہ قاصِد نے بادشاہ کے پاس آکر اُن سے کہا، ”کیونکہ یہ مُصیبت یَاہوِہ کی طرف سے بھیجی گئی ہے، تو اَب مَیں یَاہوِہ سے رِہائی کی اُمّید کیوں کروں؟“


کیونکہ بغاوت جادُوگری کے گُناہ کی مانند ہے، اَور تکبُّر بُت پرستی کی بُرائی کی مانند ہے۔ اَور چونکہ تُم نے یَاہوِہ کے کلام کو نہیں مانا، اِس لیٔے اُس نے بھی بطور بادشاہ تُجھے ردّ کر دیا ہے۔“


شموایلؔ نے شاؤل سے کہا، ”تُم نے احمقی سے کام لیا ہے اَور اُس حُکم کو جو یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا نہیں مانا۔ اگر مانا ہوتا تو وہ تمہاری بادشاہی اِسرائیل پر ہمیشہ قائِم رکھتے۔


کیونکہ احمق حماقت کی باتیں کرتا ہے، اُس کا دِل بدی کے منصُوبے باندھتا رہتاہے: وہ بے دینی کے کام کرتا ہے اَور یَاہوِہ کے خِلاف دروغ گوئی کرتا ہے؛ بھُوکے کو خالی پیٹ رکھتا ہے اَور پیاسے کو پانی نہیں پلاتا۔


یہاں تک کہ تُم خُدا کے خِلاف اَپنے غُصّہ کا مظاہرہ کرتے ہو اَور اَپنے مُنہ سے اَیسی باتیں نکالتے ہو؟


جَب کویٔی اِنسان زندگی میں اَپنے ہی گُناہوں کی سزا پاتا ہو تو وہ شکایت کیوں کرے؟


”پھر بھی تُم کہتے ہو، ’خُداوؔند کی روِش منصفانہ نہیں ہے۔‘ اَے بنی اِسرائیل سُنو کیا میری روِش راست نہیں؟ یا تمہاری روِشیں ناراست نہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات