Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 19:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 ٹھٹّھا کرنے والوں کے لیٔے سزائیں تجویز کی جاتی ہیں، اَور احمق کی پیٹھ کے لیٔے کوڑے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 ٹھٹھّا کرنے والوں کے لِئے سزائیں ٹھہرائی جاتی ہیں اور احمقوں کی پِیٹھ کے لِئے کوڑے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 तानाज़न के लिए सज़ा और अहमक़ की पीठ के लिए कोड़ा तैयार है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 طعنہ زن کے لئے سزا اور احمق کی پیٹھ کے لئے کوڑا تیار ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 19:29
17 حوالہ جات  

جِس طرح گھوڑے کے لیٔے چابک اَور گدھے کے لیٔے لگام ہے، وَیسے ہی احمقوں کی پیٹھ کے لیٔے چھڑی ہے!


صاحبِ فہم کے لبوں پر حِکمت پائی جاتی ہے، لیکن کم عقل کی پیٹھ کے لیٔے لٹھ ہے۔


اگر تُم دانشمند ہو تو تمہاری دانشمندی تمہارا اجر ہے؛ اَور اگر تُم دانش کا مذاق اُڑاتے ہو، تُم خُود ہی بھگتوگے۔


کیونکہ جِس سے خُداوؔند مَحَبّت رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا ہے، اَور جسے بیٹا بنا لیتا ہے اُسے کوڑے بھی لگاتاہے۔“


کیونکہ سنگدل دفعتاً غائب ہو جایٔیں گے؛ اَور ٹھٹّھا باز باقی نہ رہیں گے، اَور وہ سَب جو بدی پرتُلے رہتے ہیں کاٹ ڈالے جایٔیں گے


اِس لیٔے اَب تُم ٹھٹّھا مت کرو، ورنہ تمہاری زنجیریں اَور کَس دی جایٔیں گی؛ کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا ہے کہ تمام مُلک کی تباہی کا مصمّم اِرادہ کیا جا چُکاہے۔


احمق کے لب اُس کے لیٔے فتنہ برپا کرتے ہیں، اَور اُس کا مُنہ تھپّڑ کھانا چاہتاہے۔


صاحبِ فہم پر ایک جھڑکی احمق پر سَو کوڑوں سے زِیادہ اثر کرتی ہے۔


احمق فوراً اُس کے پیچھے ہو لیا جَیسے بَیل ذبح ہونے کے لیٔے جاتا ہو، یا ہِرنی جال میں پھنسنے کے لیٔے


یَاہوِہ مغروُر ٹھٹّھے بازوں کا مذاق اُڑاتے ہیں لیکن خاکسار اَور حلیموں پر مہربانی کرتے ہیں۔


اگر مُلزم پیٹے جانے کا مُستحق ہو تو قاضی اُسے لٹاکر اَپنی آنکھوں کے سامنے اُس کے جُرم کی سنگینی کے مُطابق گِن کر کوڑے لگوائے۔


وہ آدمی مُبارک ہے جو بدکار لوگوں کی صلاح پر نہیں چلتا، اَور نہ گُنہگاروں کی راہ میں قدم رکھتا ہے اَور نہ ٹھٹّھے بازوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے،


تَب الِیشعؔ نے پیچھے مُڑ کر اُن پر نگاہ ڈالی اَور یَاہوِہ کے نام سے اُن پر لعنت بھیجی۔ تَب اُسی وقت جنگل میں سے دو ریچھ نکل کر آئے اَور اُن نوجوانوں میں سے بِیالیس کو زخمی کر دیا۔


”اَے نادانو! تُم کب تک اَپنی نادانی کو عزیز رکھوگے؟ ٹھٹّھےباز کب تک ٹھٹّھےبازی سے خُوش ہوں گے اَور احمق علم سے عداوت رکھیں گے؟


اِس لیٔے میں بھی تمہاری مُصیبت پر ہنسوں گی؛ اَور جَب تُم پر دہشت چھا جائے گی تو مضحکہ اُڑاؤں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات