Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 19:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 یَاہوِہ کا خوف زندگی بخشتا ہے، خُدا ترس مطمئن رہتاہے اَور بدی میں مُبتلا نہیں ہوتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 خُداوند کا خَوف زِندگی بخش ہے۔ اور خُدا ترس سیر ہو گا اور بدی سے محفُوظ رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 रब का ख़ौफ़ ज़िंदगी का मंबा है। ख़ुदातरस आदमी सेर होकर सुकून से सो जाता और मुसीबत से महफ़ूज़ रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 رب کا خوف زندگی کا منبع ہے۔ خدا ترس آدمی سیر ہو کر سکون سے سو جاتا اور مصیبت سے محفوظ رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 19:23
28 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ جنہیں راستبازی کی بھُوک اَور پیاس ہے، کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔


راستباز کو کویٔی ضرر نہیں پہُنچتا، لیکن بدکار مُصیبت میں ڈُوب جاتے ہیں۔


صُبح کو ہمیں اَپنی لافانی مَحَبّت سے آسُودہ کریں، تاکہ ہم خُوشی سے گائیں اَور عمر بھر شادمان رہیں۔


کیونکہ جِسمانی مشقّت سے تھوڑا فائدہ تو ہوتاہے لیکن خُدا پرستی سَب چیزوں کے لیٔے فائدہ مند ہوتی ہے کیونکہ اِس میں نہ صِرف مَوجُودہ زندگی کا بَلکہ مُستقبِل زندگی کا وعدہ بھی مَوجُود ہے۔


یَاہوِہ کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے، لیکن بدکار کی عمر گھٹا دی جاتی ہے۔


لیکن یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت اُن کا خوف رکھنے والوں پر اَزل سے اَبد تک، اَور آپ کی راستی پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔


یقیناً اُن کی نَجات اُن کے قریب ہے جو اُن سے ڈرتے ہیں، تاکہ اُن کا جلال ہمارے مُلک میں بسے۔


اَور ہم جانتے ہیں کہ جو لوگ خُدا سے مَحَبّت رکھتے ہیں اَور اُس کے اِرادے کے مُطابق بُلائے گیٔے ہیں، خُدا ہر حالت میں اُن کی بھلائی چاہتاہے۔


لیکن تُم جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو، تمہارے لیٔے آفتابِ صداقت اِس قدر طُلوع ہوگا کہ اُس کی کرنوں میں شفا ہوگی اَور تُم خُوشی سے گائے کے فربہ بچھڑوں کی مانند کُودو اَور پھاندو گے۔


میں اُسے عمر کی درازی سے آسُودہ کروں گا اَور اَپنی نَجات اُسے دِکھاؤں گا۔“


وہ اَپنے دِن خُوشحالی میں گزارے گا، اَور اُس کی اَولاد زمین کی وارِث ہوگی۔


اَور خُداوؔند مُجھے ہر بدی کے حملہ سے بچائے گا اَور سلامتی کے ساتھ اَپنی آسمانی بادشاہی میں پہُنچائے گا۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔


یَاہوِہ کا خوف پاک ہے، جو اَبد تک قائِم رہتاہے۔ یَاہوِہ کے قوانین یقینی، اَور بالکُل راست ہیں۔


تَب تمام یہُودیؔہ، گلِیل اَور سامریہؔ میں جماعت کو اَمن نصیب ہُوا، وہ مضبُوط ہوتی گئی خُداوؔند کے خوف و عقیدت میں زندگی گُزارنے اَور پاک رُوح کی حوصلہ اَفزائی سے جماعت کی تعداد میں اِضافہ ہوتا چلا گیا۔


تُمہیں نہ تو کویٔی اِیذا پہُنچے گی، اَور نہ ہی کویٔی آفت تمہارے خیمہ کے نزدیک آئے گی۔


راستی پر چلنے والا زندگی پاتاہے، لیکن بدی کا پیرو اَپنی موت سے ہمکنار ہوتاہے۔


آدمی کو اِحسَان کی تمنّا رہتی ہے؛ مُفلس ہونا فریبی ہونے سے بہتر ہوتاہے۔


جَب تُم لیٹو گے تو خوف نہ کھاؤگے؛ بَلکہ جَب تُم بِستر پر دراز ہوگے تو میٹھی نیند سوؤگے۔


فروتنی اَور یَاہوِہ کے خوف سے؛ دولت، عزّت اَور زندگی حاصل ہوتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات