Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 19:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 علم کے بغیر جوش اَچھّا نہیں، اَور جلدبازی کرکے راہ سے بھٹک جانا ٹھیک نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 یہ بھی اچھّا نہیں کہ رُوح عِلم سے خالی رہے۔ جو چلنے میں جلد بازی کرتا ہے بھٹک جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अगर इल्म साथ न हो तो सरगरमी का कोई फ़ायदा नहीं। जल्दबाज़ ग़लत राह पर आता रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اگر علم ساتھ نہ ہو تو سرگرمی کا کوئی فائدہ نہیں۔ جلدباز غلط راہ پر آتا رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 19:2
18 حوالہ جات  

محنتی آدمی کے منصُوبے منافع بخش ہوتے ہیں، لیکن جلدبازی کا نتیجہ یقیناً مفلسی ہوتاہے۔


میری دعا ہے کہ تُم اَپنی مَحَبّت میں خُوب ترقّی کرو اَور تمہارا علم اَور رُوحانی تجربہ بھی بڑھتا چلا جائے،


کیا کویٔی بے تامّل بولنے والا آدمی تمہاری نظر میں ہے؟ اُس کے مُقابلہ میں احمق سے زِیادہ اُمّید کی جا سکتی ہے۔


کیونکہ مَیں اُن کے بارے میں گواہی دیتا ہُوں کہ وہ خُدا کے لیٔے غیرت تو رکھتے ہیں لیکن دانائی کے ساتھ نہیں۔


وہ یہ سَب اِس لیٔے کریں گے کہ نہ تو اُنہُوں نے کبھی باپ کو جانا اَور نہ مُجھے۔


میرے لوگ علمی مَعرفت کے نہ ہونے سے تباہ ہو گئے۔ ”چونکہ تُم نے علمی مَعرفت کو ٹھکرایا، اِس لیٔے مَیں بھی تُمہیں اَپنی کہانت سے ٹھکراتا ہُوں؛ چونکہ تُم نے اَپنے خُدا کے آئین کو بھلا دیا ہے، اِس لیٔے مَیں بھی تمہاری اَولاد کو بھُول جاؤں گا۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں صِیّونؔ میں ایک پتّھر رکھوں گا، ایک آزمودہ پتّھر، ایک محکم بُنیاد کے لیٔے کونے کے سِرے کا قیمتی پتّھر، جو کویٔی ایمان لایٔے گا وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا۔


قابلِ اِعتبار آدمی، بے شُمار برکتیں پایٔےگا، لیکن جو دولتمند ہونے کے لیٔے جلدبازی کرتا ہے، ضروُر بے سزا نہ چُھوٹے گا۔


واعظ نہ صِرف دانشمند آدمی بَلکہ وہ لوگوں کو تعلیم بھی دیتے تھے۔ اُنہُوں نے خُوب غوروخوض کیا اَور تحقیق کی اَور بہت سِی امثال کو نظم کیا۔


تُم دِل کو تیزی سے طیش میں نہ آنے دینا، کیونکہ غُصّہ احمقوں کے آغوش میں رہتاہے۔


کنجوس آدمی دولتمند بننے کا مُشتاق ہوتاہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ مفلسی اُس کی منتظر ہے۔


اُسے عدالت میں بَیان کرنے میں جلدبازی سے کام مت لینا، آخِرکار، اگر تمہارا ہمسایہ تُمہیں جھُوٹا ثابت کر دے، تَب تُم کیا کروگے؟


صَابر آدمی بڑے فہم کا مالک ہوتاہے، لیکن زُود رنج سے حماقت ہی سرزد ہوتی ہے۔


کیونکہ اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں، اَور وہ خُون بہانے کے لیٔے جلدی کرتے ہیں۔


راستباز کے ہونٹ بہُتوں کو تقویّت دیتے ہیں، لیکن احمق نادانی کمی کے سبب مَرتے ہیں۔


جَب اُس کی شاخیں سُوکھ جاتی ہیں تو اُنہیں توڑا جاتا ہے اَور عورتیں آکر اُس سے آگ جَلا دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ ناسمجھ ہیں؛ اِس لیٔے اُن کا بنانے والا اُن پر رحم نہیں کرتا۔ اَور اُن کا خالق اُن پر مہربان نہیں ہوتا۔


”اگر مَیں بطالت کی راہ پر چلا ہُوں، یا میرا پاؤں دغا کی طرف عجلت سے بڑھا ہو،


اَور اُن میں سے ایک خادِم کچھ ساگ پات جمع کرنے کے لیٔے باہر کھیتوں میں گیا اَور اُسے ایک جنگلی بیل مِلی، جِس میں سے اُس نے بھاری تعداد میں جنگلی لَوکی توڑ کر اَپنا دامن بھر لیا اَور جَب وہ واپس آیا تو اُنہیں کاٹ کر دیگ میں ڈال دیا۔ اَور کسی کو بھی مَعلُوم نہ تھا کہ وہ کیا چیز ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات