Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 19:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 جَب احمق کو عیش و عشرت کی زندگی زیب نہیں دیتی۔ تَب اُمرا پر غُلام کا حُکمراں ہونا کس قدر نامُناسب ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 جب احمق کے لِئے ناز و نِعمت زیبا نہیں تو خادِم کا شہزادوں پر حُکمران ہونا اَور بھی نامناسِب ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 अहमक़ के लिए ऐशो-इशरत से ज़िंदगी गुज़ारना मौज़ूँ नहीं, लेकिन ग़ुलाम की हुक्मरानों पर हुकूमत कहीं ज़्यादा ग़ैरमुनासिब है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 احمق کے لئے عیش و عشرت سے زندگی گزارنا موزوں نہیں، لیکن غلام کی حکمرانوں پر حکومت کہیں زیادہ غیرمناسب ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 19:10
17 حوالہ جات  

جِس طرح موسم گرما میں برف کا گرنا یا فصل کے کاٹنے کے وقت بارش ہونے لگنا ٹھیک نہیں ہوتا، وَیسے ہی احمق کے لیٔے عزّت ٹھیک نہیں ہوتی۔


افسوس اَور ماتم کرو اَور روؤ۔ تمہاری ہنسی ماتم میں اَور تمہاری خُوشی غم میں بدل جائے۔


جَب، اُس نے عالمِ اَرواح میں عذاب میں مُبتلا ہوکر، اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں تو دُور سے حضرت اَبراہامؔ کو دیکھا اَور یہ بھی کہ لعزؔر، اَبراہامؔ کے پاس میں ہے۔


”ایک بڑا اَمیر آدمی تھا جو اَرغوانی اَور نفیس قِسم کے سُوتی کپڑے اِستعمال کرتا تھا اَور ہر روز عیش و عشرت میں مگن رہتا تھا۔


اَے اِسرائیل مسرُور نہ ہو؛ دُوسری قوموں کی طرح شادمان نہ ہو۔ کیونکہ تُونے اَپنے خُدا سے بےوفائی کی ہے؛ تُو ہر کھلیان پر فاحِشہ کی اُجرت کو پسند کرتا ہے۔


لوگ ایک دُوسرے پر ظُلم ڈھائیں گے ایک شخص دُوسرے پر، اَور ہمسایہ اَپنے ہمسایہ پر۔ جَوان بُزرگوں کے خِلاف اُٹھ کھڑے ہوں گے، اَور عزّت شُرفا کے ساتھ بدسلُوکی کریں گے۔


ہرکارے اِس شاہی فرمان کو لے کر تیزی سے روانہ ہو گئے اَور شُوشنؔ کے قلعہ میں بھی اِس فرمان کو مُشتہر کر دیا گیا۔ شُوشنؔ کے سارے شہر میں افراتفری پھیلی ہُوئی تھی لیکن بادشاہ اَور ہامانؔ بیٹھے ہُوئے شراب نوشی میں مشغُول تھے۔


اَور آج اگرچہ میں مَسح کیا ہُوا بادشاہ ہُوں میں کمزور ہُوں اَور ضرویاہؔ کے یہ بیٹے مُجھ سے زِیادہ طاقتور ہیں۔ یَاہوِہ بدکار کو اُس کی بدی کے مُطابق بدلہ دے!“


جَب ابیگیلؔ نابالؔ کے پاس گئی اُس وقت وہ گھر میں ایک بادشاہ کی مانند شاہانہ ضیافت کر رہاتھا۔ وہ بہت مسرُور تھا کیونکہ وہ نشہ میں چُور تھا۔ لہٰذا ابیگیلؔ نے پَو پھٹنے تک اُسے کچھ نہ بتایا۔


خُوش گفتار ہونٹ احمق پر نہیں سجتے۔ تو دروغ گو لب حاکم کو کیا زیب دیں گے!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات