Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 18:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 زبان کو زندگی اَور موت پر قُدرت حاصل ہے، اَورجو اُسے عزیز رکھتے ہیں، اُس کا پھل کھایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 مَوت اور زِندگی زُبان کے قابُو میں ہیں اور جو اُسے دوست رکھتے ہیں اُس کا پَھل کھاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 ज़बान का ज़िंदगी और मौत पर इख़्तियार है, जो उसे प्यार करे वह उसका फल भी खाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 زبان کا زندگی اور موت پر اختیار ہے، جو اُسے پیار کرے وہ اُس کا پھل بھی کھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 18:21
21 حوالہ جات  

تمہارے مُنہ سے کویٔی بُری بات نہ نکلے، بَلکہ اَچھّی بات ہی نکلے جو ضروُرت کے مُوافق ترقّی کا باعث ہو، تاکہ سُننے والوں پر فضل ہو۔


تمہاری گُفتگو اَیسی پُرفضل اَور پُر کشش ہو، تاکہ تُم ہر شخص کو مُناسب جَواب دے سکو۔


صادق کے مُنہ سے حِکمت نکلتی ہے، لیکن بدگو زبان کاٹ ڈالی جائے گی۔


بدکار اَپنے لبوں کی گُناہ آلُودگی کے باعث پھندے میں پھنستا ہے، لیکن صادق مُصیبت سے بچ نکلتا ہے۔


اُن کے لبوں پر سِتائش کے نغمہ آ جایٔیں۔ کہ جو دُور ہیں اَورجو نزدیک ہیں، سَب کے لیٔے سلامتی ہی سلامتی ہے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں ”اَور مَیں اُنہیں شفا بخشوں گا۔“


صادق کا پھل زندگی کا درخت ہے، اَور دانا ہے وہ جو دِلوں کو جیتتا ہے۔


یہ لوگ مغروُر ہیں، بےہوُدہ بکواس کرتے رہتے ہیں اَور شہوت پرستی کے ذریعہ اُن لوگوں کو پھر سے نَفسانی خواہشات میں پھنسا دیتے ہیں جو ابھی گمراہی میں سے بچ کر نکل ہی رہے ہیں۔


چنانچہ اگر شیطان کے خادِم بھی اَپنا حُلیہ بدل کر خُود کو راستبازی کے خادِموں کی طرح ظاہر کریں، تو یہ بڑی بات نہیں، لیکن اَیسے لوگ اَپنے کیٔے کی سزا پا کر رہیں گے۔


بعض کے لیٔے موت کی بُو اَور بعض کے لیٔے زندگی کی خُوشبو۔ اِس کام کے لائق اَور کون ہے؟


جو اَپنے مُنہ اَور اَپنی زبان پر قابُو رکھتا ہے، وہ اَپنے آپ کو آفت سے بچاتا ہے۔


راستبازوں سے کہہ دو کہ اُن کا بھلا ہوگا، کیونکہ وہ اَپنے اعمال کا پھل کھایٔیں گے۔


لیکن تُم نے شرارت بوئی، اَور بدی کی فصل کاٹی، تُم نے فریب کا پھل کھایا ہے۔ چونکہ تُم نے خُود اَپنی قُوّت پر اَور اَپنے لاتعداد سپاہیوں پر اِعتماد کیا۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مظلوموں پر ظُلم ڈھانے کے سبب سے، اَور حاجتمندوں کے کراہنے کے باعث اَب مَیں اُٹھوں گا،“ اَور جِن پر وہ تہمت لگاتے ہیں، ”مَیں اُن کی حِفاظت کروں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات