Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 17:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 دوست ہر وقت مَحَبّت دِکھاتا ہے، لیکن بھایٔی مُصیبت میں کام آنے کے لیٔے پیدا ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 دوست ہر وقت مُحبّت دِکھاتا ہے اور بھائی مُصِیبت کے دِن کے لِئے پَیدا ہُؤا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 पड़ोसी वह है जो हर वक़्त मुहब्बत रखता है, भाई वह है जो मुसीबत में सहारा देने के लिए पैदा हुआ है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 پڑوسی وہ ہے جو ہر وقت محبت رکھتا ہے، بھائی وہ ہے جو مصیبت میں سہارا دینے کے لئے پیدا ہوا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 17:17
16 حوالہ جات  

بہت سے دوست رکھنے والا آدمی تباہ و برباد ہو سَکتا ہے، لیکن کویٔی اَیسا دوست بھی ہوتاہے جو بھایٔی سے بھی زِیادہ مَحَبّت دِکھاتا ہے۔


اَور یُوناتانؔ نے اُس مَحَبّت کے باعث جو اُسے داویؔد سے تھی اُسے دوبارہ قَسم کھانے کو کہا کیونکہ وہ اُس سے اَپنی جان کے برابر مَحَبّت رکھتا تھا۔


جَب ایک مُفلس سے اُس کے اَپنے بھایٔی ہی دُور رہنا پسند کرتے ہیں۔ تو اُس کے دوست تو اَور بھی زِیادہ اُس سے دُور بھاگیں گے! حالانکہ وہ مَنّت سماجت کرتے ہُوئے اُن کے پیچھے جاتا ہے، لیکن وہ اُسے کہیں نہیں ملتے۔


اَور یُوناتانؔ نے داویؔد کے ساتھ عہد باندھا کیونکہ وہ اُن سے اَپنی جان کے برابر مَحَبّت رکھتے تھے۔


کیونکہ پاک کرنے والا اَور پاک ہونے والے دونوں ایک ہی اصل سے ہیں، اِسی باعث یِسوعؔ اُنہیں بھایٔی اَور بہن کہنے سے نہیں شرماتے۔


لیکن رُوتؔ نے کہا: ”تُم اِصرار نہ کر کہ مَیں تُجھے چھوڑ دُوں یا تُجھ سے بھاگ کر دُور چلی جاؤں۔ جہاں تُم جاؤگی میں بھی وہاں چلُوں گی اَور جہاں تُم رہوگی میں بھی وہیں رہُوں گی۔ تمہارے لوگ میرے لوگ ہوں گے اَور تمہارا خُدا میرا خُدا ہوگا۔


اگر تُو اَب بھی زبان بند رکھے گی تو یہُودیوں کو تو کسی اَور طرف سے مدد اَور نَجات پہُنچ جائے گی لیکن تُو اَپنے باپ کے گھرانے سمیت ہلاک ہوگی۔ کون جانتا ہے کہ تُو اَیسے مُشکل وقت میں ہماری مدد کرنے کے لیٔے اِس شاہی مرتبہ تک پہُنچی ہے؟“


مَیں تیرے لیٔے رنجیدہ ہُوں، اَے میرے بھایٔی یُوناتانؔ! تُو مُجھے بہت عزیز تھا۔ میرے لیٔے تیری مَحَبّت عجِیب تھی، عورتوں کی مَحَبّت سے بھی زِیادہ عجِیب۔


اَور شاؤل کا بیٹا یُوناتانؔ حورِشؔ میں داویؔد کے پاس گیا اَور خُدا پر پُورا بھروسا رکھنے میں اُس کی مدد کی۔


اِس لیٔے یُوناتانؔ نے داویؔد کو خبردار کر دیا، ”میرا باپ شاؤل تُمہیں قتل کرنے کے لیٔے موقع کی تلاش میں ہے۔ لہٰذا کل صُبح ہوشیار رہنا اَور جا کر کہیں چھُپ جانا اَور وہیں رہنا۔


لیکن اِتّی نے بادشاہ کو جَواب دیا، ”زندہ یَاہوِہ کی قَسم، اَور میرے آقا بادشاہ کی جان کی قَسم جہاں کہیں میرا آقا بادشاہ ہوگا وہیں آپ کا خادِم ہوگا۔ مَیں آپ کے ساتھ ہی جیوں گا اَور آپ کے ساتھ ہی مروں گا۔“


اَور مَیں باہر جا کر اُس میدان میں جہاں تُم ہوگے اَپنے باپ کے پاس کھڑا ہُوں گا۔ اَور مَیں اَپنے باپ سے تمہاری بابت گُفتگو کروں گا اَورجو کچھ مُجھے مَعلُوم ہوگا تُمہیں بتاؤں گا۔“


کجرو آدمی فتنہ برپا کرتا ہے، اَور غیبت گوئی گہرے دوستوں میں جدائی پیدا کردیتی ہے۔


احمق بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے مُصیبت ہے، اَور جھگڑالو بیوی اَیسی ہوتی ہے جَیسے سدا کا ٹپکا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات