Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 16:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 صبر سے کام لینے والا پہلوان سے، اَور اَپنے غُصّہ پر قابُو پانے والا شہر پر قبضہ کرنے والے سے بہتر ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 جو قہر کرنے میں دِھیما ہے پہلوان سے بِہتر ہے اور وہ جو اپنی رُوح پر ضابِط ہے اُس سے جو شہر کو لے لیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 तहम्मुल करनेवाला सूरमे से सबक़त लेता है, जो अपने आपको क़ाबू में रखे वह शहर को शिकस्त देनेवाले से बरतर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 تحمل کرنے والا سورمے سے سبقت لیتا ہے، جو اپنے آپ کو قابو میں رکھے وہ شہر کو شکست دینے والے سے برتر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 16:32
16 حوالہ جات  

اَے میرے عزیز بھائیوں اَور بہنوں! اِس بات کا خیال رکھنا کہ ہر آدمی سُننے میں تیز اَور بولنے اَور غُصّہ کرنے میں دھیما ہو۔


غُصّے والا آدمی جھگڑے پیدا کرتا ہے، لیکن صَابر اِنسان جھگڑا مٹاتا ہے۔


جِس آدمی کو اَپنے نَفس پر قابُو نہیں وہ اُس شہر کی مانند ہے جِس کی فصیلیں گِر چُکی ہوں۔


صَابر آدمی بڑے فہم کا مالک ہوتاہے، لیکن زُود رنج سے حماقت ہی سرزد ہوتی ہے۔


بدی سے مغلُوب نہ ہو، بَلکہ نیکی سے اُس پر فتح پاؤ۔


آدمی کی حِکمت اُسے صبر عطا کرتی ہے؛ اَور خطا سے دَرگُذر کرنے میں اُس کی شان ہے۔


یَاہوِہ رحیم و کریم ہیں، وہ قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت میں غنی ہیں۔


چونکہ تُم خُدا کے عزیز فرزند ہو، اِس لیٔے، خُدا کی مانِند بنو۔


جو غالب آئے، میں اُسے اَپنے ساتھ اَپنے تخت پر بیٹھنے کا حق دُوں گا، جِس طرح میں غالب آکر اَپنے باپ کے ساتھ اُس کے تخت پر بیٹھ گیا۔


فروتن بَن کر مظلوموں کے ساتھ رہنا مغروُروں کے ساتھ مِل کر لُوٹ کا مال حاصل کرنے سے بہتر ہے۔


کیا دَمشق کے دریا امانہؔ اَور فارپرؔ بنی اِسرائیل کے سَب دریاؤں سے بہتر نہیں ہیں، کیا میں اُن میں غُسل کرکے پاک صَاف نہیں ہو سَکتا تھا؟“ چنانچہ نَعمانؔ مُڑا اَور بڑے غُصّہ میں وہاں سے لَوٹ گیا۔


بُڑھاپے کے سفید بال شان و شوکت کا وہ تاج ہیں؛ جسے راستباز زندگی کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔


قُرعہ تو گود میں ڈالا جاتا ہے، لیکن اُس کا ہر فیصلہ یَاہوِہ کی طرف سے ہوتاہے۔


کسی مُعاملہ کا اَنجام اُس کے آغاز سے بہتر ہے، اَور صبر تکبُّر سے بہتر ہے۔


صبر و تحمُّل سے حاکم کو راضی کیا جا سَکتا ہے، اَور نرم زبان ہڈّی کو بھی توڑ سکتی ہے۔


تُم دِل کو تیزی سے طیش میں نہ آنے دینا، کیونکہ غُصّہ احمقوں کے آغوش میں رہتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات