Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 16:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 بدمعاش بدی کا منصُوبہ بناتا ہے، اُس کی زبان سے بھڑکتی ہُوئی آگ نکلتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 خبِیث آدمی شرارت کو کھود کر نِکالتا ہے اور اُس کے لبوں میں گویا جلانے والی آگ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 शरीर कुरेद कुरेदकर ग़लत काम निकाल लेता, उसके होंटों पर झुलसानेवाली आग रहती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 شریر کُرید کُرید کر غلط کام نکال لیتا، اُس کے ہونٹوں پر جُھلسانے والی آگ رہتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 16:27
15 حوالہ جات  

زبان بھی ایک آگ کی مانند ہے۔ زبان ہمارے اَعضا میں ناراستی کا ایک عالَم ہے جو سارے جِسم کو داغ دار کردیتی ہے۔ اَور ساری زندگی میں آگ لگا دیتی ہے اَور خُود جہنّم کی آگ سے جلتی رہتی ہے۔


جو اَپنے دِل میں مکر رکھ کر بُرے منصُوبے باندھتا ہے۔ اَور ہمیشہ فتنہ برپا کرتا ہے۔


افسوس اُن پرجو گُناہ کو بطالت کی رسّیوں سے اَور بدکرداری کو گویا گاڑی کی رسّیوں سے کھینچ لاتے ہیں،


بدمعاش اَور بدکار آدمی، جِس کا مُنہ بدگوئی سے بھرا ہُواہے،


میں شیر ببروں کے درمیان ہُوں، میں بھُوکے درندوں کے درمیان پڑا ہُوا ہُوں۔ یعنی اَیسے اِنسانوں کے درمیان جِن کے دانت گویا نیزے اَور تیر ہیں، اَور جِن کی زبانیں تیز تلواروں کی مانند ہیں۔


اَب تُم خُوب سوچ لو اَور دیکھ لو کہ تُم کیا کر سکتی ہو کیونکہ ہمارے آقا پر اَور اُس کے تمام گھرانے کے اُوپر مُصیبت منڈلا رہی ہے۔ وہ اِس قدر تُند مِزاج آدمی ہے کہ کویٔی اُس سے بات ہی نہیں کر سَکتا۔“


اَور تُم اُسے چاندی کی مانند ڈھونڈو اَور کسی پوشیدہ خزانہ کی مانند اُس کی تلاش کرو،


اِتّفاق سے ایک شرارتی بِنیامینی سبعؔ بِن بِکریؔ وہاں مَوجُود تھا۔ اُس نے نرسنگا پھُونکا اَور چِلّاکر کہا، ”داویؔد میں ہمارا کویٔی حِصّہ نہیں ہے، یِشائی کے بیٹے میں کویٔی حِصّہ نہیں! اَے اِسرائیلیوں! سَب اَپنے اَپنے خیمہ کو چلے جاؤ!“


کیا قادرمُطلق یَاہوِہ کا منصُوبہ یہ نہیں کہ اِنسان کی محنت آگ کا ایندھن بنے، اَور قوموں کا اَپنے آپ کو تھکانا عبث ٹھہرے؟


مزدُور کی بھُوک اُس سے مزدُوری کراتی ہے؛ اَور اُس کی بھُوک اُسے اُبھارتی رہتی ہے۔


کجرو آدمی فتنہ برپا کرتا ہے، اَور غیبت گوئی گہرے دوستوں میں جدائی پیدا کردیتی ہے۔


آنکھ مارنے والا بُرا اِرادہ رکھتا ہے؛ اَور اَپنے ہونٹ چبانے والا شرارت کرنے پر تُلا ہُواہے۔


رشوت خور گواہ اِنصاف کا مذاق اُڑاتا ہے، بدکار کا مُنہ بدی کو ہڑپ کر لیتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات