Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 16:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 دِل پسند باتیں شہد کا چھتّا ہیں، وہ جان کے لیٔے میٹھی اَور ہڈیّوں کے لیٔے شفا بخش ہوتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 دِل پسند باتیں شہد کا چھتّا ہیں۔ وہ جی کو مِیٹھی لگتی ہیں اور ہڈِّیوں کے لِئے شِفا ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 मेहरबान अलफ़ाज़ ख़ालिस शहद हैं, वह जान के लिए शीरीं और पूरे जिस्म को तरो-ताज़ा कर देते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 مہربان الفاظ خالص شہد ہیں، وہ جان کے لئے شیریں اور پورے جسم کو تر و تازہ کر دیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 16:24
18 حوالہ جات  

بےہوُدہ باتیں تلوار کی مانند چھیدتی ہیں، لیکن دانشمند کی زبان شفا بخشتی ہے۔


کیونکہ جو اُسے پا لیتے ہیں، اُن کے لیٔے وہ زندگی ہے اَور اِنسان کے سارے جِسم کے لیٔے صحت۔


اُس سے تمہارا جِسم تندرست رہے گا اَور تمہاری ہڈّیاں تقویّت پائیں گی۔


جَب تمہارے لبوں سے جائز باتیں نکلیں گی تو میرا دِل بھی شادمان ہوگا۔


عطر اَور لوبان دِل کو فرحت بخشتے ہیں، اِسی طرح دوست کی سچّی مشورت سے جان راحت پاتی ہے۔


آپ کے اقوال کا ذائقہ کس قدر شیریں ہے، وہ میرے مُنہ میں شہد سے بھی زِیادہ میٹھے لگتے ہیں!


وہ قوانین سونے سے بیش قیمت ہیں، بَلکہ کندن سے بھی زِیادہ، وہ شہد سے بھی زِیادہ شیریں ہیں، بَلکہ چھتّے سے ٹپکتے ہُوئے شہد سے بھی زِیادہ شیریں۔


جَب خُدا کا کلام نازل ہُوا تو مَیں نے اُسے کھا لیا؛ وہ میرے دِل کی خُوشی اَور میرے لیٔے راحت تھا، کیونکہ اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا، مَیں آپ کے نام سے جانا جاتا ہُوں۔


یَاہوِہ کو بدکاروں کے خیالات سے نفرت ہے، لیکن پاک لوگوں کے خیالات اُنہیں پسند آتے ہیں۔


میری تعلیم مینہ کی مانند برسے، اَور میری تقریر شبنم کی مانند ٹپکے، جَیسے نئی گھاس پر پھوہار پڑتی ہے، اَور نازک پَودوں پر بارش کی جھڑی۔


مُناسب جَواب دینے سے اِنسان خُوشی محسُوس کرتا ہے۔ اَور وہ بات جو وقت پر کہی جائے کیا خُوب ہے!


اَے میری دُلہن، شہد کے چھتّہ کی مانند تمہارے لبوں سے شہد ٹپکتا ہے؛ دُودھ اَور شہد تمہاری زبان تلے رہتے ہیں، اَور تمہاری پوشاک کی خُوشبو لبانونؔ کی خُوشبو کی مانند ہے۔


شادمان دِل صحت بخشتا ہے، لیکن اَفسُردہ رُوح ہڈّیوں کو خشک کردیتی ہے۔


واعظ نے صحیح اَور دُرست باتوں کو مَعلُوم کرنے کے لیٔے بڑی جُستُجو کی اَورجو کچھ اُنہُوں نے لِکھا وہ راست اَور حق تھا۔


مَیں نے وہ چُھوٹی کِتاب فرشتہ کے ہاتھ سے لے لی اَور اُسے کھا لیا۔ وہ میرے مُنہ میں تو شہد کی طرح میٹھی لگی لیکن نگلنے کے بعد میرا پیٹ کڑوا ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات