Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 16:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 غلط کام بادشاہ کے نزدیک نفرت اَنگیز ہیں، کیونکہ تخت کی پائداری راستبازی سے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 شرارت کرنے سے بادشاہوں کو نفرت ہے کیونکہ تخت کی پائیداری صداقت سے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 बादशाह बेदीनी से घिन खाता है, क्योंकि उसका तख़्त रास्तबाज़ी की बुनियाद पर मज़बूत रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 بادشاہ بےدینی سے گھن کھاتا ہے، کیونکہ اُس کا تخت راست بازی کی بنیاد پر مضبوط رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 16:12
11 حوالہ جات  

اگر بدکار بادشاہ کی حُضُوری سے نکال دئیے جایٔیں، تو اُس کا تخت راستی کی بُنیاد پر قائِم رہے گا۔


مگر جِس نے اَپنے مالک کی مرضی کو جانے بغیر مار کھانے کے کام کیٔے وہ کم مار کھائے گا۔ پس جسے زِیادہ دیا گیا ہے اُس سے اُمّید بھی زِیادہ کی جائے گی اَور جِس کے پاس زِیادہ سونپا گیا ہے اُس سے طلب بھی زِیادہ ہی کیا جائے گا۔


جو بادشاہ مسکینوں کا راستی سے اِنصاف کرتا ہے، اُس کا تخت ہمیشہ قائِم رہتاہے۔


جو کویٔی ہدایات پر کان نہیں لگاتا، اُس کی دعائیں بھی مکرُوہ ہوتی ہیں۔


پھر مَیں نے آسمان کو کھُلا ہُوا دیکھا اَور مُجھے ایک سفید گھوڑا نظر آیا جِس کا سوار وفادار اَور برحق کہلاتا ہے۔ وہ صداقت سے اِنصاف اَور جنگ کرتا ہے۔


منصُوبے بنانے سے پہلے مشورہ کرو؛ اَور جنگ چھیڑنے سے قبل رہنمائی لو۔


بادشاہ جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے، آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛ آپ نے یعقوب میں وُہی کیا جو اِنصاف اَور راستی ہے۔


کیونکہ اَیسے لوگ جو فریب سے کام لیتے ہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں مکرُوہ ہیں۔


اِنصاف پسند ہونٹ بادشاہوں کی خُوشی کا باعث ہوتے ہیں؛ اَور وہ حق بولنے والے آدمی کی قدر کرتے ہیں۔


چنانچہ یَاہوِہ نے اُس کی بادشاہی کو بڑا اِستحکام بخشا اَور تمام یہُودیؔہ کے باشِندوں نے یہوشافاطؔ کو نذرانے کے طور پر تحفے پیش کئے جِس کے باعث اُسے بڑی دولت اَور عزّت حاصل ہُوئی۔


بادشاہ عدل سے مُلک کو مُستحکم کرتا ہے، لیکن، جو رشوتوں کا لالچی ہوتاہے، اُسے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات