Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 16:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 بادشاہ کے لبوں سے گویا کلامِ الٰہی صادر ہوتاہے، لہٰذا اُس کا مُنہ اِنصاف کرنے میں کویٔی خطا نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 کلامِ رباّنی بادشاہ کے لبوں سے نِکلتا ہے اور اُس کا مُنہ عدالت کرنے میں خطا نہیں کرتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 बादशाह के होंट गोया इलाही फ़ैसले पेश करते हैं, उसका मुँह अदालत करते वक़्त बेवफ़ा नहीं होता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 بادشاہ کے ہونٹ گویا الٰہی فیصلے پیش کرتے ہیں، اُس کا منہ عدالت کرتے وقت بےوفا نہیں ہوتا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 16:10
17 حوالہ جات  

یُوسیفؔ نے اُن سے کہا، ”یہ تُم نے کیا کیا؟ کیا تُم نہیں جانتے کہ میں وہ شخص ہُوں جو فال کے ذریعہ غیب کی باتیں بھی جان لیتا ہُوں؟“


کیا یہ وُہی پیالہ نہیں جِس سے میرے آقا پیتے ہیں اَور اِس سے فال بھی کھولتے ہیں؟ یہ تُم نے نہایت بُرا کام کیا ہے۔‘ “


اَیسے لوگ ہیں جو اِنصاف کو تلخی میں بدل دیتے ہیں، اَور راستبازی کو خاک میں مِلانے والوں،


وہ باتیں بہت بناتے ہیں، جھُوٹی قَسمیں کھا کھا کر عہدوپیمان کرتے ہیں؛ اِس لیٔے اُن کے جُتے ہُوئے کھیت میں اُگی ہُوئی زہریلی بُوٹیوں کی مانند اُن میں مُقدّمے کھڑے ہو جاتے ہیں۔


جَب تمام بنی اِسرائیل نے اِس فیصلہ کو جو بادشاہ نے دیا تھا سُنا تو وہ بادشاہ سے خوفزدہ ہو گئے اَور اُن کا بڑا اِحترام کرنے لگے کیونکہ اُنہُوں نے دیکھا کہ بادشاہ کو اِنصاف کرنے کی حِکمت خُدا کی طرف سے مِلی ہے۔


کیا چٹّانوں پر گھوڑے دَوڑتے ہیں؟ کیا وہاں بَیلوں سے ہل چلایا جاتا ہے؟ لیکن تُم نے اِنصاف کو زہر میں اَور صداقت کو تلخی میں بدل دیا ہے۔


بادشاہ جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے، آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛ آپ نے یعقوب میں وُہی کیا جو اِنصاف اَور راستی ہے۔


لیکن جَب عُزّیاہؔ زورآور ہو گیا تو اُس کا غُرور اُس کے زوال کا باعث ہُوا۔ اُس نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے دغا کی۔ ایک بار جَب وہ بخُور کی قُربان گاہ پر بخُور جَلانے کے لیٔے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں داخل ہُوا۔


اَور شاید بادشاہ اَپنی خادِمہ کو اُس آدمی کے ہاتھ سے چھُڑانے کے لیٔے رضامند ہو جائیں جو مُجھے اَور میرے بیٹے دونوں کو اُس مِیراث سے جو خُدا نے ہمیں بخشی ہے خارج کرنے کی کوشش کر رہاہے۔‘


بادشاہ عدل سے مُلک کو مُستحکم کرتا ہے، لیکن، جو رشوتوں کا لالچی ہوتاہے، اُسے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات