Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 15:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 غُصّے والا آدمی جھگڑے پیدا کرتا ہے، لیکن صَابر اِنسان جھگڑا مٹاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 غضب ناک آدمی فِتنہ برپا کرتا ہے پر جو قہر میں دِھیما ہے جھگڑا مِٹاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 ग़ुसीला आदमी झगड़े छेड़ता रहता जबकि तहम्मुल करनेवाला लोगों के ग़ुस्से को ठंडा कर देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 غصیلا آدمی جھگڑے چھیڑتا رہتا جبکہ تحمل کرنے والا لوگوں کے غصے کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 15:18
21 حوالہ جات  

جَیسے اَنگاروں کے لیٔے کوئلہ اَور آگ کے لیٔے لکڑی درکار ہوتی ہے، اُسی طرح فتنہ اَنگیز آدمی جھگڑا برپا کرنے کے لیٔے ہے۔


نرم جَواب غُصّہ کو دُور کرتا ہے، لیکن تلخ لفظ سے قہر بھڑک اُٹھتا ہے۔


مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں، کیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلایٔیں گے۔


غُصّہ ور آدمی فتنہ برپا کرتا ہے، اَور گرم مِزاج آدمی سے کیٔی گُناہ سرزد ہوتے ہیں۔


صَابر آدمی بڑے فہم کا مالک ہوتاہے، لیکن زُود رنج سے حماقت ہی سرزد ہوتی ہے۔


اگر کسی حاکم کو تُم پر غُصّہ آئے، تو تُم اَپنی جگہ نہ چھوڑنا؛ کیونکہ برداشت بڑے بڑے گُناہوں کو دبا دیتی ہے۔


کجرو آدمی فتنہ برپا کرتا ہے، اَور غیبت گوئی گہرے دوستوں میں جدائی پیدا کردیتی ہے۔


عداوت تنازعہ پیدا کرتی ہے، لیکن مَحَبّت سَب خطاؤں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔


لالچی اِنسان جھگڑا پیدا کرتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ پر توکّل رکھتا ہے وہ خُوشحال ہوگا۔


صبر و تحمُّل سے حاکم کو راضی کیا جا سَکتا ہے، اَور نرم زبان ہڈّی کو بھی توڑ سکتی ہے۔


تَب اِسرائیل کے آدمیوں نے یہُوداہؔ کے آدمیوں کو جَواب دیا کہ، ”بادشاہ میں ہمارے دس حِصّے ہیں؛ اِس لئے داویؔد پر ہمارا تُم سے زِیادہ حق ہے۔ پھر تُم نے ہماری حقارت کس لیٔے کی؟ کیا ہمیں اَپنے بادشاہ کو لَوٹا لانے کے لیٔے تُم سے صلاح لینا ضروُری تھا؟“ لیکن یہُوداہؔ کے آدمیوں کا جَواب اِسرائیل کے آدمیوں کی باتوں سے زِیادہ اثردار تھا۔


کاہل کی راہ میں کانٹے بچھے ہوتے ہیں، لیکن راستباز کی راہ، شاہراہ کی طرح ہموار ہوتی ہے۔


بادشاہ کا غضب موت کا قاصِد ہے، لیکن دانشمند اِنسان اُسے ٹھنڈا کرتا ہے۔


غُصّہ ور آدمی سے دوستی نہ کرو، اَور غضبناک آدمی سے رابطہ نہ رکھو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات