Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 14:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ٹھٹّھےباز حِکمت تلاش کرتا ہے لیکن نہیں پاتا، لیکن صاحبِ فہم کو علم بآسانی حاصل ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 ٹھٹّھاباز حِکمت کی تلاش کرتا ہے اور نہیں پاتا لیکن صاحبِ فہم کو عِلم آسانی سے حاصِل ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 तानाज़न हिकमत को ढूँडता है, लेकिन बेफ़ायदा। समझदार के इल्म में आसानी से इज़ाफ़ा होता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 طعنہ زن حکمت کو ڈھونڈتا ہے، لیکن بےفائدہ۔ سمجھ دار کے علم میں آسانی سے اضافہ ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 14:6
24 حوالہ جات  

اگر تُم میں سے کسی میں حِکمت کی کمی ہو تو وہ خُدا سے مانگے جو سَب کو بغیر ملامت کیٔے فیّاضی سے دیتاہے اَور تُمہیں بھی عطا فرمایٔے گا۔


اگر کویٔی یہ خیال کرتا ہے کہ وہ کچھ جانتا ہے تو جَیسا جاننا چاہیے وَیسا اَب تک نہیں جانتا۔


صاحبِ فہم کے لیٔے وہ سَب صحیح ہیں؛ اَور صاحبِ علم کے لیٔے وہ راست ہیں۔


دانشمند کاتب شرمندہ کئے جایٔیں گے؛ وہ حیرت زدہ ہوں گے اَور پکڑے جایٔیں گے؛ غور کرو، اُنہُوں نے یَاہوِہ کے کلام کو ٹھکرا دیا ہے؟ اُن میں کیسی دانشمندی ہے؟


شَریعت اَور شہادت پر نظر ڈالو۔ اگر وہ اِس کلام کے مُطابق بات نہ کریں تو اُن کے لیٔے صُبح کبھی طُلوع نہ ہوگی۔


اگر تُم اَیسے آدمی کو دیکھتے ہو جو اَپنی نگاہ میں عقلمند بنتا ہے، تو اُس کی نِسبت احمق کے لیٔے زِیادہ اُمّید ہے۔


احمق کو فہم سے کویٔی خُوشی نہیں ہوتی۔ وہ صِرف اَپنی مرضی ظاہر کرکے خُوش ہوتاہے۔


صاحبِ فہم، حِکمت پر نظر رکھتا ہے، لیکن احمق کی آنکھیں زمین کی اِنتہا تک بھٹکتی رہتی ہیں۔


آپ میری آنکھیں کھول دیں تاکہ مَیں آپ کے آئین کے حیرت اَنگیز حَقائِق دیکھ سکوں۔


تاکہ دانا اُنہیں سُن کر اَپنی سمجھ میں اِضافہ کریں، اَور صاحبِ فہم ہدایت پائیں۔


سچّا گواہ دھوکا نہیں دیتا، لیکن جھُوٹا گواہ صرف جھُوٹ ہی اُگلتا ہے۔


احمق سے دُور رہنا، کیونکہ تُم اُس کے لبوں پر علم کی باتیں نہیں پاؤگے۔


حِکمت احمق کے لیٔے بہت بُلند ہے؛ وہ پھاٹک پر مجمع میں مُنہ نہیں کھول سَکتا۔


میرے مُنہ کی سَب باتیں صداقت ہیں؛ اُن میں سے ایک بھی ٹیڑھی ترچھی نہیں ہے۔


ٹھٹھّےباز کو تنبیہ کرنا نا پسند ہے؛ وہ دانشمندوں سے صلاح نہیں لیتا۔


احمق کے ہاتھ میں رقم بھی مَوجُود ہو تو کیا فائدہ، جَب کہ اُسے حِکمت حاصل کرنے کی تمنّا ہی نہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات