Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 14:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 احمق کی پُر غُرور باتیں اُس کی پیٹھ کے لیٔے ڈنڈا بَن جاتی ہیں، لیکن دانشمندوں کے لب اُن کی حِفاظت کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 احمق میں سے غرُور پُھوٹ نِکلتا ہے پر دانِش مندوں کے لب اُن کی نِگہبانی کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 अहमक़ की बातों से वह डंडा निकलता है जो उसे उसके तकब्बुर की सज़ा देता है, लेकिन दानिशमंद के होंट उसे महफ़ूज़ रखते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 احمق کی باتوں سے وہ ڈنڈا نکلتا ہے جو اُسے اُس کے تکبر کی سزا دیتا ہے، لیکن دانش مند کے ہونٹ اُسے محفوظ رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 14:3
21 حوالہ جات  

بدکاروں کی باتیں خُون بہانے پر اُکساتی ہیں، لیکن صادقوں کی باتیں اُنہیں رِہائی دیں گی۔


وہ برّہ کے خُون اَور اَپنی گواہی کی بدولت اُس پر غالب آئے؛ اَور اُنہُوں نے اَپنی جانوں کو عزیز نہ سمجھا یہاں تک کہ موت بھی گوارا کرلی۔


کیونکہ تُم نے اُس صبر اَور برداشت کرنے کے حُکم پرجو مَیں نے تُمہیں دیا تھا عَمل کیا ہے، اِس لیٔے میں بھی آزمائش کے اُس وقت تیری حِفاظت کروں گا، جو تمام دُنیا اَور اِس کے باشِندوں پر آنے والا ہے۔


یہ لوگ مغروُر ہیں، بےہوُدہ بکواس کرتے رہتے ہیں اَور شہوت پرستی کے ذریعہ اُن لوگوں کو پھر سے نَفسانی خواہشات میں پھنسا دیتے ہیں جو ابھی گمراہی میں سے بچ کر نکل ہی رہے ہیں۔


میں اُس کے سَر پر کے دس سینگوں کے متعلّق بھی جاننا چاہتا تھا اَور اُس دُوسرے سینگ کے متعلّق جِس کے سامنے پہلے تین سینگ گِر گیٔے تھے۔ اُس سینگ کے متعلّق جو دُوسرے سینگوں سے زِیادہ رُعب دار تھا اَور جِس کی آنکھیں تھیں اَور مُنہ بھی جو شیخی باز تھا۔


لالچی اِنسان جھگڑا پیدا کرتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ پر توکّل رکھتا ہے وہ خُوشحال ہوگا۔


جو آدمی بدی بوتا ہے وہ مُصیبت کاٹے گا، اَور اُس کے قہر کی لاٹھی ٹوٹ جائے گی۔


مغروُر اَور متکبّر آدمی جو ”ٹھٹّھےباز“ کہلاتا ہے؛ نہایت تکبُّر سے پیش آتا ہے۔


احمق کے لب اُس کے لیٔے فتنہ برپا کرتے ہیں، اَور اُس کا مُنہ تھپّڑ کھانا چاہتاہے۔


میں شیر ببروں کے درمیان ہُوں، میں بھُوکے درندوں کے درمیان پڑا ہُوا ہُوں۔ یعنی اَیسے اِنسانوں کے درمیان جِن کے دانت گویا نیزے اَور تیر ہیں، اَور جِن کی زبانیں تیز تلواروں کی مانند ہیں۔


یَاہوِہ تمام خُوشامدی لبوں کو اَور ہر شیخی باز زبان کو کاٹ ڈالیں گے۔


تُم زبان کے کوڑے سے محفوظ رکھے جاؤگے، اَور جَب تباہی آئے گی تو تُمہیں خوف نہ ہوگا۔


”اِس قدر مغروُری سے باتیں نہ کرنا اَور تمہارے مُنہ سے مغروُریت کی کوئی بات نہ نکلے، کیونکہ یَاہوِہ اَیسے خُدا ہیں جو خُدائے علیم ہے، وُہی اعمال کے تولنے والے ہیں۔


اُن کے دروغ گو لب خاموش ہو جایٔیں، کیونکہ وہ غُرور اَور حقارت سے راستبازوں کے خِلاف تکبُّر آمیز باتیں کرتے ہیں۔


جہاں ہل چلانے والے بَیل نہیں ہوتے وہاں چرنی بھی خالی رہتی ہے، لیکن بَیل ہی کے زور سے اناج کی کثرت ہوتی ہے۔


جو اَپنے مُنہ کی نگہبانی کرتا ہے وہ اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے، لیکن جسے اَپنی زبان پر قابُو نہیں وہ برباد ہو جائے گا۔


احمق کا مُنہ اُس کی ہلاکت ہے، اَور اُس کے ہونٹ اُس کی جان کے لیٔے پھندا ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات