Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 14:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 رعایا کی کثرت میں بادشاہ کی شان ہے، لیکن رعایا کے بِنا حاکم تباہ ہو جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 رعایا کی کثرت میں بادشاہ کی شان ہے پر لوگوں کی کمی میں حاکِم کی تباہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 जितनी आबादी मुल्क में है उतनी ही बादशाह की शानो-शौकत है। रिआया की कमी हुक्मरान के तनज़्ज़ुल का बाइस है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 جتنی آبادی ملک میں ہے اُتنی ہی بادشاہ کی شان و شوکت ہے۔ رعایا کی کمی حکمران کے تنزل کا باعث ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 14:28
11 حوالہ جات  

اَب یہُوآحازؔ کی فَوج میں صرف پچاس گُھڑسوار، دس رتھ اَور دس ہزار پیادوں کے سِوا اَور کچھ باقی نہیں بچا تھا کیونکہ باقیوں کو شاہِ ارام نے اُنہیں تباہ کر دیا اَور خاک کی مانند پیس ڈالا تھا۔


تَب فَرعوہؔ نے اَپنے تمام لوگوں کو یہ حُکم دیا: ”ہر اِسرائیلی لڑکا جو پیدا ہو وہ ضروُر دریائے نیل میں پھینک دیا جائے۔ لیکن ہر ایک لڑکی کو زندہ رہنے دیا جائے۔“


تَب اِسرائیلی فَوج بھی جمع ہوئی اَور اُن کی رسد کا اِنتظام کیا گیا اَور وہ اُن سے جنگ کو نکلے۔ جَب اِسرائیلی اُن کے بالمقابل خیمہ زن ہُوئے تو یُوں دِکھائی دیتے تھے گویا بکریوں کے دو چُھوٹے سے ریوڑ جمع ہیں لیکن ارامیوں کی تعداد سے پُورا مُلک بھرا پڑا تھا۔


لیکن اِسرائیلی جِس قدر زِیادہ ستائے گیٔے، اُسی قدر اُن کی تعداد اَور زِیادہ بڑھی اَور وہ پھیلتے چلے گیٔے۔ لہٰذا مِصری اُن سے خوف کھانے لگے۔


اَب باہر جاتے اَور اَپنے آدمیوں کی حوصلہ اَفزائی کرتے۔ میں یَاہوِہ کی قَسم کھاتا ہُوں کہ اگر آپ باہر نہ گئے تو رات ہونے تک آپ کے ساتھ ایک بھی آدمی باقی نہ رہے گا۔ اَور آپ کی جَوانی سے لے کر اَب تک آپ پر جِتنی بھی آفتیں آئی ہیں یہ سَب سے زِیادہ بُری ہُوں گی۔“


یَاہوِہ کا خوف زندگی کا چشمہ ہے، جو اِنسان کو موت کے پھندوں سے چھُڑا لیتا ہے۔


صَابر آدمی بڑے فہم کا مالک ہوتاہے، لیکن زُود رنج سے حماقت ہی سرزد ہوتی ہے۔


لیکن یُوآبؔ نے بادشاہ کو جَواب دیا کہ، ”داویؔد تمہارا یَاہوِہ اُن لوگوں کو سَو گُنا بڑھائے اَور میرے آقا بادشاہ کی آنکھیں اُنہیں دیکھیں۔ لیکن میرے آقا بادشاہ نے اَیسا اِرادہ کس غرض سے کیا ہے؟“


اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھاکر، شمالی سمت سے آنے والوں کو دیکھو۔ وہ گلّے کہاں ہیں، جنہیں تمہارے سُپرد کیا گیا تھا، جِن بھیڑوں پر تُمہیں ناز تھا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات