Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 14:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 کیا بُرے منصُوبے باندھنے والے گُمراہ نہیں ہوتے؟ لیکن جو خیر اَندیش ہوتے ہیں اُن کے لیٔے شفقت اَور سچّائی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 کیا بدی کے مُوجِد گُمراہ نہیں ہوتے؟ پر شفقت اور سچّائی نیکی کے مُوجِد کے لِئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 बुरे मनसूबे बाँधनेवाले सब आवारा फिरते हैं। लेकिन अच्छे मनसूबे बाँधनेवाले शफ़क़त और वफ़ा पाएँगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 بُرے منصوبے باندھنے والے سب آوارہ پھرتے ہیں۔ لیکن اچھے منصوبے باندھنے والے شفقت اور وفا پائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 14:22
19 حوالہ جات  

نیک آدمی پر یَاہوِہ کی نظرِکرم ہوتی ہے، لیکن یَاہوِہ بُری نیّت والے آدمی کو مُجرم ٹھہراتا ہے۔


کیونکہ شَریعت تو حضرت مَوشہ کی مَعرفت دی گئی؛ مگر فضل اَور سچّائی کی بخشش یِسوعؔ المسیح کی مَعرفت مِلی۔


مُبارک ہیں وہ جو رحم دِل ہیں، کیونکہ اُن پر رحم کیا جائے گا۔


آدمی کو اِحسَان کی تمنّا رہتی ہے؛ مُفلس ہونا فریبی ہونے سے بہتر ہوتاہے۔


تنک مِزاج حماقت کے کام کرتا ہے، اَور بداندیش آدمی قابل نفرت ہوتاہے۔


اَپنے ہمسایہ کے خِلاف بدی کا کویٔی منصُوبہ نہ باندھنا، جَب کہ وہ تمہارے پڑوس میں بے خوف رہتاہے۔


وہ خُدا کے حُضُور ہمیشہ تخت نشین رہے؛ اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت کو اُن کی حِفاظت کے لیٔے مُہیّا کریں۔


جو یَاہوِہ کے عہد کی شَریعت پر عَمل کرتے ہیں، اُن کے لیٔے اُس کی سَب راہیں شفقت آمیز اَور سچّی ہوتی ہیں۔


لیکن یَاہوِہ نے میرے باپ داویؔد سے فرمایا، ’تمہارے دِل میں میرے نام کے لیٔے ایک بیت المُقدّس تعمیر کرنے کا خیال آنا، یقیناً بہت ہی عُمدہ ہے۔


اَور کہا، ”یَاہوِہ، میرے آقا اَبراہامؔ کے خُدا کی تمجید ہو، جِس نے میرے آقا کو اَپنے رحم و کرم اَور راستی سے محروم نہ رکھا اَور یَاہوِہ نے مُجھے صحیح راہ پر چلا کر میرے آقا کے رشتہ داروں کے گھر پر پہُنچا دیا۔“


وہ اَپنے بِستر پر بھی بُرائی کے منصُوبے باندھتا ہے؛ اَور گُناہ آلُودہ راہ اِختیار کرتا ہے اَور بدکاری سے باز نہیں آتا۔


مَحَبّت اَور سچّائی تُم سے جُدا نہ ہونے پائیں؛ بَلکہ تُم اُنہیں اَپنے گلے کا ہار بنائے رکھنا، اَور اَپنے دِل کی تختی پر لِکھ لینا۔


ہر طرح کی مشقّت میں منافع ہے، لیکن خالی باتیں کرنا غربت تک پہُنچاتا ہے۔


جو کوئی بُرے منصُوبے باندھتا ہے وہ فتنہ اَنگیز کہلائے گا۔


اُن پر افسوس جو بدی کا منصُوبہ باندھتے ہیں، اَور بِستر پر پڑے ہُوئے شرارت کا منصُوبہ بناتے ہیں! اَور صُبح ہوتے ہی اُس پر عَمل کرتے ہیں کیونکہ وہ عَمل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔


اُن مَردوں نے اُسے یقین دِلایا، ”ہماری جان تمہاری جان کی کفیل ہوگی، بشرطیکہ، ہم جو کر رہے ہیں اُس کا ذِکر تُم کسی سے نہ کرنا اَور جَب یَاہوِہ ہمیں یہ مُلک دیں گے تَب ہم تمہارے ساتھ مہربانی اَور وفاداری سے پیش آئیں گے۔“


جو اَپنے دِل میں مکر رکھ کر بُرے منصُوبے باندھتا ہے۔ اَور ہمیشہ فتنہ برپا کرتا ہے۔


راستباز اِنسان اَپنے ہمسایہ کی رہنمائی کرتا ہے، لیکن بدکاروں کی روِش اُنہیں گُمراہ کردیتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات