Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 14:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 جو اَپنے ہمسایہ کو حقیر جانتا ہے، گُناہ کرتا ہے، لیکن مُبارک ہے وہ جو مُحتاج پر رحم کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اپنے ہمسایہ کو حِقیر جاننے والا گُناہ کرتا ہے لیکن کنگال پر رحم کرنے والا مُبارک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 जो अपने पड़ोसी को हक़ीर जाने वह गुनाह करता है। मुबारक है वह जो ज़रूरतमंद पर तरस खाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 جو اپنے پڑوسی کو حقیر جانے وہ گناہ کرتا ہے۔ مبارک ہے وہ جو ضرورت مند پر ترس کھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 14:21
28 حوالہ جات  

جو مُحتاجوں کی مدد کرتا ہے، اُسے کچھ کمی نہ ہوگی، لیکن جو اُن کی طرف سے اَپنی آنکھیں بند کر لیتا ہے، بڑا ملعُون ہوتاہے۔


جو مسکینوں پر رحم کرتا ہے، یَاہوِہ کو قرض دیتاہے، اَور وہ اُسے اُس کے کئے کا اجر دے گا۔


کم عقل آدمی اَپنے ہمسایہ کی تحقیر کرتا ہے، لیکن صاحبِ فہم اَپنی زبان پر قابُو رکھتا ہے۔


مسکین کا مذاق اُڑانے والا اُس کے خالق کی توہین کرتا ہے؛ اَور کسی دُوسرے کی مُصیبت پر خُوش ہونے والا بے سزا نہیں چُھوٹے گا۔


مفلسوں پر ظُلم ڈھانے والا اُن کے خالق کی توہین کرتا ہے، لیکن جو کویٔی مُحتاجوں پر رحم کھاتا ہے وہ خُدا کی تعظیم کرتا ہے۔


ہم نہیں چاہتے کہ تُم سُست ہو جاؤ، بَلکہ تُم اُن لوگوں کی مانند بنو جو اَپنے ایمان اَور صبر کے باعث خُدا کے وعدوں کے وارِث ہیں۔


ہم کِس طرح محنت کرکے کمزوروں کو سنبھال سکتے ہیں؟ یہ مَیں نے تُمہیں کرکے دِکھایا۔ ہم خُداوؔند یِسوعؔ کے الفاظ یاد رکھیں: ’دینا لینے سے زِیادہ مُبارک ہے۔‘ “


اِس لیٔے اَے بادشاہ، میری مشورت کو بخُوشی تسلیم کر۔ صداقت کے کام کرکے اَپنے گُناہوں کو ترک کر دے اَور مظلوموں پر رحم کرکے اَپنی بدکاری چھوڑ دے۔ ممکن ہے کہ اِس سے آپ کی اِقبالمندی قائِم رہے۔“


جَب بدکاری آتی ہے تو رُسوائی اُس کے ساتھ ہوتی ہے، اَور شرم کا کام اَپنے ساتھ رُسوائی لاتا ہے۔


اُنہُوں نے بِکھیرا ہے، اُنہُوں نے مسکینوں کو دیا ہے، اُن کی راستبازی ہمیشہ تک قائِم رہے گی؛ اَور اُن کا سینگ باعزّت بُلند کیا جائے گا۔


سخی اِنسان اَور فراخدلی سے قرض دینے والے کا بھلا ہوگا، وہ اَپنا کاروبار راستی سے چلاتاہے۔


کیونکہ یَاہوِہ نے مظلوموں کی تکلیف کو نہ تو حقیر جانا اَور نہ ہی اُس سے نفرت کی؛ اُنہُوں نے اُن سے اَپنا چہرہ بھی نہیں چھپایا بَلکہ اُن کی فریاد سُنی۔


یِسوعؔ نے بعض اَیسے لوگوں کو جو اَپنے آپ کو تو راستباز سمجھتے تھے لیکن دُوسروں کو ناچیز جانتے تھے، یہ تمثیل سُنایٔی:


بدکار ہمیشہ بدی کی طرف مائل رہتاہے؛ وہ اَپنے ہمسایہ پر رحم نہیں کرتا۔


جو ناجائز سُود وصول کرکے اَپنی دولت بڑھاتاہے وہ اُس کے لیٔے جمع کرتا ہے جو مُحتاجوں پر رحم کرےگا۔


خبردار رہو کہ کہیں تمہارے ذہن میں یہ بُرا خیال نہ آئے: ”ساتواں سال جو قرضوں کے مُعاف کرنے کا سال ہے، وہ نزدیک ہے،“ اَور تُم اَپنے حاجت مند اِسرائیلی بھایٔی کی طرف بُری نیّت سے دیکھو اَور اُسے کچھ نہ دو؛ اَور وہ یَاہوِہ سے تمہارے خِلاف فریاد کرے اَور تُم مُجرم ٹھہرو۔


فیّاض آدمی خُود بھی برکت پایٔےگا، کیونکہ وہ اَپنے کھانے میں سے غریبوں کو دیتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات