Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 14:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 بےوفا اَپنی روِشوں کا پُورا اجر پائیں گے، اَور نیک آدمی اَپنی روِش کا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 برگشتہ دِل اپنی روِش کا اجر پاتا ہے اور نیک آدمی اپنے کام کا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 जिसका दिल बेवफ़ा है वह जी भरकर अपने चाल-चलन का कड़वा फल खाएगा जबकि नेक आदमी अपने आमाल के मीठे फल से सेर हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 جس کا دل بےوفا ہے وہ جی بھر کر اپنے چال چلن کا کڑوا پھل کھائے گا جبکہ نیک آدمی اپنے اعمال کے میٹھے پھل سے سیر ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 14:14
20 حوالہ جات  

اگر کویٔی اَپنی جِسمانی خواہشوں کا خیال رکھتے ہویٔے بوتا ہے، تو وہ موت کی فصل کاٹے گا؛ اَورجو پاک رُوح کا خیال رکھتے ہویٔے بوتا ہے، وہ اَبدی زندگی کی فصل کاٹے گا۔


آدمی اَپنے ہونٹوں کے پھل کی نِعمت سے سیر ہوتاہے اَور اُس کے ہاتھوں کے کام کا اجر اُسے ضروُر ملتا ہے۔


اَے بھائیوں اَور بہنوں، خبردار! تُم میں سے کسی کا اَیسا بُرا اَور بےاِعتقاد دِل نہ ہو، جو زندہ خُدا سے برگشتہ ہو جائے۔


پھر یہ لوگ کیوں برگشتہ ہو گئے؟ یروشلیمؔ ہمیشہ برگشتہ کیوں ہو جاتا ہے؟ وہ فریب سے لپٹے رہتے ہیں؛ اَور واپس آنے سے اِنکار کرتے ہیں۔


چنانچہ ہر شخص اَپنے ہی کِردار کا اِمتحان لے۔ تو اُسے کسی دُوسرے سے مُقابلہ کیٔے بغیر خُود ہی پر فخر کرنے کا موقع ملے گا،


لیکن جو کویٔی وہ پانی پیتا ہے جو میں دیتا ہُوں، وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ جو پانی میں دُوں گا وہ اُس میں زندگی کا چشمہ بَن جائے گا اَور ہمیشہ جاری رہے گا۔“


تمہاری بدکاری ہی تُمہیں سزا دے گی؛ اَور مجھ سے برگشتگی ہی تمہاری تادیب کرےگی۔ تَب ذرا غور کرنا اَور احساس کرنا کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کرنا اَور میرا خوف نہ ماننا تمہارے حق میں کتنا بُرا اَور بےجا کام ہے،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔


جو یَاہوِہ کی فرمانبرداری سے مُنہ پھیرتے ہیں نہ یَاہوِہ کے طالب ہیں، نہ اُن سے مشورت کرتے ہیں۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”ملعُون ہے وہ شخص جو اِنسان پر بھروسا رکھتا ہے، اَور اَپنی قُوّت کے لیٔے بشر پر تکیہ کرتا ہے اَور جِس کا دِل یَاہوِہ سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔


ہر دِل اَپنی تلخی سے واقف ہوتاہے، اَور کویٔی بیگانہ اُس کی خُوشی میں شریک نہیں ہو سَکتا۔


ہمیں فخر ہے: ہمارا ضمیر وفاداری سے گواہی دیتاہے کہ ہم لوگ دُنیا والوں کے اَور خاص طور پر، تمہارے ساتھ تعلّقات میں، خُدا داد پاکیزگی اَور سچّائی کے ساتھ پیش آتے رہے ہیں۔ جو دُنیوی حِکمت کی نہیں بَلکہ خُدا کے فضل کی بدولت ہے۔


بنی اِسرائیل ایک ضِدّی بچھیا کی مانند، ضِدّی ہیں۔ پھر یَاہوِہ اُنہیں برّوں کی مانند چراگاہ میں کیوں کر چَرائے؟


اِس لیٔے مَیں اَپنا قہر اُن پر نازل کروں گا اَور اَپنے غضب کی آگ میں اُن کو بھسم کر دُوں گا اَور اُن کے تمام اعمال خُود اُن ہی کے سَروں پر لے آؤں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“


لعنت کرنا اُسے بہت پسند تھا، کاش کہ وہ خُود لعنت کا شِکار ہو؛ برکت دینے میں وہ کویٔی خُوشی محسُوس نہ کرتا تھا۔ کاش کہ وہ خُود بھی برکت سے دُور رہے۔


اگر تُم دانشمند ہو تو تمہاری دانشمندی تمہارا اجر ہے؛ اَور اگر تُم دانش کا مذاق اُڑاتے ہو، تُم خُود ہی بھگتوگے۔


راستباز کو کویٔی ضرر نہیں پہُنچتا، لیکن بدکار مُصیبت میں ڈُوب جاتے ہیں۔


سادہ لَوح ہر بات کا یقین کر لیتا ہے، لیکن ہوشیار آدمی سوچ سمجھ کر قدم اُٹھاتا ہے۔


اِنسان کا پیٹ اُس کے مُنہ کے پھل سے بھرتاہے؛ اَور اَپنے لبوں کی پیداوار سے وہ سیر ہوتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات