Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 14:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 بدکار کا گھر تباہ ہو جائے گا، لیکن راستباز کا خیمہ آباد رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 شرِیر کا گھر برباد ہو جائے گا پر راست آدمی کا خَیمہ آباد رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 बेदीन का घर तबाह हो जाएगा, लेकिन सीधी राह पर चलनेवाले का ख़ैमा फले-फूलेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 بےدین کا گھر تباہ ہو جائے گا، لیکن سیدھی راہ پر چلنے والے کا خیمہ پھلے پھولے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 14:11
21 حوالہ جات  

بدکار کے گھر پر یَاہوِہ کی لعنت ہوتی ہے، لیکن راستباز کے مَسکن کو وہ برکت دیتے ہیں۔


بدکار لوگ گرا دئیے جاتے ہیں اَور نِیست ہو جاتے ہیں، لیکن راستبازوں کا گھر قائِم رہتاہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ یہ اعلان کرتے ہیں، ’ہیں اِس لعنت کو ہر ایک چور کے گھر میں اَور ہر ایک اُس شخص کے گھر میں بھیج رہا ہُوں جو میرے نام کی جھُوٹی قَسم کھاتا ہے۔ اَور میری یہ لعنت اُس گھر میں قائِم رہے گی اَور اُس گھر کو اُس کی لکڑی اَور پتّھر سمیت برباد کر دے گی۔‘ “


صادق بدکار کے گھر پر نظر رکھتا ہے، اَور بدکار کو برباد کر دیتاہے۔


تُم پُوچھتے ہو، ’اَب اِس بڑے آدمی کا گھر کہاں رہا، وہ خیمے کہاں گیٔے جہاں بدکار بستے تھے؟‘


دانشمند اِنسان کے گھر میں مرغوب خُوراک اَور روغن کے خزانے ہوتے ہیں، لیکن احمق اُنہیں اُڑا دیتاہے۔


جو اَپنے مال و زَر پر بھروسا کرتا ہے وہ گِر پڑےگا، لیکن صادق ہرے پتّوں کی مانند سرسبز رہیں گے۔


وہ اَپنے جالے کا سہارا لیتا ہے لیکن وہ ٹوٹ جاتا ہے؛ اَور اِتنا مضبُوط نہیں ہوتا کہ اُسے تھامے رہے۔


تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛ اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی شاخوں کی مانند ہوں گے۔


یقیناً بدکاروں کے مَسکن اَیسے ہی ہوتے ہیں؛ اَورجو خُدا کو نہیں جانتا اُس کی جگہ اَیسی ہی ہوتی ہے۔“


کیونکہ بےدینوں کی محفل ویران ہوگی، اَور رشوت خوروں کے خیمے آگ کی نذر ہوں گے۔


اگر تُم پاک دِل اَور راستباز ہو، تو خُدا اَب بھی تمہاری طرف مُتوجّہ ہوں گے اَور تُمہیں اَپنے صحیح مقام پر بحال کریں گے۔


یَاہوِہ مغروُر کا گھر ڈھا دیتے ہیں لیکن وہ بِیوہ کا ٹھکانہ محفوظ رکھتے ہیں۔


تمہارے دُشمن ندامت سے مُلبّس ہوں گے، اَور بدکاروں کے خیمے اُکھاڑ دئیے جایٔیں گے۔“


کچھ ہی دیر باقی ہے، پھر بدکار باقی نہ رہیں گے؛ تُم اُنہیں تلاش کروگے تو بھی اُنہیں نہ پاؤگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات