Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 13:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کاہل آدمی آرزُو کرتا ہے پر کچھ نہیں پاتا، لیکن محنت کش کی تمنّائیں پُوری ہو جاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 سُست آدمی آرزُو کرتا ہے پر کُچھ نہیں پاتا لیکن مِحنتی کی جان فربہ ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 काहिल आदमी लालच करता है, लेकिन उसे कुछ नहीं मिलता जबकि मेहनती शख़्स की आरज़ू पूरी हो जाती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کاہل آدمی لالچ کرتا ہے، لیکن اُسے کچھ نہیں ملتا جبکہ محنتی شخص کی آرزو پوری ہو جاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 13:4
26 حوالہ جات  

محنتی ہاتھوں والے حُکمرانی کریں گے، لیکن کاہل آدمی غُلام بَن کر رہ جایٔیں گے۔


جو اَپنی زمین میں کاشتکاری کرتا ہے، وہ کثرت سے خُوراک پایٔےگا، لیکن جو خیالی پُلاؤ پکاتا رہتاہے مُحتاج رہے گا۔


کاہل ہاتھ اِنسان کو مُفلس بنا دیتے ہیں، لیکن محنتی ہاتھ دولت لاتے ہیں۔


فیّاض آدمی سرفراز ہوگا؛ جو دُوسروں کو تازگی بخشتا ہے خُود بھی تازگی پایٔےگا۔


لالچی اِنسان جھگڑا پیدا کرتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ پر توکّل رکھتا ہے وہ خُوشحال ہوگا۔


لیکن ہم اِس بات کے بڑے آرزُومند ہیں کہ تُم میں سے ہر شخص اِسی طرح آخِر تک کوشش کرتا رہے تاکہ جِن باتوں کی تُم اُمّید رکھتے ہو وہ حقیقت میں پُوری ہو جایٔیں۔


اِس خُوراک کے لیٔے جو خَراب ہو جاتی ہے دَوڑ دھوپ نہ کرو، بَلکہ اُس کے لیٔے جو اَبدی زندگی تک باقی رہتی ہے، جو اِبن آدمؔ تُمہیں عطا کرےگا کیونکہ خُدا باپ نے اُن پر مُہر کی ہے۔“


مُبارک ہے وہ آدمی جو میری سُنتا ہے، اَور ہر روز میرے پھاٹکوں پر ہوشیار کھڑا رہتاہے، اَور میرے دروازہ پر میرا اِنتظار کرتا ہے۔


یَاہوِہ ہمیشہ تیری رہنمائی کریں گے؛ اَور خشک سالی میں تیری ضرورتیں پُوری کریں گے اَور تیری ہڈّیوں کو تقویّت دیں گے۔ تُو سیراب باغ کی مانند ہوگا، اَور ایک اَیسے چشمے کی مانند جِس کا پانی کبھی نہیں سُوکھتا۔


کاہل کہتاہے، ”شیر راہ میں ہے، شیر گلیوں میں گھُوم رہاہے!“


وہ بڑی عمر میں بھی پھل لائیں گے، اَور تروتازہ اَور سرسبز رہیں گے،


یعقوب کی خاک کے ذرّوں کو کون گِن سَکتا ہے یا اِسرائیل کے چوتھے حِصّہ کو کون شُمار کر سَکتا ہے؟ کاش میں راستبازوں کی موت مروں اَور میرا اَنجام بھی اُن ہی کی مانند ہو!“


اَے کاہل! چیونٹی کے پاس جا؛ اَور اُس کی روِشوں پر غور کر اَور دانشمند بَن جا!


کاہل آدمی اَپنے شِکار کو بھُونتا بھی نہیں، لیکن محنتی آدمی بیش قیمتی دولت پاتاہے۔


جو اَپنے مُنہ کی نگہبانی کرتا ہے وہ اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے، لیکن جسے اَپنی زبان پر قابُو نہیں وہ برباد ہو جائے گا۔


صادق جھُوٹ سے نفرت کرتے ہیں، لیکن بدکار شرم اَور رُسوائی لاتا ہے۔


کاہل آدمی وقت پر ہل نہیں چلاتا؛ اِس لیٔے فصل کاٹنے کے وقت وہ ڈھونڈتا ہے لیکن کچھ نہیں پاتا۔


محنتی آدمی کے منصُوبے منافع بخش ہوتے ہیں، لیکن جلدبازی کا نتیجہ یقیناً مفلسی ہوتاہے۔


کاہل کی تمنّا اُس کی موت کا باعث بَن جاتی ہے، کیونکہ اُس کے ہاتھ محنت کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔


اُس دِن اِصحاقؔ کے خادِموں نے آکر اُن سے اُس کنوئیں کا ذِکر کیا جسے اُنہُوں نے کھودا تھا۔ اُنہُوں نے کہا، ”ہمیں پانی مِل گیا ہے۔“


جَب وہ یہوشُعؔ کے پاس لَوٹے تو کہا، ”سَب لوگوں کو عَیؔ جانے کی ضروُرت نہیں۔ صِرف دو یا تین ہزار مَرد ہی جا کر اُسے قبضہ میں لے لیں۔ سَب لوگوں کو زحمت نہ دے کیونکہ وہاں تھوڑے سے لوگ ہیں۔“


ایک کاہل آدمی کے کھیت کے پاس سے، اَور ایک بے عقل کے تاکستان کے پاس سے میرا گزر ہُوا؛


وہاں ہر جگہ کانٹے اُگے ہُوئے تھے، اَور زمین بِچھُّو بُوٹی سے ڈھکی پڑی تھی، اَور اُس کی پتھّروں کی دیوار گِر چُکی تھی۔


میں تو اَپنا لباس اُتار چُکی ہُوں، اَب مَیں کیسے اُسے دوبارہ پھر سے پہنوں؟ میں تو اَپنے پاؤں دھو چُکی ہُوں کیا میں اُنہیں پھر سے مَیلا کروں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات