Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 13:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جو اَپنے مُنہ کی نگہبانی کرتا ہے وہ اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے، لیکن جسے اَپنی زبان پر قابُو نہیں وہ برباد ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اپنے مُنہ کی نِگہبانی کرنے والا اپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے لیکن جو اپنے ہونٹ پسارتا ہے ہلاک ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जो अपनी ज़बान क़ाबू में रखे वह अपनी ज़िंदगी महफ़ूज़ रखता है, जो अपनी ज़बान को बेलगाम छोड़ दे वह तबाह हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جو اپنی زبان قابو میں رکھے وہ اپنی زندگی محفوظ رکھتا ہے، جو اپنی زبان کو بےلگام چھوڑ دے وہ تباہ ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 13:3
18 حوالہ جات  

جو اَپنے مُنہ اَور اَپنی زبان پر قابُو رکھتا ہے، وہ اَپنے آپ کو آفت سے بچاتا ہے۔


زبان کو زندگی اَور موت پر قُدرت حاصل ہے، اَورجو اُسے عزیز رکھتے ہیں، اُس کا پھل کھایٔیں گے۔


احمق کا مُنہ اُس کی ہلاکت ہے، اَور اُس کے ہونٹ اُس کی جان کے لیٔے پھندا ہیں۔


مَیں نے اَپنے آپ سے کہا، ”میں اَپنی روِش پر احتیاط کی نظر رکھوں گا؛ اَور اَپنی زبان کو خطا سے باز رکھوں گا، جَب تک بدکار لوگ میرے سامنے ہیں میں اَپنے مُنہ کو لگام دئیے رہُوں گا۔“


کلام کی کثرت گُناہ سے خالی نہیں ہوتی، لیکن جو اَپنی زبان کو قابُو میں رکھتا ہے دانا ہے۔


چُغل خور پر بھروسا نہیں کیا جا سَکتا؛ لہٰذا تُم بکواسی آدمی سے دُور ہی رہو۔


اگر کویٔی شخص اَپنے آپ کو دیندار سمجھتا ہے مگر پھر بھی اَپنی زبان کو قابُو میں نہیں رکھتا تو وہ اَپنے آپ کو دھوکا دیتاہے۔ اَور اُس کا دین فُضول ہے۔


بدکار اَپنے لبوں کی گُناہ آلُودگی کے باعث پھندے میں پھنستا ہے، لیکن صادق مُصیبت سے بچ نکلتا ہے۔


وہ اَپنی زبان کو بدی سے اَور اَپنے لبوں کو جھُوٹ بولنے سے دُور رکھے۔


اَے یَاہوِہ، میرے مُنہ پر پہرا بِٹھائیں؛ اَور میرے لبوں کے دروازہ کی نگہبانی کریں۔


دانا آدمی علم جمع کرتے ہیں، لیکن احمق کا مُنہ ہلاکت کو دعوت دیتاہے۔


کاہل آدمی آرزُو کرتا ہے پر کچھ نہیں پاتا، لیکن محنت کش کی تمنّائیں پُوری ہو جاتی ہیں۔


اُس نے کہا، ”اگر کویٔی مُجھے نئی رسّیوں سے جو کبھی اِستعمال نہ ہُوئی ہُوں کس کر باندھے تو میں دیگر آدمیوں کی طرح کمزور ہو جاؤں گا۔“


چنانچہ اُس نے اُسے سَب کچھ بتا دیا۔ اُس نے کہا، ”میرے سَر پر کبھی اُسترا نہیں پھرا کیونکہ مَیں ماں کی پیٹ سے ہی نذیر ہُوں اَور خُدا کے واسطے مخصُوص کیا گیا ہُوں۔ اگر میرا سَر مونڈا جائے تو میری طاقت جاتی رہے گی اَور مَیں دیگر لوگوں کی طرح کمزور ہو جاؤں گا۔“


دانا دِل اَحکام بجا لاتے ہیں، لیکن بکواس کرنے والا احمق برباد ہو جاتا ہے۔


احمق کی پُر غُرور باتیں اُس کی پیٹھ کے لیٔے ڈنڈا بَن جاتی ہیں، لیکن دانشمندوں کے لب اُن کی حِفاظت کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات