Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 13:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 جو دانشمندی کے ساتھ ساتھ چلتا ہے وہ دانشمند بنتا ہے، لیکن احمقوں کا ساتھی نُقصان اُٹھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 وہ جو داناؤں کے ساتھ چلتا ہے دانا ہو گا پر احمقوں کا ساتھی ہلاک کِیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 जो दानिशमंदों के साथ चले वह ख़ुद दानिशमंद हो जाएगा, लेकिन जो अहमक़ों के साथ चले उसे नुक़सान पहुँचेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 جو دانش مندوں کے ساتھ چلے وہ خود دانش مند ہو جائے گا، لیکن جو احمقوں کے ساتھ چلے اُسے نقصان پہنچے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 13:20
27 حوالہ جات  

جو زندگی بخش تنبیہ پر کان لگاتاہے وہ دانشمندوں کے ساتھ آرام سے رہے گا۔


سادہ پن چھوڑ دو تاکہ زندہ رہو؛ اَور فہم کی راہ پر چلو۔“


پھر مَیں نے آسمان سے ایک اَور آواز یہ کہتی ہُوئی سُنی: ” ’اَے میری اُمّت کے لوگوں! اُس میں سے نکل آؤ،‘ تاکہ اُس کے گُناہوں میں شریک نہ ہو جاؤ، اَور اُس کی آفتوں میں سے کویٔی تُم پر نہ آ جائے؛


میں اُن سَب کا رفیق ہُوں جو آپ کا خوف مانتے ہیں، اَورجو آپ کے فرمانوں پر چلتے ہیں۔


اَور ہم اِس بات پر غور کریں کہ کیسے ہم ایک دُوسرے کو مَحَبّت اَور نیک کام کرنے کے لیٔے ترغِیب دے سکتے ہیں،


تَب یَاہوِہ کا خوف ماننے والوں نے آپَس میں گُفتگو کی اَور یَاہوِہ نے مُتوجّہ ہوکر اُن کی سُنی اَور اُن کے لئے جو یَاہوِہ سے ڈرتے اَور اُس کے نام کی تعظیم کرتے تھے، یَاہوِہ کے حُضُور میں ایک یادگاری کی کِتاب لکھی جا رہی تھی۔


اُنہُوں نے خُود کو رسولوں سے، تعلیم پانے رِفاقت رکھنے، روٹی توڑنے اَور دعا کرنے کے لیٔے وقف کر دیا۔


لیکن رحُبعامؔ نے بُزرگوں کی صلاح قبُول نہ کی بَلکہ جا کر اُن جَوانوں سے مشورہ کیا جنہوں نے اُس کے ساتھ پرورِش پائی تھی اَورجو اُس کے خادِم تھے۔


اُس کا گھر پاتال کی شاہراہ ہے، جو موت کی کوٹھریوں کی طرف لے جاتی ہے۔


اُن جَوانوں نے جنہوں نے اُس کے ساتھ پرورِش پائی تھی جَواب دیا، ”اِن لوگوں کو جنہوں نے تُم سے یہ فریاد کی ہے، ’آپ کے والد نے ہم پر بھاری جُوا رکھا تھا لیکن آپ ہمارے جوُئے کو ہلکا کر دیجئے، آپ اُنہیں یہ جَواب دیجئے، میرے ہاتھ کی چُھوٹی اُنگلی میرے باپ کی کمر سے بھی موٹی ہے۔


تو یِہُو بِن حنانیؔ غیب بین اُس سے مُلاقات کرنے آیا اَور یہوشافاطؔ بادشاہ سے کہا، ”کیا آپ کو زیب دیتاہے کہ آپ بدکاروں کی مدد کریں اَور یَاہوِہ سے دُشمنی کرنے والوں سے مَحَبّت رکھّیں؟ اِس سبب سے آپ یَاہوِہ کے قہر کے سزاوار ہیں۔


اَور وہ اَبرامؔ کے بھتیجے، لَوطؔ کو بھی اُس کے مال و متاع سمیت پکڑ لے گیٔے کیونکہ وہ سدُومؔ میں رہتے تھے۔


لہٰذا اُس نے یہوشافاطؔ سے دریافت کیا، ”کیا آپ راموتؔ گِلعادؔ میں جنگ کرنے میرے ساتھ چلیں گے؟“ یہوشافاطؔ نے شاہِ اِسرائیل کو جَواب دیا، ”بے شک، میں چلُوں گا؛ میں اَور آپ الگ نہیں ہیں، میری فَوج آپ کی فَوج ہے اَور میرے گھوڑے آپ کے گھوڑے ہیں۔“


جَب رتھوں کے سرداروں نے یہوشافاطؔ کو دیکھا تو اُنہُوں نے سوچا، ”یقیناً شاہِ اِسرائیل یہی ہے۔“ لہٰذا وہ اُس پر حملہ کرنے کے لیٔے نزدیک آئے۔ لیکن جب یہوشافاطؔ چِلّایا،


لیکن رحُبعامؔ نے بُزرگوں کی صلاح قبُول نہ کی بَلکہ جا کر اُن جَوانوں سے مشورہ کیا جنہوں نے اُس کے ساتھ پرورِش پائی تھی اَورجو اُس کے خادِم تھے۔


اَور اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی جَیسے احابؔ کے گھرانے نے کی تھی۔ کیونکہ اُس کے باپ کی موت کے بعد احابؔ کے گھرانے کے لوگ ہی اُس کے مُشیر تھے اَور اُس کی تباہی کا باعث ہُوئے۔


تمنّا کا پُورا ہونا جان کے لیٔے شیریں ہوتاہے، لیکن احمقوں کو بدی کو ترک کرنا بڑا بُرا لگتا ہے۔


احمق سے دُور رہنا، کیونکہ تُم اُس کے لبوں پر علم کی باتیں نہیں پاؤگے۔


غُصّہ ور آدمی سے دوستی نہ کرو، اَور غضبناک آدمی سے رابطہ نہ رکھو۔


کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اُس کے ضوابط سیکھو اَور اَپنے آپ کو پھندے میں پھنسا لو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات