Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 13:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 بدکار ایلچی مُصیبت میں مُبتلا ہو جاتا ہے، لیکن قابلِ اِعتماد سفیر کی آمد صحت بخشتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 شرِیر قاصِد بلا میں گرِفتار ہوتا ہے پر دِیانت دار ایلچی صِحت بخش ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 बेदीन क़ासिद मुसीबत में फँस जाता जबकि वफ़ादार क़ासिद शफ़ा का बाइस है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 بےدین قاصد مصیبت میں پھنس جاتا جبکہ وفادار قاصد شفا کا باعث ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 13:17
15 حوالہ جات  

قابلِ اِعتماد قاصِد، اَپنے بھیجنے والوں کے لیٔے گرم موسم کی برف کی ٹھنڈک کی مانند ہوتاہے؛ وہ اَپنے مالکوں کی جان کو تازہ دَم کر دیتاہے۔


اِس لیٔے ہم المسیح کے ایلچی ہیں، گویا خُدا ہمارے ذریعہ لوگوں سے مُخاطِب ہوتاہے۔ لہٰذا ہم المسیح کی طرف سے اِلتماس کرتے ہیں: خُدا سے صُلح کر لو۔


یہ ضروُری ہے کہ خزانچی اِختیار پانے والے وفادار ہوں۔


جَب مَیں کسی بدکار شخص سے کہُوں، ’تُو یقیناً مَر جائے گا،‘ اَور تُو اُسے آگاہ نہ کرے یا اُسے اَپنی بُری روِش سے باز آنے کو نہ کہے تاکہ وہ اَپنی جان بچا سکے تَب وہ بدکار تو اَپنے گُناہ کے باعث مَر جائے گا اَور مَیں تُجھے اُس کے خُون کا ذمّہ دار ٹھہراؤں گا۔


اَورجو باتیں تُونے بہت سے گواہوں کی مَوجُودگی میں مُجھ سے سُنی ہیں، اُنہیں اَیسے وفادار لوگوں کے سُپرد کرجو دُوسروں کو بھی سِکھانے کے قابل ہوں۔


میں اَپنے خُداوؔند المسیح یِسوعؔ کا شُکر اَدا کرتا ہُوں جِس نے مُجھے قُوّت عطا کی اَور وفادار سمجھ کر اَپنی خدمت کے لیٔے مُقرّر کیا۔


لہٰذا ہم اُن بے شُمار لوگوں کی مانِند نہیں، جو خُدا کے کلام میں آمیزش کرتے ہیں بَلکہ ہم کلام کو صَاف دِلی کے ساتھ خُدا کو حاضِر جان کر المسیح کے وفادار خادِموں کی طرح پیش کرتے ہیں۔


جِس نبی نے خواب دیکھے ہیں وہ اَپنے خواب کا بَیان کرتا رہے لیکن جِس کے پاس میرا کلام ہے وہ میرے کلام کو دیانتداری سے سُنائے کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں، بھُوسے کو گیہُوں سے کیا نِسبت؟


احمق کے ہاتھ پیغام بھیجنا اَپنے پاؤں پر کُلہاڑا مارنے یا ظُلم کا پیالہ پینے کے برابر ہے۔


جِس طرح شمالی ہَوا بارش لاتی ہے، وَیسے ہی دروغ گو زبان تُرش روئی لاتی ہے۔


جِس طرح سِرکہ دانتوں کے لیٔے اَور دُھواں آنکھوں کے لیٔے باعثِ پریشانی ہوتاہے، وَیسا ہی سُست آدمی اَپنے بھیجنے والوں کے لیٔے ہے۔


تربّیت کو نظرانداز کرنے والا مفلسی اَور شرمندگی سے دوچار ہوتاہے، لیکن جو اِصلاح کو مانتا ہے اُس کا اِحترام کیا جاتا ہے۔


جِن لوگوں کو اُنہُوں نے موت کے گھاٹ اُتارا اُن میں عیویؔ، رِقمؔ، ضُورؔ، حُورؔ، رِبعؔ اَور یہ پانچ مِدیانی بادشاہ بھی تھے۔ اُنہُوں نے بِلعاؔم بِن بعورؔ کو بھی تلوار سے قتل کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات