Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 13:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جو تربّیت کی تحقیر کرتا ہے وہ سزا پایٔےگا، لیکن جو حُکم بجا لاتا ہے وہ اجر پاتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 جو کلام کی تحقِیر کرتا ہے اپنے آپ پر ہلاکت لاتا ہے پر جو فرمان سے ڈرتا ہے اجر پائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 जो अच्छी हिदायत को हक़ीर जाने उसे नुक़सान पहुँचेगा, लेकिन जो हुक्म माने उसे अज्र मिलेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 جو اچھی ہدایت کو حقیر جانے اُسے نقصان پہنچے گا، لیکن جو حکم مانے اُسے اجر ملے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 13:13
26 حوالہ جات  

چونکہ اُس نے یَاہوِہ کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کی حُکم عُدولی کی اِس لیٔے وہ شخص ضروُر کاٹ ڈالا جائے۔ اُس کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا۔‘ “


خبردار رہو کہ جو محنت ہم نے کی ہے وہ تمہارے سبب سے ضائع نہ ہو جائے بَلکہ تُمہیں اُس کا مُکمّل اجر ملے۔


لیکن اُنہُوں نے خُدا کے پیغمبروں کو ٹھٹھّوں میں اُڑایا، اُن کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کے پیغمبروں کی اَیسی ہنسی اُڑائی کہ یَاہوِہ کا قہر اَپنے لوگوں کے خِلاف اَیسا بھڑکا کہ حالات بے قابُو ہو گئے۔


آپ کے آئین سے مَحَبّت رکھنے والے بےحد مطمئن ہوتے ہیں، وہ کسی چیز سے بھی ٹھوکر نہیں کھاتے۔


” ’پھر بھی بنی اِسرائیل نے بیابان میں میرے خِلاف سرکشی کی۔ اُنہُوں نے میرے آئین پر عَمل نہ کیا بَلکہ میری شَریعت کو مُسترد کیا۔ حالانکہ جو شخص اُن کو مانتا ہے وہ اُن کے سبب سے زندہ رہتاہے۔ اَور اُنہُوں نے میری سَبتوں کی بہت بےحُرمتی کی اِس لیٔے مَیں نے کہا کہ میں اَپنا غضب اُن پر اُنڈیل دُوں گا، اُنہیں بیابان میں تباہ کر دُوں گا۔


اُن ہی سے آپ کا خادِم تنبیہ پاتاہے؛ اُن پر عَمل کرنے میں بڑا اجر ہے۔


کیونکہ اُنہُوں نے میری شَریعت کو مُسترد کر دیا اَور میرے آئین پر عَمل نہ کیا اَور میری سَبتوں کی بےحُرمتی کی کیونکہ اُن کے دِل اُن کے بُتوں کے مُشتاق تھے۔


کیونکہ اُنہُوں نے میری شَریعت کو نہیں مانا اَور میرے آئین کو مُسترد کر دیا اَور میری سَبتوں کی بےحُرمتی کی اَور اُن کی آنکھیں اُن کے آباؤاَجداد کے بُتوں کے لیٔے ترستی تھیں۔


کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں، اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں: میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں، اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔


آفت گُنہگاروں کا تعاقب کرتی ہے، لیکن اِقبالمندی صادقوں کا اجر ہے۔


اَور چونکہ تُم نے میری تمام مشورت کو نظرانداز کر دیا اَور میری تنبیہ کو قبُول نہ کیا،


کیا چُھوٹے، کیا بڑے، جو یَاہوِہ کا خوف مانتے ہیں، وہ اُنہیں برکت دیں گے۔


”لیکن حضرت اَبراہامؔ نے اُس سے کہا، ’جَب وہ حضرت مَوشہ اَور نبیوں کی نہیں سُنتے، تو اگر کویٔی مُردوں میں سے زندہ ہو جائے تَب بھی وہ قائل نہ ہوں گے۔‘ “


تَب یَاہوِہ کا خوف ماننے والوں نے آپَس میں گُفتگو کی اَور یَاہوِہ نے مُتوجّہ ہوکر اُن کی سُنی اَور اُن کے لئے جو یَاہوِہ سے ڈرتے اَور اُس کے نام کی تعظیم کرتے تھے، یَاہوِہ کے حُضُور میں ایک یادگاری کی کِتاب لکھی جا رہی تھی۔


تو تُم خُوش ہونا اَور جَشن منانا کیونکہ تُمہیں آسمان پر بڑا اجر حاصل ہوگا۔ اِس لیٔے کہ اُنہُوں نے اُن نبیوں کو بھی جو تُم سے پہلے تھے اِسی طرح ستایا تھا۔


تَب عزریاہؔ بِن ہوشعیاہؔ اَور یوحانانؔ بِن قاریحؔ اَور تمام مغروُر لوگوں نے یرمیاہؔ سے یُوں کہا، ”تُم جھُوٹ بولتے ہو، یَاہوِہ ہمارے خُدا نے تُمہیں یہ کہنے کو نہیں بھیجا، ’مِصر میں رہنے کے لیٔے مت جاؤ۔‘


میرے آقا! ہم آپ کے اَور ہمارے خُدا کے اَحکام کا ڈر ماننے والوں کے مشورہ کے مُطابق کیوں نہ خُدا کے سامنے عہد کریں کہ ہم اَیسی تمام عورتوں اَور اُن کے بچّوں کو دُور کر دیں گے اَور یہ کام شَریعت کے مُطابق کیا جائے گا۔


اَور فَرعوہؔ کے وہ اہلکار جو یَاہوِہ کی اِس بات سے ڈرے وہ جلدی سے بھاگ دَوڑکر اَپنے غُلاموں اَور چَوپایوں کو گھروں میں لے آئے۔


اُمّید کے بر آنے میں تاخیر ہو جائے تو دِل آزردہ ہو جاتا ہے، لیکن آرزُو کا پُورا ہونا شجرِ حیات ہے۔


خُدا کے حُکموں پر عَمل کرنے والا، اَپنی زندگی کو محفوظ رکھتا ہے، لیکن جو اَپنی راہوں سے غافل ہوگا ہلاک ہو جائے گا۔


اَپنی خطاؤں کو کون سمجھ سَکتا ہے؟ میرے نادانستہ عیب مُعاف فرمائیں۔


جو تربّیت پر دھیان دیتاہے وہ خُوشحال ہوتاہے، اَور مُبارک ہے وہ جو یَاہوِہ پر بھروسا رکھتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات